ادا جعفری کوئی سنگ رہ بھی چمک اُٹھا تو ستارہ سحری کہا

صائمہ شاہ

محفلین
کوئی سنگ رہ بھی چمک اُٹھا تو ستارہ سحری کہا
مری رات بھی ترے نام تھی اسے کس نے تیرہ شبی کہا

مرے روز و شب بھی عجیب تھے نہ شمار تھا نہ حساب تھا
کبھی عمر بھر کی خبر نہ تھی کبھی ایک پل کو صدی کہا

مجھے جانتا بھی کوئی نہ تھا مرے بے نیاز ترے سوا
نہ شکست دل نہ شکست جاں کہ تری خوشی کو خوشی کہا

کوئی یاد آبھی گئی تو کیا کوئی زخم کھل بھی اٹھا تو کیا
جو صبا قریب سے ہوچلی اسے منتوں کی گھڑی کہا

بھری دوپہر میں جو پاس تھی وہ ترے خیال کی چھاوں تھی
کبھی شاخ گل سے مثال دی کبھی اس کو سروسمنی کہا

کہیں سنگ رہ کہیں سنگ در کہ میں پتھروں کے نگر میں ہوں
یہ نہیں کہ دل کو خبر نہ تھی یہ بتا کہ منہ سے کبھی کہا

مرے حرف حرف کے ہاتھ میں سبھی آئینوں کی ہیں کرچیاں
جو زباں سے ہو نہ سکا ادا بہ حدود بے سخنی کہا
 
کوئی یاد آبھی گئی تو کیا کوئی زخم کھل بھی اٹھا تو کیا
جو صبا قریب سے ہوچلی اسے منتوں کی گھڑی کہا
واہ صائمہ عمدہ انتخاب ۔:)
 
سید زبیر

محفلین
بہت خوب
مجھے جانتا بھی کوئی نہ تھا مرے بے نیاز ترے سوا​
نہ شکست دل نہ شکست جاں کہ تری خوشی کو خوشی کہا​
واہ​
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
کیا خوب انتخاب
کہیں سنگ رہ کہیں سنگ در کہ میں پتھروں کے نگر میں ہوں​
یہ نہیں کہ دل کو خبر نہ تھی یہ بتا کہ منہ سے کبھی کہا​
 
مرے روز و شب بھی عجیب تھے نہ شمار تھا نہ حساب تھا
کبھی عمر بھر کی خبر نہ تھی کبھی ایک پل کو صدی کہا

مجھے جانتا بھی کوئی نہ تھا مرے بے نیاز ترے سوا
نہ شکست دل نہ شکست جاں کہ تری خوشی کو خوشی کہا

کہیں سنگ رہ کہیں سنگ در کہ میں پتھروں کے نگر میں ہوں
یہ نہیں کہ دل کو خبر نہ تھی یہ بتا کہ منہ سے کبھی کہا

بہت خوب۔
شریک محفل کرنے کا شکریہ
 
پسند فرمانے کا شکریہ
 
Top