کوئی تو ہو جو میری وحشتوں کا ساتھی ہو

نایاب

لائبریرین
چچا ۔۔۔۔۔۔۔ اس لیلی ازلی و ابدی سے سوالی ہیں کہ
" تو جو اپنی مرضی کی مالک اپنی وحشت " بے نیازی و بے پرواہی " کو ہمراہ لیئے صبح دم محو خرام ہوتی ہے ۔"
تجھے وہ کون سا امر روکتا ہے کہ تو " مجھ پر جو کہ تیرا دیوانہ و مجنوں ہوتے
تیرے لیئے ہمہ وقت ہمہ تن محو ذکر ہوتے محو انتظار ہوتا ہے "۔ دیدار نہیں دیتی ۔
کدی ساڈھے ول وی پھیرا پا سجناں
اسی کھلے بوہے نین وچھا بیٹھے آں
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
نایاب سید بادشاہ آپ کچھ کچھ قریب پہنچے
مگر کہیں اور نکل گئے
غالب کا زور لیلیٰ کی وحشت خرامی پر نہیں
بلکہ
غالبؔ ہمیشہ کی طرح "مانع کون ہے" کی تلاش میں ہیں
اور یہیں سے یہ شعر دماغ پر قاتلانہ حملہ کرتا ہے

محمود احمد غزنوی سر نے بہت زبردست وضاحت کی

محمد وارث مرزا "توقع تھی جن سے خستگی کی داد پانے کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:laugh::laugh:"
ایسی ہی دو چار سطریں مزید بھی

برگ حنا کون مہندی یہاں بولنا پڑے گا، لائک کر کے بھاگنا منع ہے
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
چچا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ قرض کی پیتے تھے مئے ۔
اس لیئے بھتیجے لوگ ان کے کلام کو مجاز اور حقیقت دونوں میں ملبوس پاتے ہیں ۔
خدا را غالبؔ سے نادان دوست والا سلوک تو نہ کریں
یہ غالب کی غلام گردشیں ہیں
جو بھٹک گیا اسے پھر زندگی بھر سیدھا رستہ نہ ملا
 

نایاب

لائبریرین
خدا را غالبؔ سے نادان دوست والا سلوک تو نہ کریں
یہ غالب کی غلام گردشیں ہیں
جو بھٹک گیا اسے پھر زندگی بھر سیدھا رستہ نہ ملا
غالب صغیر بھائی
ہم بھی مغلوب غالب ہیں ۔
فاقہ مستی اور قرض کی سنت نبھانے والے ۔
اسد کو بدل غالب کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا حکمت تھی چچا کی ؟؟
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اسد کو بدل غالب کیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
کیا حکمت تھی چچا کی ؟؟
غالبؔ کی خود آگاہی
اپنی انفرادیت کا احساس
(جس کے چکر میں بعضوں کے مطابق وہ حد سے بھی گزر گئے)
اس کے علاوہ چند مزید روایتیں بھی ہیں
جو افسانوی حس کو تسکین دینے کیلئے بنی ہیں شاید

1:۔ میر امانی اسدؔ کا شعر کسی نے غالبؔ کا شعر سمجھ کر تعریف کر دی
جس کی غالب نے اپنے دو خطوط میں وضاحت فرمائی، کہ ان اشعار سے میرا کوئی تعلق نہیں

حجاز نقوی صاحب نے اسدؔ تخلص کے دیگر شعرا کی موجودگی کو وجہ بتایا
لیکن حقیقت یہ ہے کہ
غالبؔ تخلص کے 9 شعرا مرزا نوشہ کے علاوہ بھی ہیں
کچھ غالبؔ سے پہلے کچھ ان کے ہم عصر اور 2 ان کی وفات کے بعد ہوئے

اس لیے مانا جا سکتا ہے کہ وجہ غالبؔ کی حد سے بڑھی انفرادیت پسندی اور روشِ عام سے تنفر ہی ہے
 

نایاب

لائبریرین
غالبؔ کی خود آگاہی
اپنی انفرادیت کا احساس

لیکن حقیقت یہ ہے کہ
غالبؔ تخلص کے 9 شعرا مرزا نوشہ کے علاوہ بھی ہیں
کچھ غالبؔ سے پہلے کچھ ان کے ہم عصر اور 2 ان کی وفات کے بعد ہوئے

اس لیے مانا جا سکتا ہے کہ وجہ غالبؔ کی حد سے بڑھی انفرادیت پسندی اور روشِ عام سے تنفر ہی ہے
تخلص غالب کو اپنا نا انفرادیت پسندی کیسے ٹھہری غالب صغیر بھائی ؟
مرزا نوشہ نے گر "اسد کو غالب " میں بدلا ۔ تو کچھ ایسا تھا ضرور جو
دوسرے تخلص غالب کے موجود ہوتے بھی اختیار کیا اسے چچا نے ۔۔۔۔۔؟
ذرا " غالبیت " طاری فرمائیں ۔ اور غالب کی رمز کو پائیں ۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
تخلص غالب کو اپنا نا انفرادیت پسندی کیسے ٹھہری غالب صغیر بھائی ؟
مرزا نوشہ نے گر "اسد کو غالب " میں بدلا ۔ تو کچھ ایسا تھا ضرور جو
دوسرے تخلص غالب کے موجود ہوتے بھی اختیار کیا اسے چچا نے ۔۔۔ ۔۔؟
ذرا " غالبیت " طاری فرمائیں ۔ اور غالب کی رمز کو پائیں ۔
جس تن لاگے، سو وہ جانے
اسدؔ تخلص غالب کے 15ویں سال تک موجود تھا
مزید تفصیل کیلئے غالبیات میں میرا مرتب کردہ دیوانِ غالبؔ ملاحظہ فرمائیں (تاریخی حساب سے)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
میں ناچیز میرے لیئے بہت مشکل ہے غالب پر بولنا
میں ان کے خاموش پرستاروں میں سے ہوں

وہ آ کے خواب میں تسکین اضطراب تو دے
ولے! مجھے تپشِ دل مجالِ خواب تو دے
تا پھر نہ انتظار میں نیند آئے عمر بھر
آنے کا عہد کر گئے آئے جو خواب میں:happy:
 
Top