کوئی ایسا سافٹ ویئر جس سے ریمووایبل ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو کو پاس ورڈ لگایا جاسکے

راشد فاروق

محفلین
السلام علیکم!
آج ایک سافٹ ویئر کی ضرورت آن پڑی اس لئے مدد کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ میرے پاس ایک ریمووایبل ایکسٹرنل ہارڈ ڈسک ہے۔ کیا کوئی ایسا سافٹ ویئر ہے جس سے میں اس پوری ہارڈ ڈسک کو پاس ورڈ لگا سکوں اور جس کمپیوٹر سے بھی اس ہارڈ ڈرائیو کو منسلک کروں وہ پاس ورڈ پوچھے اور پاس ورڈ دینے کے بعد اس کو کھولے۔
مجھے گوگل سے کچھ سافٹ ویئر ملے ہیں جن سے ہارڈ دسک کو پاس ورڈ تو لگ جاتا ہے لیکن جس جس کمپیوٹر کے ساتھ مجھے وہ ہارڈ ڈرائیو لگانی ہو پہلے اس میں وہ سافٹ ویئر انسٹال کرنا پڑے گا، پھر پاس ورڈ دینا پڑے گا اور پھر وہ کھلے گی۔
میں چاہتا ہوں جب ایک دفعہ پاس ورڈ لگ جائے تو پھر جس کمپیوٹر کے ساتھ بھی ہارڈ ڈسک کو لگاؤں وہاں کوئی سافٹ ویئر نہ انسٹال کرنا پڑے بس پاس ورڈ لگا کر ہارڈ ڈسک کھول لوں۔
جواب کا انتظار رہے گا۔ شکریہ۔
 

دوست

محفلین
ہارڈ ڈرائیور کی انکرپشن ہو سکتی ہے۔ اس پر مزید گوگلا لیں۔ شاید کچھ مدد مل جائے۔
 
Top