کورسیرا ڈاٹ آرگ پر نیا آن لائن کورس ۔ Web Application Architectures

اطلاعاً عرض ہے کہ ہم نے اس کورس کے ابتدائی پانچ موڈیولز کے تمام لیکچرز کی ویڈیوز (تقریباً ایک ہی سانس میں) دیکھ لی ہیں۔ روبی اور ریلس کی ابتدائی نوعیت کی معلومات کے ساتھ ساتھ اس میں کسی بھی پروگرامنگ زبان سے مطلق ویب آرکیٹیکچر اور حالیہ ویب ایپلیکیشن ڈیولپمنٹ ٹرینڈز پر جو معلومات فراہم کرائی گئی ہے وہ بھی بے حد مفید اور مؤثر ہے۔ اس پورے کورس میں ہمیں کوئی قابل ذکر نئی معلومات تو حاصل نہیں ہوئی کیوں کہ ہماری دلچسپیاں نیز اکیڈمک مصروفیات اسی میدان میں ہیں، لیکن یہ ضرور اندازہ ہوا کہ اس کورس کے حوالے سے محفل میں احباب کوئی سوال کرتے ہیں تو ان کو کس انداز میں جواب دیا جانا چاہیے۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین

شکریہ ۔۔۔!

سوال کرنے کی نوبت کبھی بھی آ سکتی ہے۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
میں تو ابھی تک دو ہفتوں کی وڈیوز دیکھی ہیں۔ نہایت ہی عمدہ لگیں۔ پچھلے کچھ ہفتے نہایت مصروف گزرے، اب دوبارہ باقی کی وڈیوز دیکھنے کا ارادہ ہے۔
 
محمداحمد ، تیسرے ہفتہ کے ڈیٹابیس کے ہینڈ آؤٹس کو پوسٹس میں لکھنے اور اس پر گفتگو کی بھی ضرورت ہے۔

اسی طرح روبی کے حوالے سے چوتھے ہفتہ والے مواد پر بھی مختصر کچھ نہ کچھ پوسٹس میں بھی لکھنے کی ضرورت ہے۔ :)

پہلا قدم اسی ہستی کی طرف سے ہوگا جس کے سر کورس شروع کرنے کا سہرا ہے۔ :)
 
Top