کوئی فٹ بال کا شائق؟

تہذیب

محفلین
مانچسٹر یونائیٹڈ پھر جیت گیا نا!!
اب دیکھتے ہیں کہ یورپی چیمپئن کون بنے گا؟
 

سوکرنامہ

محفلین
چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں نے اپنی اپنی لیگ تو جیت لی اب دیکھیں یورپ کا اصل چیمپیئن کون بنتا ہے۔
چیمپیئنز لیگ کا فائنل بارسلونا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے مابین ویمبلے اسٹیڈیم میں اٹھائیس مئی کو کھیلا جائے گا۔
 

وجی

لائبریرین
بارسلونا چیمیئنز لیگ جیت گئی
بارسلونا کل ہونے والا فائنل میچ مانچسٹر یونائیٹڈ سے بہت بہتر کھیل دیکھا کر جیت گئی
بارسلونا بہترین کھیل کھیلا ، مانچسٹر یونائیٹڈ ایک عام سے ٹیم لگ رہی تھی کل ،
میڈ فیلڈ میں زاوی، اینیئسٹا ، میسی کا بال پر کنٹرول باکمال تھا اور مانچسٹر کے پاس کوئی حل نہیں تھا انکا
میسی اور ویلا کا گول لاجواب تھا
میسی کے گول پر مانچسٹر کے گول کیپر کی عمر کا اندازہ ہوجاتا ہے بہت خوبصورت گول تھا میسی کا
 

وجی

لائبریرین
بارسلونا کی اس ٹیم کو دنیا کی کلب فٹبال ٹیموں میں بہترین ٹیم قرار دیا جارہا ہے
اور بارسلونا کی تاریخ کی بھی ایک بڑی ٹیم قرار دیا جارہا ہے
 

سوکرنامہ

محفلین
جی ہاں‘ بارسلونا کی پرفارمنس شاندار رہی۔ نہ صرف جیتے بلکہ عمدہ کھیل کر جیتے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کو ابتدائی دس منٹوں کے علاوہ کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ واقعی بارسلونا کی موجودہ ٹیم تاریخ کی ایک بہترین ٹیم ہے جسے ہرانا بہت ہی مشکل ہو چکا ہے۔ اب دیکھیں اگلی دفعہ یہ اپنے اعزاز کا دفاع کر پاتے ہیں کہ نہیں کیونکہ آج تک کوئی بھی کلب چیمپیئنز لیگ کے اعزاز کا دفاع نہیں کر سکا۔
 

وجی

لائبریرین
میرا خیال ہے وہ پرانی تریب ہوگی لیگ کی
نئی لیگ کے ساتھ کون دفاع کرسکا ہے اس بارے میں بتائیں
 

وجی

لائبریرین
اب دیکھیں ریئل میڈرڈ کیسا کھیل پیش کرتا ہے اس سیزن میں
کیونکہ ان کے کوچ جوزف میرینو ہیں اور انکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انکی ٹیم عمعوما دوسرے سال زیادہ بہتر پرفارم کرتی ہے
 

سوکرنامہ

محفلین
عثمان بھائی! آپ کی بات درست ہے لیکن میرا مطلب تھا 1992 کے بعد جب سے اس کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے تب سے کوئی اسے لگاتار دو مرتبہ نہیں جیت سکا۔
وجی بھائی! دیکھتے ہیں اس بار ریئل میڈریڈ کی پرفارمنس کیسی رہتی ہے۔ مورینیو کلب کے لیے کوئی بڑا اعزاز حاصل کر پاتا ہے کہ نہیں۔ ویسے ریئل میڈریڈ نے نئے کھلاڑی بھی کلب میں شامل کرنا شروع کر دیے ہیں۔
مانچسٹر سٹی نے چیمپیئنز لیگ کے گروپ اسٹیج میں جگہ حاصل کر لی ہے لیکن افسوس کہ آرسنل کو پلے آف راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔
 
آپ کی کوشش بہت خوب ہے لیکن آپ سے درخواست ہے کہ اردو سیارہ میں شمولیت کی درخواست دیتے ہوئے شرائط کو بغور پڑھ لیں۔ ورنہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے درخواست کتنی دفعہ ارسال کی ہے۔
 

سوکرنامہ

محفلین
شکریہ۔ دوسری بار درخواست صرف اس لیے ارسال کی تھی کہ شاید پہلی دفعہ صحیح سے نہیں بھیجی تھی۔ معذرت
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب جرمنی کی بندس لیگا کا تو سوکرنامہ میں ذکر ہی نہیں ہے۔ ایسا کیوں؟ بندس لیگا یورپ کی سب سے بڑی اور اہم لیگز میں شمار ہوتی ہے۔
بہرحال بہت اچھی سائٹ بنائی ہے آپ نے۔ بہت پسند آئی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور بات، آپ نے اردو سائٹ بنائی ہے تو اس میں اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے سہولت بھی موجود ہونی چاہیے۔
 

سوکرنامہ

محفلین
شکریہ نبیل بھائی! آپ لیگز کا مینیو دیکھتے تو وہاں بنڈس لیگا موجود ہے۔ بس اس پر آرٹیکل لکھنا باقی ہے۔ دراصل لکھنے کو ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ کافی لیگز کے تعارف، ٹیمیں، کھلاڑی، منیجرز، اسٹیڈیم، رولز اور باقی آپ مینیو دیکھ کر اندازہ کر لیں۔
اردو اوپن پیڈ پلگ ان استعمال کرنے سے ہوم پیج کی امیج سلائیڈ متاثر ہو رہی ہے اس لیے اسے ڈس ایبل کرنا پڑا۔ ابھی کمنٹس کے سیکشن میں اردو کی سہولت مینوئلی شامل کرنا پڑے گی۔
پسندیدگی کا شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں انشاءاللہ جلد ہی ورڈ پریس کے اردو ایڈیٹر پلگ ان کا ایک نیا ورژن ریلیز کروں گا۔ ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کی سائٹ پر بہتر کام کرے۔
 
Top