جس آیت کا حوالہ دیا گیا اس میں ایک ریفرنس صحیفہ یونس کو بنایا گیا جب کہ پچھلی آیات کی تشریح میں مولانا نے لکھا کہ یہ مستند نہیں لیکن پھر بھی اسی کو بنیاد بنا کر تشریح کی گئی
قوم یونس پر عذاب ٹلنے کی وجہ قوم کا آثار عذاب دیکھ کر توبہ کرنا ہے
پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ معافی تو فرعون نے بھی مانگی لیکن اس کو سزا ملی
امام فخرالدین رازی فرماتے ہیں کہ
فرعون پر عذاب نازل ہوچکا تھا جبکہ قوم یونس پر ابھی صرف آثار تھے مثلا آسمان کا سیاہ ہونا اور دھواں کا جمع ہونا