کورل ڈرا استعمال کرنے والوں کیلئے ایک بہت بڑی خوشخبری!

arifkarim

معطل
بالآخر کورل والوں نے اپنے بڑے پراڈکٹ کورل ڈرا کےنئے ایڈیشن میں مکمل نستعلیقی اسپورٹ شامل کر ہی دی! یہ ورژن چند دن قبل پہلے ہی ریلیز ہوا ہے اور اسمیں ٹائپوگرافی کے تمام جدیداوپن ٹائپ فیچرز کام کر رہے ہیں۔ یہ نمونہ دیکھیں جمیل نوری نستعلیق کیساتھ:
Screenshot%202014-03-30%2013.39.12.png

مزید فیچررز:
http://www.corel.com/static/pdfs/news_releases/CDGSX7_Press_Release_NA.pdf

یعنی اب انپیج کی چھٹیوں میں ایک اور چھٹی کا اضافہ! :D
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد اسلم

محفلین
یہ تو کافی پرانی خبر ہے،،، مطلب چھ ماہ پہلے تو میں نے خود ایسا ہی استعمال کیا تھا ،،،، ایکس سکس میں
 
محمد اسلم

محفلین
اوہ اچھا،،،، ویسے شروع اور آخر کے الفاظ اور اردو کی "ی" کا بڑا مسئلہ تھا،،، عربی کی "ی" چل جایا کرتی تھی،،،،، اور باقی سب "جُگاڑ"
 
arifkarim

معطل
اوہ اچھا،،،، ویسے شروع اور آخر کے الفاظ اور اردو کی "ی" کا بڑا مسئلہ تھا،،، عربی کی "ی" چل جایا کرتی تھی،،،،، اور باقی سب "جُگاڑ"

ہاں تو یہی میں کہہ رہا ہوں کہ کچھ مسائل تھے لیکن اب ختم ہو گئے ہیں کیونکہ اوپن ٹائپ کی مکمل اسپورٹ ڈال دی گئی ہے!
 
مججے کورل 17 کے بارےمیں یہ باتیں معلوم کرنی ہے ۔ایک تو یہ کہ جب ہم کورل میں ٹائپنگ کرتےہیں اردو یا کوئی اورزبان تو اسمیں انگروپ کا آپشن کیوں نہیں ہے اور اگر ہے تو کیسے دوسری بات جب ہم کورل میں عربی ٹائپ کرتے ہیں اور اعراب لگاتے ہیں تو حروف کیوں ٹوٹجاتے ہیں یہ مسئلہ اس نئے ورژن میں بھی ہے ماہرین ان دونو مسئلوں کا حل بتائیں ۔شکریہ، جزاک اللہ
 
نئے ورژن میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ اسکرین شارٹ یہاں لگائیں اس مسئلہ کے!
 
arifkarim

معطل
دوروز قبل میں نےجو پوسٹ کی تھی کورل ایکس 7سے متعلق اسکا ابھی تک ماہرین نے کوئی جواب نہیں دیاعارف کریم اور دیگر حضرات توجہ فرمائیں

سوری میں کچھ مصروف تھا۔ مجھے بتائیں کہ اوپر جو قرآنی متن ہے وہ آپنے خود ٹائپ کیا ہے یا فانٹ کیساتھ جو متن ریلیز کیا گیا تھا وہیں سے کاپی پیسٹ کیا ہے؟
 
گل خان

محفلین
عرفان الٰہی بھائی۔۔آپ خزائن الہدایت اریبک ۔اردو کی بورڈ استعمال کریں۔ امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔۔۔۔۔
 
Top