سیو کرتے اس باکس پر کلک کر دیں:کورل ڈرا کی فائل محفوظ کرتے وقت اس فائل میں استعمال شدہ فونٹس کیسے محفوظ کیے جائیں کہ جب ہم کسی دوسرے پلیٹ فارم پر اس فائل کو کھولیں تو اس فائل میں موجود فونٹس اپنی اصل حالت میں مل جائیں ۔
کیا اس طرح صرف استعمال ہوئے ترسیمے ہی محفوظ ہوں گے یا پورے کا پورا فونٹ؟ میرا مطلب کہ جیسے جمیل نوری نستعلیق۔۔۔ ۔۔
اور صرف استعمال شدہ ترسیموں کی صورت میں تدوین کے وقت کیا ہوگا اگر درکار ترسیمے موجود نہ ہوئے؟
اگر متن میں مزید تبدیلی کرنے کی ضرورت نہ ہو تو ایک جگاڑ یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ متن کو ویکٹر شکل میں بدل لیا جائے۔ اس طرح شاید فائل کا حجم بھی کم رہے فانٹ ایمبڈ کرنے کی نسبت۔
یعنی اب کورل 7 میں متن کو curveکئے بغیر ہی فائل پرنٹنگ میں بھیجے جاسکتے ہیں ۔
کیا مطلب؟بہت خوب، فونٹ آبجیکٹ نہیں بنانا پڑے گا۔۔۔ لگتا ہے کورل ڈرا X7 انسٹال کرنی ہی پڑے گی۔۔۔ اس کی کلر ہارمونی آپشن بھی نہایت قیمتی ہے۔