کورس ویر کی اردو لوکلائزیشن کی تجویز!

دوست

محفلین
ڈیفالٹ طےشدہ۔
ڈس ایبل غیر فعال
این ایبل فعال
یہ پہلے استعمال ہوچکے ہیں ایسے۔
اردو ورڈ بینک پر نظر کرم رکھیں وہاں اب تک کے کئے گئے تراجم قریبًا موجود ہیں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل صاحب!
میری حاضری لگالیں اور میرے حصے کی فائلیں مجھے تفویض کر دیں جس قدر جلد ممکن ہو سکا اپنے حصے کا کام پورا کر لونگا
شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر شاکر القادری صاحب۔ آپ کی آمد ہی ہمارے لیے اس پراجیکٹ میں برکت کا شگون ہے۔ :)
آپ quiz.php پر ہی کام شروع کر دیں۔ فی الحال ابن سعید تو اس پر کام نہیں کر رہے۔
ایک مرتبہ تعلیمی سائٹ کا آغاز ہوجائے تو اس میں آپ سے فارسی کی تدریس کروائیں گے۔ :)
 
رضا

معطل
سلام
میں‌سوچ رہا تھا کہ اس کار خیر میں‌،میں‌بھی اپنا حصہ ڈال لو۔en_utf8 فائل اتار لی ہے۔اس کے بعد اس کو لوکل ہوسٹ پہ چیک کرتا ہوں۔تو فائل اوپن نہیں‌ہوتی۔جبکہ نوٹ پیڈ میں‌ہوجاتی ہے۔
نوٹ پیڈ میں‌ترجمہ تو کرسکتا ہوں۔بعد چیک کیسے کروں گا۔
لوکل ہوسٹ پہ پہلا پیج اوپن ہوتا ہے۔لیکن آگے کسی فائل پہ کلک کرتا ہوں تو کچھ بھی اوپن نہیں‌ہوتا۔۔
problemoi2.gif
 
نبیل

تکنیکی معاون
رضا، یہ فائلیں لوکل ہوسٹ میں اوپن نہیں ہوں گی۔ یہ صرف لینگویج فائلیں ہیں۔ انہیں کسی ٹیکسٹ‌ ایڈیٹر میں ایڈٹ کرنا ہوگا۔ اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ذیل کی پوسٹ پڑھیں:

ترجمہ کرنے کا طریقہ!

اور جس فائل پر کام شروع کریں، اس کے بارے میں یہاں مطلع بھی کر دیں۔ جزاک اللہ خیر۔
 
رضا

معطل
پہلی فائل access.php کا ترجمہ کیا ہے۔
بعض انگلش الفاظ کے اردو معانی نہیں ملے ۔۔ان کا کیا کروں؟؟؟

$string['access'] = 'قابلیت رسائی';
$string['accesshelp'] = 'قابلیت رسائی مدد';
$string['accesskey'] = 'Access key, $a';
$string['accessstatement'] = 'Accessibility statement';
$string['activitynext'] = 'اگلا مشغلہ';
$string['activityprev'] = 'پچھلا مشغلہ';
$string['breadcrumb'] = 'Breadcrumb trail';
$string['currentweek'] = 'اس ہفتے';
$string['currenttopic'] = 'یہ موضوع ';
$string['monthnext'] = 'اگلے مہینے';
$string['monthprev'] = 'پچھلے مہینے';
$string['showblocka'] = 'Show $a block';
$string['hideblocka'] = 'Hide $a block';
$string['sitemap'] = 'سائٹ نقشہ';
$string['skipa'] = 'Skip $a';
$string['skipblock'] = 'Skip block';
$string['skipnavigation'] = 'Skip navigation';
$string['tabledata'] = 'مواد جدول, $a';
$string['tablelayout'] = 'جدول خاکہ, $a';
$string['tocontent'] = 'مین متن پر جائیے';
$string['tonavigation'] = 'Go to navigation';
$string['youarehere'] = 'آپ یہاں ہيں';​
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جزاک اللہ خیر شاکر القادری صاحب۔ آپ کی آمد ہی ہمارے لیے اس پراجیکٹ میں برکت کا شگون ہے۔ :)
آپ quiz.php پر ہی کام شروع کر دیں۔ فی الحال ابن سعید تو اس پر کام نہیں کر رہے۔
ایک مرتبہ تعلیمی سائٹ کا آغاز ہوجائے تو اس میں آپ سے فارسی کی تدریس کروائیں گے۔ :)

شکریہ نبیل میں کام شروع کرتا ہوں
اللہ آپ کو خوش رکھے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میں نے تفویض شدہ فائل پر کام شروع کر دیا ہے اور یہ کام میں اپنے سسٹم پر موڈل انسٹال کر کے اس کے ایڈمن پینل سے کر رہا ہوں لیکن میں یہ بات شدت سے محسوس کر رہا ہوں کہ بعض مقامات کا ترجمہ درست اسی صورت میں کیا جا سکتا ہے جب اس لفظ یا الفاظ کو ان کے درست موقع محل پر دیکھا جائے براہ کرم مجھے یہ بتایئے کہ quiz.php نامی فائل کونسے ایریا سے تعلق رکھتی ہے تاکہ میں ایک تو ترجمہ کے نتائج انسٹال شدہ موڈل پر دیکھتا رہوں اور دوسرے کسی لفظ کے بارے میں الجھن ہو تو موقع محل کی مناسبت سے اس کے درست مفہوم کو سمجھ سکوں
 
دوست

محفلین
جی یہ بالکل ضروری ہے ورنہ ترجمہ سیاق و سباق سے ہٹ جائے گا اور عجیب کے ساتھ ساتھ بے ڈھنگا بھی معلوم ہوگا۔
 
اپنی اہلیت کے بموجب درج ذیل تراجم عرض کرتا ہوں۔

$string['access'] = 'رسائی';
$string['accesshelp'] = 'رسائی میں تعاون';
$string['accesskey'] = 'رسائی کی کلید, $a';
$string['accessstatement'] = 'رسائی کا بیان';
$string['activitynext'] = 'اگلا مشغلہ';
$string['activityprev'] = 'پچھلا مشغلہ';
$string['breadcrumb'] = 'Breadcrumb trail';
$string['currentweek'] = 'موجودہ ہفتہ';
$string['currenttopic'] = 'موجودہ موضوع';
$string['monthnext'] = 'اگلے ماہ';
$string['monthprev'] = 'پچھلے ماہ';
$string['showblocka'] = 'بلاک $a دکھائیں';
$string['hideblocka'] = 'بلاک $a چھپائیں';
$string['sitemap'] = 'سائٹ کا نقشہ';
$string['skipa'] = 'نظر انداز کریں $a';
$string['skipblock'] = 'بلاک نظر انداز کریں';
$string['skipnavigation'] = 'سیر نظر انداز کریں';
$string['tabledata'] = 'مواد جدول, $a';
$string['tablelayout'] = 'جدول کا خاکہ, $a';
$string['tocontent'] = 'متن کو جائیں';
$string['tonavigation'] = 'سیر کو جائیں';
$string['youarehere'] = 'آپ یہاں ہيں';​
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے تفویض شدہ فائل پر کام شروع کر دیا ہے اور یہ کام میں اپنے سسٹم پر موڈل انسٹال کر کے اس کے ایڈمن پینل سے کر رہا ہوں لیکن میں یہ بات شدت سے محسوس کر رہا ہوں کہ بعض مقامات کا ترجمہ درست اسی صورت میں کیا جا سکتا ہے جب اس لفظ یا الفاظ کو ان کے درست موقع محل پر دیکھا جائے براہ کرم مجھے یہ بتایئے کہ quiz.php نامی فائل کونسے ایریا سے تعلق رکھتی ہے تاکہ میں ایک تو ترجمہ کے نتائج انسٹال شدہ موڈل پر دیکھتا رہوں اور دوسرے کسی لفظ کے بارے میں الجھن ہو تو موقع محل کی مناسبت سے اس کے درست مفہوم کو سمجھ سکوں

شاکرالقادری صاحب، ابھی تک میں نے خود بھی موڈل انسٹال نہیں کیا ہے۔ میں چاہ رہا تھا کہ پہلے کچھ فائلیں ترجمہ ہو جائیں، اس کے بعد موڈل انسٹال کرکے دیکھوں۔
quiz.php کے نام سے تو یہی لگ رہا ہے کہ یہ امتحان اور اس کے سوالات سے متعلق ہے۔
 
Jameel Jahanian

محفلین
ابن سعید بھائی میں انگریزی موڈل ہی انسٹال کر چکا ہوں مگر نہیں جانتا کورس اور اس کے ٹاپک اور مخصوص تاریخ پر کس طرح لیکچر اپ لوڈ ہوگا سمجھ نہیں آ رہی۔ اگر ممکن ہو تو میری مدد کردیں گے ؟
 
Top