کوالٹی (ایکسپلورر بالمقابل گرگِ آتشیں)

مہوش علی

لائبریرین
کیا آپ لوگوں نے یہ فرق محسوس کیا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اردو فانٹ آتشیں لومڑی (گرگ آتشیں یعنی فائر فاکس) سے کہیں بہتر نظر آتے ہیں؟
اور ایکسپلورر کا اپڈیٹ کرنے کے بعد وہ اردو فانٹز کی جو کوالٹی پیش کر رہا ہے، وہ اس حد تک خوبصورت ہے کہ مجھے ہنٹنگ ورک کی ضرورت تک محسوس نہیں ہو رہی۔

اسکے مقابلے میں گرگِ آتشیں میں اردو فانٹ ہلکے دکھائی دیتے ہیں، اور چھوٹے سائز پر ٹوٹ پھوٹ ہو جاتی ہے۔

بلکہ میں نے گرگِ آتشیں کو موازنہ AOL اور آپیرا وغیرہ کے ساتھ بھی کیا، اور ان سب میں سب سے بدتریں ڈسپلے گرگِ آتشیں کا تھا۔ [اگرچہ کہ رفتار کے لحاظ سے یہ ان سب سے کہیں تیز ہے]
 
دوست

محفلین
یہ آپ کی بات بجا ہے۔ لیکن اب ایکسپلورر 7 کریک کے بغیر ملتا بھی نہیں۔۔۔
اس لیے فائر فاکس پر تو گزارہ کرنا ہوگا۔امید ہے آنے والے وقت میں مزید بہتری آئے گی۔۔
 
پاکستانی

محفلین
کوالٹی (ایکسپلورر بالمقابل گرگِ آتشی

مہوش علی نے کہا:
کیا آپ لوگوں نے یہ فرق محسوس کیا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اردو فانٹ آتشیں لومڑی (گرگ آتشیں یعنی فائر فاکس) سے کہیں بہتر نظر آتے ہیں؟
اور ایکسپلورر کا اپڈیٹ کرنے کے بعد وہ اردو فانٹز کی جو کوالٹی پیش کر رہا ہے، وہ اس حد تک خوبصورت ہے کہ مجھے ہنٹنگ ورک کی ضرورت تک محسوس نہیں ہو رہی۔

اسکے مقابلے میں گرگِ آتشیں میں اردو فانٹ ہلکے دکھائی دیتے ہیں، اور چھوٹے سائز پر ٹوٹ پھوٹ ہو جاتی ہے۔

بلکہ میں نے گرگِ آتشیں کو موازنہ AOL اور آپیرا وغیرہ کے ساتھ بھی کیا، اور ان سب میں سب سے بدتریں ڈسپلے گرگِ آتشیں کا تھا۔ [اگرچہ کہ رفتار کے لحاظ سے یہ ان سب سے کہیں تیز ہے]

بلکل یہ تو ہے مگر کیا کیا جائے مجبوری ہے
 
الف عین

لائبریرین
مہ وش کے تلفظ سے قطع نظر، بات واپس انٹر نیٹ اکسپلورر اور ف ف کی۔ درست ہے کہ جس طرح انٹر نیٹ اکسپلورر سپورٹ کرتا ہے اردو اتنی ف ف نہیں کرتا۔ اوپیرا میں بھی اسی طرح مشکل ہوتی ہے۔ فلاک حالاں کہ فائر فاکس کا ہی کلون ہے،لیکن اس میں مجھے لگتا ہے کہ کچھ اردو کی سپورٹ بہتر ہے۔
 
مہوش کی بات سے کلی اتفاق کرتا ہوں۔

انٹر نیٹ ایکسپلورر تو فری نہیں اب مگر چند اور ویب براؤزر جو انٹر نیٹ ایکسپلورر کا انجن ہی استعمال کرتے ہیں وہ ضرور مفت ہیں۔

مثلا

http://www.acoobrowser.com/
 
دوست

محفلین
گرگِ بارا دیدہ
محاورہ سنا ہوا ہے لیکن کنفرم مجھے بھی نہیں پتا اس کے بارے میں۔
 
Top