جاسم محمد
محفلین
کوئٹہ میں دھماکا؛ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
سول اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، پولیس حکام۔ فوٹو:فائل
کوئٹہ: باچاخان چوک کے قریب بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے اور دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی تھانہ شفاعت علی بھی شدید زخمی ہیں، دیگر زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ایم ایس سول اسپتال سلیم ابڑو کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 30ہو گئی ہے جب کہ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے سامنے ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔