کوئٹہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو موٹر سا ئیکل سوارہلاک

کوئٹہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو موٹر سا ئیکل سوارہلاک

کوئٹہ .......کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو موٹر سا ئیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سبزل روڈ کلی گشگوری میں موٹر سائیکل سوار ہزارہ ٹاون کی جا نب جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ دونوں ذاکر حسین اور سید جواد شدید زخمی ہوگئے ان کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو کمبائن ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=155373
 
دہشت گردی مسلمہ طور پر ایک لعنت و ناسور ہے نیز دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ دہشتگرد ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں. ان دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد شریعت اسلامی کے تقاضوں کے منافی ہے۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.دہشت گرد ان دہماکوں سے پاکستان کو تباہ اور غیر مستحکم کر رہےہیں اور پاکستانی شہریوں کو بلا دریغ ہلاک کر رہے ہیں۔ اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے ۔معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسجدوںاور امام بارگاہوں پر حملے کرنا اور نمازیوں کو شہید کرنا ، عورتوں اور بچوں کو شہید کرناخلاف شریعہ ہے۔ اسلام میں خود کش حملے حرام، قتل شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ اوربدترین جرم ہے۔پاکستانی طالبان دورحاضر کے خوارج ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں. مسجدوں،امام بارگاہوں، مزاروں، اسپتالوں، جنازوں، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور سکیورٹی فورسز پر حملے جہاد نہیں فساد ہیں۔ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے سپاہی نہیں اسلام کے غدار اور پاکستان کے باغی ہیں۔ دہشت گرد فساد فی الارض کے مجرم اور جہنمی ہیں۔ خودساختہ تاویلات کی بنیاد پر مسلم ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانا اسلامی شریعہ کے مطابق درست نہ ہے ۔ لشکر جھنگوی،القائدہ،طالبان اور بی ایل اے ملک میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں۔
................................................................................................
آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا
https://awazepakistan.wordpress.com
 
Top