کوئی استاد محترم غزل تصیح فرما دیں۔۔۔

محمود ایاز

محفلین
اساتذہ کرام سے درخواست ہے کہ اس غزل کی تصیح فرما دیں عنایت ہوگی اس خاکسار پر ۔۔۔

جب ترے آستاں سے نکلے
پھر نہ جانے کہاں کہاں سے نکلے

رہین ِ منتِ محبت رہے عمر بھر
ہم جہاں گئے ، وہاں سے نکلے

جُھک گیا بعد تیرے خدا مجھ پر
اپنے دشمن بھی مہرباں سے نکلے

دل میرا، لغزشِ مستانہ بنا
دیکھیو! کیا کیا زباں سے نکلے

ایک چرکہِ وقت لگا پھر اُس کے بعد
ہر زخم شورشِ پنہاں سے نکلے
 

شوکت پرویز

محفلین
جب ترے آستاں سے نکلے
پھر نہ جانے کہاں کہاں سے نکلے
اِک تِرے آستان سے نکلے
ہم تو جیسے جہان سے نکلے
:)
رہین ِ منتِ محبت رہے عمر بھر
ہم جہاں گئے ، وہاں سے نکلے
رہے محتاجِ التجائے عشق = یا = رہے محتاجِ التفاتِ عشق
مصرعِ ثانی فی الحال کچھ سوجھ نہیں رہا
:)
جُھک گیا بعد تیرے خدا مجھ پر
اپنے دشمن بھی مہرباں سے نکلے
تیرے بعد آئی مجھ کو رب کی مدد
سب عدو مہربان سے نکلے
:)
دل میرا، لغزشِ مستانہ بنا
دیکھیو! کیا کیا زباں سے نکلے
دل ہوا جائے لغزشِ مخمور = یا = دل ہے میرا کہ لغزشِ مخمور
دیکھ کیا کیا زبان سے نکلے = یا = ہائے کیا کیا زبان سے نکلے
:)
ایک چرکہِ وقت لگا پھر اُس کے بعد
ہر زخم شورشِ پنہاں سے نکلے
پنہاں قافیہ یہاں نہیں آ سکتا۔
:)
 

شوکت پرویز

محفلین
اس غزل کی بحر: فاعلاتن مفاعلن فعلن
یا عددی نظام میں: 2212 2121 22
2 کی جگہ دو حرفی رکن، اور 1 کی جگہ ایک حرفی رکن

پہلے شعر کی تقطیع:
جب ترے آستاں سے نکلے
جب + تِ + رے + آ + س+ تا + ( ) + سے + نک + لے
2 + 1 + 2 + 2 + 1 + 2 +(؟) + 2 + 2 + 2

پھر نہ جانے کہاں کہاں سے نکلے
پھر + ن + جا + نے + ک + ہا + ک + ہا + سے + نک + لے
2 + 1 + 2 + 2 + 1 + 2 + 1 + 2 + 2 + 2 + 2
۔۔۔
میرا متبادل شعر:
اِک تِرے آستان سے نکلے
اک + ت + رے + آ + س + تا + ن + سے + نک + لے
2 + 1 + 2 + 2 + 1 + 2 + 1 + 2 + 2 + 2

ہم تو جیسے جہان سے نکلے
ہم + تُ + جی + سے + ج + ہا + ن + سے + نک + لے
2 + 1 + 2 + 2 + 1 + 2 + 1 + 2 + 2 + 2
 
آخری تدوین:

شوکت پرویز

محفلین
درج بالا طریقہ سے آپ اپنے اور میرے متبادل اشعار کی تقطیع کرنے کی کوشش کریں،
ممکن ہے شروع میں ذرا مشکل لگے، لیکن ان شاء اللہ آپ کچھ ہی مشق سے اس میں اچھی پکڑ حاصل کر سکتے ہیں۔۔
پھر آپ کو اپنے اشعار میں کم از کم بے وزنی کا مسئلہ نہیں رہے گا۔
:)
 

محمود ایاز

محفلین
درج بالا طریقہ سے آپ اپنے اور میرے متبادل اشعار کی تقطیع کرنے کی کوشش کریں،
ممکن ہے شروع میں ذرا مشکل لگے، لیکن ان شاء اللہ آپ کچھ ہی مشق سے اس میں اچھی پکڑ حاصل کر سکتے ہیں۔۔
پھر آپ کو اپنے اشعار میں کم از کم بے وزنی کا مسئلہ نہیں رہے گا۔
:)
بہت بہت شکریہ :)
 
Top