کورل ڈرا میں متن کے اندر ویکٹر گرافک کا استعمال

سلیم احمد

محفلین
کورل ڈرا میں ٹیکسٹ کے اندر ویکٹر گرافک کیسے سیٹ کیا جاسکتا ہے کہ ٹیکسٹ کے ساتھ ہی حرکت کرے یعنی اگر گرافک کے اوپر والی لائن میں تبدیلی ہو تو گرافک بھی ٹیکسٹ کے ساتھ ہی حرکت کرے۔ میری مراد ان لائن گرافک سے ہے۔ یعنی پیراگراف کے اندر گرافک کا استعمال۔ کیا اس سلسلہ میں کوئی مدد کرسکتا ہے۔
 
اگرچہ آپ نے اپنے تئیں بات سمجھانے کی کوشش کی ہے مگر پھر بھی سوال سمجھنے میں تشنگی محسوس ہورہی ہے، ذرا آسان الفاظ میں وضاحت فرمائیں کہ آپ کس طرح کی تبدیلی کے خواہاں ہیں، اگر ہوسکے تو مثال سے وضاحت کردیں۔ تب ہی ماہرین اس سلسلہ میں کوئی رائے دے سکیں گے
 

dxbgraphics

محفلین
جہاں تک میں سمجھا ہوں تو آپ پیراگراف ٹیکسٹ میں گرافک استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ مگر جو آپ کہہ رہے ہیں کہ گرافک بھی ٹیکسٹ کی ایڈیشن یا ڈیلیشن کے ساتھ حرکت کرے ایسا تو نہیں ہوسکتا لیکن اگر آپ گرافک پر رائٹ کلک کر کے wrap paragrah text انیبل کر لیں تو گرافک ٹیکس کو wrap کر لے گا اور اپنی جگہ بنالے گا۔ جب آپ گرافک کو move بھی کریں تو پیراگراف ٹیکسٹ میں گرافک خود بخود اپنی جگہ بنا کر ٹیکسٹ کو دائیں بائیں اور اوپر نیچے move کرے گا۔
اگر میں سوال کو صحیح نہیں سمجھا ہوں تو براہ مہربانی اپنے سوال کی تھوڑی مزید وضاحت کر دیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
یا دوسرا مطلب جو میں سمجھا ہوں وہ یہ کہ آپ ویکٹر یا پکسل گرافک کو ٹیکسٹ کے اندر پاور کلپ بھی کر سکتے ہیں ۔ لیکن جب آپ ایڈیشن یا دیلیشن کریں گے تو گرافک اپنی جگہ پر ہی رہے گا آپ کو دوبارہ edit power clip میں جاکر اس کی سیٹنگ کرنی پڑے گی۔
 

dxbgraphics

محفلین
اگر آپ كو سمجھ آگئی ہو تو ٹھیک وگر نہ مطلع کر دیجئے تو ویڈیو ٹیوٹوریل انشاٗاللہ بنا کر اپ لوڈ کر دونگا۔
 
Top