کوئٹہ میں مسجد کے باہر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے چار افرادجاں بحق

کوئٹہ میں مسجد کے باہر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے چار افرادجاں بحق
18 جولائی 2014 (14:56)
news-1405676967-8728.jpg

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیلائیٹ ٹاﺅن کے علاقے میں مسجد کے باہر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سٹیلائیٹ ٹاﺅن کے علاقے محمود آباد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگ مسجد سے باہرآرہے تھے کہ موٹرسائیکل سواردونقاب پوشوں نے فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکر پانچ افراد شدیدزخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
حکام کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ، پولیس کی تفتیشی ٹیم شواہد اکٹھے کررہی ہے ۔ایس ایس پی سریاب عمران قریشی نے بتایاکہ مرنیوالوں میں باپ ، بیٹا، پوتا اور ایک عزیز شامل ہے ،مقتولین نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق ہسپتال منتقلی کے دوران چارافراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ،لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/quetta/18-Jul-2014/124184
 
فرقہ واریت پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے۔ قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔ فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے۔
دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔ معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسجدوںاور امام بارگاہوں پر حملے کرنا اور نمازیوں کو شہید کرنا ، عورتوں اور بچوں کو شہید کرناخلاف شریعہ ہے۔ اسلام میں خود کش حملے حرام، قتل شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ اوربدترین جرم ہے. عورتوں اور بچوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے مطابق حالت جنگ میں بھی جائز نہ ہے۔
اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے. نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔طالبان،لشکر جھنگوی اور دوسرے دہشت گرد پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر ر ہے ہیں اور ملک کو فرقہ ورانہ فسادات کی طرف دہکیلنے کی سرتوڑ کوشیشیں کر رہے ہیں۔
 
Top