کوئی مزید ان پیج فانٹس بھی ہیں؟

اسلام و علیکم،
کافی عرصے سے ان پیج کے ایک ہی فونٹس استعمال کر کر کے دل بھر گیا۔ پھر جناب گوگل پر کافی مغز ماری کی۔ مگر افسوس کے کوئی نیا فانٹ دریافت کرنے کا کارنامہ سر انجام نہ دے سکا۔ ایک دوست سے پوچھا کہ یہ کتب پر نئے ڈیزائن کے فونٹس نظر آتے ہیں یہ کہاں سے ملیں گے۔ تو انھوں نے بتایا یہ کتابت ہے۔ پھر میں نے تلاش ہی بند کردی۔ ابھی یہ فارم دیکھا کہ فونٹس پر تبصرے ہو رہے ہیں تو سوچا کہ ماہرین سے پوچھا جائے شاید کوئی ان پیج کا نیا فانٹ ڈیزائن موجود ہو۔ اور وہ عنایت فرما دیں۔ والسلام جواب کا منتظر۔ محمد سجاد علی
 
دوست

محفلین
ان پیج کے اپنے کوئی پچاس سے اوپر فانٹس موجود ہیں۔ کیا آپ ان پیج نیا نیا استعمال کرنے لگے ہیں؟؟؟
اس میں ایک اردو فونٹس کا لسٹ بکس ہے اور ایک انگریزی فونٹس کا۔
ذرا اوپر کی طرف تلاشیں آپ کو نستعلیق فونٹس میں لاہوری نستعلیق ملے گا نوری نستعلیق کے علاوہ اور نسخ فانٹس میں تو بہت ساری ورائٹی موجود ہے۔
ہم تو ادھر یونیکوڈ کی بات کرتے ہیں ان پیج سے ہمارا واسطہ نہیں۔۔۔
 
باسم

محفلین
ان پیج کے اور فونٹ بھی ضرور ہونگے

ان پیج کے اور فونٹ بھی ضرور ہونگے
کیونکہ اشتہارات وغیرہ میں جو فونٹ استعمال ہوتے ہیں ان میں سے اکثر کتابت ہرگز نہیں لگتے کیونکہ کتانت کے الفاظ میں کہیں کچھ فرق ضرور ہوتو ہے جیسے ٹیلی نور اور پاک ٹیل وغیرہ کے اشتہارات میں ہیں
اگر چہ کچھ میں کتابت بھی ہوتی ہے اور بعض میں سوفٹ ویئر کا کمال
تلاش جاری رکھتی ہیں
 
دوست نے کہا:

پیارے دوست،
انپیج کا میں کافی پرانا یوزر ہوں۔ لیکن ایک ہی فانٹس استعال کر کر کے آدمی کچھ مختلف چاہتا ہے۔اور شاید اسی وجہ سے دن با دن انگلش فانٹس کی تعداد بڑھتی جا ہی ہے۔ اور اسی ہی وجہ سے کمپنیاں کتابت کرتی ہیں۔

‌ نے کہا:
ان پیج کے اور فونٹ بھی ضرور ہونگے
کیونکہ اشتہارات وغیرہ میں جو فونٹ استعمال ہوتے ہیں ان میں سے اکثر کتابت ہرگز نہیں لگتے کیونکہ کتانت کے الفاظ میں کہیں کچھ فرق ضرور ہوتو ہے جیسے ٹیلی نور اور پاک ٹیل وغیرہ کے اشتہارات میں ہیں
اگر چہ کچھ میں کتابت بھی ہوتی ہے اور بعض میں سوفٹ ویئر کا کمال
تلاش جاری رکھتی ہیں
آپ نے بالکل بجا فرمایا۔انپیج کے مزید فانٹس ہونے تو چاہیں اسی لئے یہاں پوسٹ کی کہ شاید ماہرین کچھ راہنمائی فرما دیں۔
 
دوست

محفلین
اصل میں ان پیج کی اب کوئی بات نہیں کرتا۔ ہاں یونیکوڈ کے فونٹس بن رہے ہیں دھڑا دھڑ اب تو اور ان کی اچھی خاصی ورائیٹی موجود ہے اب۔۔
ان پیج ایک محدود پلیٹ فارم ہے جبکہ یونیکوڈ کسی بھی جگہ چل سکتا ہے۔اور اردو کا کمپیوٹر پر مستقبل بھی یونیکوڈ ہے سو اس طرف توجہ دیں امید ہے اچھے فانٹس مل جائیں گے آپ کو۔۔
 
عبدالرحمٰن

محفلین
ان پیج کے اور فونٹ بھی ضرور ہونگے

باسم نے کہا:
ان پیج کے اور فونٹ بھی ضرور ہونگے
کیونکہ اشتہارات وغیرہ میں جو فونٹ استعمال ہوتے ہیں ان میں سے اکثر کتابت ہرگز نہیں لگتے کیونکہ کتانت کے الفاظ میں کہیں کچھ فرق ضرور ہوتو ہے جیسے ٹیلی نور اور پاک ٹیل وغیرہ کے اشتہارات میں ہیں
اگر چہ کچھ میں کتابت بھی ہوتی ہے اور بعض میں سوفٹ ویئر کا کمال
تلاش جاری رکھتی ہیں
یہ جو آپ اشتہارات میں معروف فونٹس کے علاوہ کچھ کمال دیکھتے ہیں تو یہ اضافی خطاطی سوفٹوئیر کی مدد سے تیار کئے جاتے ہیں۔ یہ دھاگہ ملاحظہ ہو
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جی ہاں شاکر بھائی
مجبوری تھی
فورم نہیں کھل رہا
ڈیٹا کی منتقلی کے لیے کوشاں ہوں
دعا کریں
منتقل ہو جائے
 
دوست

محفلین
قبلہ اپنے محسن حجازی کافی دنوں سے واپس آگئے ہیں اور کچھ کام شام بھی کرنا چاہتے ہیں شاید کوئی دھاگہ بھی کھولا ہوا ہے انھوں نے کیا آپ کی نظر سے گزرا؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
محسن حجازی آگئے
پھر تو موج ہوگئی کے
کام تو وہ کہیں اور کرتے ہیں یہاں بس شام ہی ہوتا ہے ۔ چلیں دیکھ لیتے ہیں آب کی بار کتنا کام شام ہوتا ہے ۔ :lol: :lol: :lol: :roll: :roll:
 
Top