کوئی مجھے بتائے

شمشاد

لائبریرین
کیا اس فورم پر صرف ہم تین ارکان ہی رہ گئے ہیں
یعنی کہ میں، باجو اور ماوراء
باقی کیا پولیس کے نرغے میں ہیں جو یہاں خطوط نہیں لکھ رہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
بھائی صاحب، تمہارے سامنے کسی کی چلتی ہے کیا؟ :wink:

ویسے میرے خیال میں لوگ عید کی مصروفیت میں گم ہوں گے۔ میرا اندازہ ہے کہ اس وقت فورم پر زیادہ تر وہی پوسٹ‌ کر رہے ہیں جو بیرون ملک مقیم ہیں۔ پاکستان میں رہنے والوں کے پاس ابھی شاید وقت نہیں ہے فورم پر آنے کا۔ :? :?:
 
شمشاد

لائبریرین
نبیل نے کہا:

اب ایسی بھی کیا مصروفیت کہ پاکستان میں رہنے والے پانچ دس منٹ نکال کر ایک آدھ خط بھی نہیں لکھ سکتے۔ اور بیرون ملک میں مقیم کون سے خطوط لکھ رہے ہیں۔
:( :( :(
 
نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد، میرا تو یہی خیال تھا کہ تم، بوچی اور ماوراء اس وقت بیرون پاکستان مقیم ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
نبیل نے کہا:
شمشاد، میرا تو یہی خیال تھا کہ تم، بوچی اور ماوراء اس وقت بیرون پاکستان مقیم ہو۔

میں اپنا اور باجو کا تو دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان سے باہر ہیں، البتہ ماوراء کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا کہ کس عالم میں مقیم ہیں اور ان کے پروفائل سے بھی کچھ مدد نہیں مل سکتی۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:

ہائے۔۔۔آپ میری پروفائل چیک کرتے رہتے ہیں۔۔۔:(ٹھہر جایئں۔۔میں ابھی ماما کو بلا کر لاتی ہوں۔۔ :wink:
میں جلدی سے جا کر۔۔۔تعارف میں اپنا تعارف ڈیلیٹ کر آؤں۔۔ :wink:
ویسے میں کہیں اور نہیں ۔۔۔۔اپنے گھر میں ہی رہتی ہوں۔۔ :(
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
کیا اس فورم پر صرف ہم تین ارکان ہی رہ گئے ہیں
یعنی کہ میں، باجو اور ماوراء
باقی کیا پولیس کے نرغے میں ہیں جو یہاں خطوط نہیں لکھ رہے؟
مجھے تو اس فورم پر سسسسببببببب ہی نظر آتےہیں۔۔آتے کم ہیں۔۔لیکن آتے ضرور ہیں۔۔ آپ کو نہیں کوئی نظر آتا کوئی۔۔۔:( :p
آپ سب کے برابر ہی ہیں ویسے۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
کیا اس فورم پر صرف ہم تین ارکان ہی رہ گئے ہیں
یعنی کہ میں، باجو اور ماوراء
باقی کیا پولیس کے نرغے میں ہیں جو یہاں خطوط نہیں لکھ رہے؟
مجھے تو اس فورم پر سسسسببببببب ہی نظر آتےہیں۔۔آتے کم ہیں۔۔لیکن آتے ضرور ہیں۔۔ آپ کو نہیں کوئی نظر آتا کوئی۔۔۔:( :p
آپ سب کے برابر ہی ہیں ویسے۔۔۔ :wink:
 
نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد ،ماوراء اور بوچی، آپ زیادہ تر آپس میں ہی گفتگو کرتے رہتے ہیں۔ اگر آپ دوسروں کی گفتگو میں شمولیت چاہتے ہیں تو اس کے میرا مشورہ ہے کہ آپ نئے موضوعات شروع کرتے رہا کریں اور دوسروں سے بھی مخاطب ہوا کریں۔ اب شمشاد نے یہاں بات چھیڑی ہے تو میں نے اور زکریا نے بھی جواب دیا ہے۔ باقی آپ لوگوں کی مرضی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
hmmm۔۔۔تو اس کا مطلب تو یہ ہوا نا۔۔۔کہ ہم ہی دوسروں سے بات کرنا چاہتے ہیں۔۔۔نہ کہ کوئی دوسرا۔۔۔
دوسرے بھی تو ہماری باتوں میں شمولیت کر سکتے ہیں نہ۔۔۔ :? :(
 
شعیب صفدر

محفلین
نبیل نے کہا:
شمشاد ،ماوراء اور بوچی، آپ زیادہ تر آپس میں ہی گفتگو کرتے رہتے ہیں۔ ں۔ اب شمشاد نے یہاں بات چھیڑی ہے تو میں نے اور زکریا نے بھی جواب دیا ہے۔ باقی آپ لوگوں کی مرضی ہے۔

نبیل کی بات سے متفق ہوں۔۔۔۔۔
باقی آپ آپس کی گفتگو میں اکثر(ناراض مت ہونا) موضوع کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں اس لئے اس میں شرکت ممکن نہیں رہتی۔۔۔ جیسے آنے والا کون اور سوال گندم
 
ماوراء

محفلین
hhmm ۔۔بات تو آپ کی بھی ٹھیک ہے۔۔۔ :( ویل۔۔۔میں اب کوشش کروں گی۔۔۔کہ موضوع کے مطابق ہی چلوں۔۔۔ :(
 
شمشاد

لائبریرین
دعوتِ عام ہے، ہر کوئی ہر تھریڈ میں شرکت کر سکتا ہے، کسی تھریڈ پر کسی کی اجارہ داری تو ہے نہیں، اور مزہ بھی اسی میں ہے کہ اِدھر کی بات اُدھر اور اُدھر کی بات اِدھر ہو، ہاں بیچ بیچ میں کچھ خطوط موضوع پر بھی لکھ دینے چاہہیں۔

ویسے تو ماشااللہ سبھی ارکان پڑھے لکھے، مہذب اور ایک دوسرے کی عزت کرنے والے ہیں، پھر بھی برائے مہربانی کوئی کسی کی بات کا بُرا نہ منائے ورنہ فورم کا سارا مزہ کرکرا ہو کر رہ جائے گا۔
 
دوست

محفلین
آداب
آپ کا شکوہ بجا ہے۔ لیکن ہماری طبیعت کچھ ایسی سمجھ لیں ان چوپالوں سے سرسری سا ہی گزر جاتے ہیں۔ تاہم کوشش کریں گے آپکی گفتگو میں شمولیت کی۔ نیز آپ کے ان فورمز پر تھریڈ بہت لمبے ہوتے ہیں اور جب ایک بار دو تین صفحے ہو جائیں تو پھر اس موضوع کو ہاتھ لگانے کو ہی دل نہیں کرتا۔ وجہ آپ کی انتہائی تیزی سے جوابات پوسٹ کرنے کی عادت ہے۔
تاہم آئندہ سے کچھ کریں گے کچھ آپ اپنا ہتھ ہولا رکھیں کچھ ہم کوشش کریں گے۔
ویسے شاید پہلی بار میں مخاطب ہو رہا ہوں شمشاد،بوچھی اور ماورا سے۔
امید ہے آئندہ بھی بات ہوتی رہے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
دوست نے کہا:

یہ ہوئی ناں بات - چھیڑ خوباں سے چلی جائے نہ اسد

چشمِ ما روشن دلِ ما شاد

ہر کوئی دوسرے سے ہمیشہ پہلی بار ہی مخاطب ہوتا ہے اس کے بعد تو پھر گفتگو شروع ہو جاتی ہے ناں
 
تیشہ

محفلین
دوست نے کہا:
آداب
آپ کا شکوہ بجا ہے۔ لیکن ہماری طبیعت کچھ ایسی سمجھ لیں ان چوپالوں سے سرسری سا ہی گزر جاتے ہیں۔ تاہم کوشش کریں گے آپکی گفتگو میں شمولیت کی۔ نیز آپ کے ان فورمز پر تھریڈ بہت لمبے ہوتے ہیں اور جب ایک بار دو تین صفحے ہو جائیں تو پھر اس موضوع کو ہاتھ لگانے کو ہی دل نہیں کرتا۔ وجہ آپ کی انتہائی تیزی سے جوابات پوسٹ کرنے کی عادت ہے۔
تاہم آئندہ سے کچھ کریں گے کچھ آپ اپنا ہتھ ہولا رکھیں کچھ ہم کوشش کریں گے۔
ویسے شاید پہلی بار میں مخاطب ہو رہا ہوں شمشاد،بوچھی اور ماورا سے۔
امید ہے آئندہ بھی بات ہوتی رہے گی۔

سلام ۔ ویلکم جی ،
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
نبیل نے کہا:
شمشاد، میرا تو یہی خیال تھا کہ تم، بوچی اور ماوراء اس وقت بیرون پاکستان مقیم ہو۔

میں اپنا اور باجو کا تو دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان سے باہر ہیں، البتہ ماوراء کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا کہ کس عالم میں مقیم ہیں اور ان کے پروفائل سے بھی کچھ مدد نہیں مل سکتی۔

میرا آپ کیسے دعوے سے کہ سکتے ہیں بھلا بتایے تو ذرا؟
کیا معلوم میں پاکستان میں ہوں؟ :p
 
Top