کورل ڈرا کی فإئلوں‌کا مسئلہ

ذیشان حیدر

محفلین
ایک صاحب پرنٹنگ کا کام کرتے ہیں ۔ جب وہ ہمارے پاس اپنی کورل کی فائل پروف ریڈنگ کےلئے لے کرآتے ہیں تو وہ فائلیں‌بہت دیر بعد کھلتی ہے ۔بعض‌دفعہ تو پندرہ منٹ سے گھنٹہ ضائع ہو جاتا ہے۔جبکہ فائل کے اندر مواد نہیں‌ہوتا اسکا کوئی حل بتائیں لیکن پاس لانے سے ان کی فإئلوں‌کو نہ جانے کونسا سانپ سونگھ جاتا ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
ایسا دو وجوہات کی بناء پر ہوسکتا ہے۔
1۔ کورل ڈرا کی فائل کو ڈائریکٹ usbمیں محفوظ کرنے سے
2۔ اور بعض اوقات کورل ڈرا کا upperورژن lower ورژن پر connot openکا اپشن دینے کی بجائے فائل کھل جاتی ہے لیکن اندر کچھ نہیں ہوتاہے ۔
ممکن ہے اس کے علاوہ بھی کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے۔
 

ijaz1976

محفلین
السلام علیکم برادران محفل!
یہ تھریڈ گو کہ کافی پرانا ہے لیکن کورل ڈرا نائن میں یہ مسئلہ جوں کا توں موجود ہے یعنی فائلیں امپورٹ ایکسپورٹ یا اوپن وغیرہ کرتے ہی کورل ڈرا فریز یعنی ہینگ جیسا ہی ہوجاتا ہے اور اکثر فائلیں کافی دیر بعد کھلتی ہیں، اب مسئلہ یہ ہے کہ کورال ڈرا نائن کے بعد کا کوئی بھی ورژن اس جیسا عمدہ نہیں ہے پرنٹنگ کے لحاظ سے، یہ مسئلہ میرے تجربے کے مطابق ونڈوز ایکس پی پر نئے پی فور سسٹمز پر زیادہ ہے براہ کرم اس مسئلے کا کوئی حل بتایا جائے، کورل ڈرا کے نئے ورژن استعمال کرنے کا براہ کرم مشورہ نہ دیجیئے گا کیونکہ وہ میں آزما چکا ہوں، میرا متعلقہ کام کورال ڈرا نائن میں ہی بہترین ہوتا ہے۔
شکریہ
والسلام
 

dxbgraphics

محفلین
کوئی ایک فائل مذکورہ بالا مسئلہ دیتی ہو براہ مہربانی مجھے ذپ کر دیں تاکہ اپنی کوشش کروں۔
 

ijaz1976

محفلین
بھائی تین سو پچاس ایم بی کی فائل زپ کرنا آسان نہیں، اگر آپ کے تجربے میں اس مسئلہ کا کوئی حل ہو تو شیئر فرمائیں کیونکہ اکثر فائلوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہے اس کا کوئی پراپر حل بتائیں۔
 

ijaz1976

محفلین
اچھا میں کوشش کروں گا کہ فائل زپ کرسکوں سلو انٹرنیٹ کنکشن کی وجہ سے فی الحال ایسا ممکن نظر نہیں آتا۔
چلیں یہ فائلیں بہرحال دیر لگانے کے بعد اوپن تو ہوجاتی ہیں لیکن اس کے علاوہ اس سے سیریس مسئلہ یہ بھی ہے کہ جب بھی کسی فائل میں سے کچھ ایکسپورٹ کرنا چاہیں تو ایکسپورٹ کا ڈائیلاگ باکس سامنے آتے ہی کورل ہینگ ہوجاتا ہے اور اسی طرح امپورٹ کی کمانڈ دینے پر بھی، بعض اوقات ڈائیلاگ باکس تو سامنے آجاتا ہے لیکن جیسے ہی ڈراپ ڈائون مینو سے لوکیشن یعنی ڈرائیو سلیکٹ کرنے کے لئے کلک کرتے ہیں تو کورل ہینگ ہوجاتا ہے اس کی کیا وجہ ہے۔
سسٹم سپیسی فکیشن یہ ہے:
پروسیسر: کور ٹو ڈیو 2.8 گیگا ہرٹز
ہارڈ ڈرائبو: 320 جی بی
ریم 2: جی بی ڈی ڈی آر ٹو
ونڈوز: ایکس پی ایس پی ٹو
کورل ڈرا نائن
شکریہ
والسلام
 

dxbgraphics

محفلین
دراصل کورل ڈرا نائن سنگل پروسیسر application ہے۔ تبھی وہ ہینگ ہوجاتی ہے بار بار۔ اگر آپ ونڈوز 98 استعمال کرتے تو شاید آپ کو مشورہ دے دیتا کہ سسٹم بائیوس سیٹنگ میں سنگل پروسیسر آپشن enable کر لیں۔ ہاں اگر آپ پینٹیم تھری پر کورل ڈرا رن کریں تو وہ ٹھیک پرفارمنس کے ساتھ کام کرے گا۔
 

ijaz1976

محفلین
محمدصدیق بھائی (آپ کے لوگو پر یہی نام لکھا ہوا ہے اس لئے اس نام سے پکارا اگر غلط ہو تو معذرت)
گذارش ہے کہ اب سسٹم تو بدلا نہیں جا سکتا اس کا کوئی حل ہی نکالنا ہوگا، براہ کرم اس مسئلہ کا کوئی حل بتائیں کہ ’’کورل ڈرا نائن‘‘ کو ڈوئل پروسیسر والے سسٹم پر کیسے چلایا جائے، کیا ونڈوز کی فائلوں کے ساتھ یا کورل کی فائلوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے کچھ حل نکل سکتا ہے۔
براہ کرم سسٹم تبدیل کرنے کے علاوہ کوئی اور حل بتائیں۔
شکریہ
والسلام
 

dxbgraphics

محفلین
اس کا حل تو میرے پاس نہیں۔ لیکن آپ ورچول مشین پر ونڈوز انسٹال کر کے اس میں چلا کر دیکھیں۔شاید تکّا لگ جائے
 
Top