محمدصابر

محفلین

سعادت

تکنیکی معاون
اللہ معاف کرے اتنے اوکھے سپیلنگ۔
براہ مہربانی میرے سوالوں کے جواب دیں

اگر میں آپ کے ان سوالات کے جواب دینے کا اہل ہوتا تو کم از کم اپنی موجودہ نوکری نہ کر رہا ہوتا!

خیر، کوانٹم کمپیوٹرز کے بارے میں کبھی کبھار بہت سرسری سا پڑھتا رہتا ہوں، وہی دہرا دیتا ہوں (ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کچھ باتیں مکمل طور پر درست نہ ہوں):

– کوانٹم کمپیوٹرز ایسے کمپیوٹرز ہوتے ہیں جو ڈیٹا کے آپریشنز کے لیے کوانٹم مکینکس کو استعمال کرتے ہیں۔ (کوانٹم مکینکس طبیعیات کی وہ شاخ ہے جو مائکروسکوپک سطح پر ہونے والے عوامل کا مطالعہ کرتی ہے۔) مزید کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوں کیونکہ کوانٹم مکینکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ کی اکثر باتیں میرے سر کے اوپر سے گزر جایا کرتی ہیں۔

– ایسی پرابلم جو ایک عام کمپیوٹر کے لیے نا ممکن ہو، کوانٹم کمپیوٹر کے لیے بھی نا ممکن ہی رہتی ہے۔

– کچھ پرابلمز ایسی ہیں جنہیں عام کمپیوٹرز کے مقابلے میں کوانٹم کمپیوٹرز کے ذریعے کہیں زیادہ تیز رفتاری سے حل کیا جا سکتا ہے۔ مثال: integer factorization۔

– عملی طور پر کوانٹم کمپیوٹرز کی affordable پروڈکشن ابھی بہت دور ہے۔
 
آپکے خیال میں آئندہ دور میں سلیکیون کی جگہ کون لے گا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
جب ایٹم کو مزید چھوٹے ذروں میں تقسیم کریں گے تو اس وقت جو قوانین ہمارے سامنے ہوں گے، وہ کوانٹم قوانین کہلاتے ہیں۔ فی الوقت ہم ان ذرات کو اپنی مرضی سے قابو میں لانے سے قاصر ہیں۔ تاہم جب یہ کام بس میں آ گیا تو پھر کمپیوٹر چپس کا سائز انچز کی بجائے حقیقتاً مائیکرو لیول پر چلا جائے گا۔ رفتار بھی اور بجلی کی بچت بھی یعنی

میں تے ہونڈا ای لیساں
 
تسی اے دائیلاگ تبدیل کر لؤو بہت پرانا ہوگیا وا
اور گریفین کا جواب کوئی بھی نہیں دے رہا
 
قیصرانی

لائبریرین
تسی اے دائیلاگ تبدیل کر لؤو بہت پرانا ہوگیا وا
اور گریفین کا جواب کوئی بھی نہیں دے رہا
اس طرح کی ٹیکنالوجی کے بارے صرف اتنا کہوں گا کہ یہ ٹیکنالوجی بہت عمدہ سہی، لیکن ہماری موجودہ دسترس سے باہر ہے۔ اگر ممکن ہو تو یہ کتاب ضرور پڑھیں جس میں مستقبل کی ٹیکنالوجی پر بات کی گئی ہے کہ کون کون سی متوقع ایجادات کب تک ہمارے سامنے آنے کا امکان رکھتی ہیں۔ اس میں کوانٹم کمپیوٹنگ پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ Invisibility and Nano Technology کے نام سے باب میں اس بارے کچھ ذکر ہے
 
graphene-lomiko.jpg
 
گریفین کی بدولت ٹونی سٹالک کا ٹرنسپیرنٹ موبائل زیادہ دور نہیں رہ گیا

tony-stark-ironman-2-transparent-smartphone.jpg
بالکل جی۔گریفین انتہائی باریک سکرینز بنانے میں مدد کرے گی۔سکرین کی موٹائی کاغذ کی موٹائی کے برابر ہوا کرے گی اور آپ اس کو آسانی سے فولڈ کرکے جیب میں ڈال لیا کریں گے:)
اور میرے خیال میں ٹونی سٹالک نہیں ٹونی سٹارک ہے
 
کوانٹم کمپیوٹنگ پر تفصیل تو پھر کبھی سہی مگر ایک خوشخبری یہ ہے کہ

آسٹریلیا کے تحقیقی سائنسدانوں نے کوانٹم کمپیوٹر بنانے میں ایک بہت اہم پیش رفت کی ہے جس کی بدولت پہلے کوانٹم کمپیوٹر اگلے پانچ سے دس سال میں ممکن ہو سکتا ہے۔

یہ تحقیق جرنل نیچر میں چھپی ہے اور کیوبٹ(qubit) پر ڈیٹا محفوظ اور دوبارہ رسائی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
 
Top