کوا چلا ہنس کی چال

کوا چلا ہنس کی چال


ڈھونڈیے مت،یہاں آپ کو کوا ملیگا نہ ہنس، ملنگے تو ہم، اس ظالم سماج کے مارے ہوئے بھگائے ہوئے مظلوم آدمی...

دراصل قصہ یہ ہے کہ جب ہم نے دیکھا

ع... شاعروں کی کمی نہیں غالب...

تو سوچا کہ کیوں نہ ہم بھی اس قطار میں کھڑے ہو جائیں،پر خدا گواہ ہے کہ معیاری اشعار کو ہم سے ایسا بیر کہ کبھی ہماری لب سے برآمد ہونے کی زحمت نہ کی...
چاروں طرف سے گالیاں ملنے کے بعد ہم بھی مایوس ہو گئے، خد کو تسلی دینے کے لئے یہ سوچا کہ شائد ہمارے اشعار غالب کی شاعری کی اس دوسری قسم کی طرح ہے جو صرف غالب کو سمجھ میں آتی تھی ، پر بعد میں یہ راز افشاں ہوا کہ ہمارے اشعار غالب کی تیسری قسم سے ہیں جس میں شعر شاعر کے بھی سمجھ سے باہر ہوتا ہے......

دیڑھ درجن مایوسی کے بعد ہم مزاحیہ شاعری کرنے لگے،
پر اس طرح کے اشعار بنتے کہ بتانا پڑتا کہ بھائی مزاحیہ شعر ہے،
یہاں سے بھی گالیاں ملیں .....

اتنی گالیاں کھانے کے بعد سمجھ میں آیا کہ یہ ہمارے بس کا روگ نہیں ہے،یہ اسی طرح ہے کہ

کوا چلے ہنس کی چال........


ابو قتادہ بلال
 
معیاری اشعار کو ہم سے ایسا بیر کہ کبھی ہماری لب سے برآمد ہونے کی زحمت نہ کی...
ارے یک نہ شد دو ۔۔۔۔۔۔:sneaky: اپنا بھی کچھ ایسا ہی حال ہے۔
خد کو تسلی دینے کے لئے یہ سوچا
خد کو تسلی دینے سے کوئی فائدہ نہیں۔ خود کے بارے میں سوچیئے۔ اور ویسے یہ آپ خد کو استعمال کرنے کا تکلف کیوں برتتے ہیں کہیں شمشیر زنی کا شوق تو نہیں پال رکھا:D
کوا چلے ہنس کی چال........
ویسے چالیں چلنے سے تو پرہیز ہی کرنا چاہیے۔

اور آپ ابھی ایک چال چلیئے کے تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف بھی پیش کر دیجئے۔:)
 

تجمل حسین

محفلین
حضرت ! چونکہ میں نیا ہوں اس لئے آپ لوگوں کی رہبری چاہونگا اور وہ خود کو خد بنانے میں کی بوڈ کی سازش شامل ہے
اجی میں نے بھی اسی ماہ محفل میں رکنیت حاصل کی اور یہ کی بورڈ کی سازش کا آپ نے خوب بدلہ لیا کی بورڈ سے:sneaky:
 
Top