زین
لائبریرین
کوئٹہ چھائونی پر یکے بعد دیگرے چار راکٹ حملوں میں سابق اہلکار جاںبحق ، تین زخمی
کوئٹہ.......کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے چھائونی پر یکے بعد دیگرے چار راکٹ داغ دیئے جس کے نتیجے میں ایک ریٹائر فوجی جاں بحق جبکہ تین افرادزخمی ہوگئے، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نامعلوم مقام سے چھائونی کی جانب یکے بعد دیگرے چار راکٹ داغے گئے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گیا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے داغے جانے والے راکٹوں میں سے پہلا راکٹ انفرینٹری سکول ،دو سرا خالد ایئر بیس، تیسرا بلوچ لائنز جبکہ چوتھا راکٹ بولان شاپ کے قریب گر کر زور دھماکے سے پھٹ گیا۔ بولان شاپ کے قریب گرنے والے راکٹ کی زد میں ایک گاڑی آگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ریٹائرڈ فوجی جاں بحق جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ باقی تین راکٹ حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ عسکری ذرائع نے راکٹ حملوں کی تصدیق کردی ہے ۔ راکٹ حملوں کے دھماکوں کی آوازدور دور تک سنی گئی جس کے باعث شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ راکٹ حملوں کے بعد شہر میں حساس مقامات کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔ ادھر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ تنظیم کے ترجمان بیوروغ بلوچ نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر کوئٹہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ بلوچ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کا رد عمل ہے جس میں بے گناہ بلوچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔