کورل ڈرا کے ماہرین سے ایک سوال

آج اپنی کتاب کی چھپائی کے سلسلہ میں ایک گرافکس ڈیزائنر کے پاس گیا تھا ، اس کے پاس نمونہ کے لیے ایک بارڈر ڈیزائن اپنے ساتھ لے گیا تھا تاکہ نمونہ کے لیے اس کو دکھا سکوں ، انہوں نے فرمایا : کہ میں اسی بارڈرکا کورل ڈرا نقل بنا سکتا ہوں ، میں نے کہا کہ نہیں ، پھر وہ فکسلز کا مسئلہ ہوگا اور وہ صاف نہیں آئیگا ، کہنے لگا نہیں ، میں کورل ڈرا میں اس کو بالکل اِسی طرح ہی بناؤں گا ، آج انہوں نے مجھ بناکر دکھا یا ، کوئی فکسل کا مسئلہ نہیں تھا ، جتنا اس کو زوم کریں کوئی مسئلہ ہی نہیں ، جو رنگ دینا چاہو، دے سکتےہو ۔
اس کا طریقہ کسی بھائی کو معلوم ہو تو برائے مہربانی شیئر کریں ، جو بارڈر ڈیزائن میں ساتھ لے گیا تھا اس کا نمونہ بھی پیش خدمت ہے :
 
جزاک اللہ خیرا ، ساقی بھائی آپ کے پیش کردہ ویڈیوز بھی معلوماتی ہیں ، لیکن میں یہ چاہتا ہوں کہ پیش کردہ بارڈر یا کسی بھی بارڈر کا ڈپلکس کسی نے بنایا ہو اس کا طریقہ پیش کیا جائے ۔
 

اسد

محفلین
آپ نے یہ بارڈر کس طرح اور کس سوفٹویئر میں تیار کیا تھا؟
آپ کے سوال سے لگتا ہے کہ کسی امیج ایڈیٹر میں بنایا ہو گا جو بِٹ میپ فورمیٹس (png, jpg, gif وغیرہ) میں فائل محفوظ کرتے ہیں۔ اگر آپ یہی بارڈر کسی ویکٹر گرافکس پروگرام میں بنائیں گے اور اسے کسی ویکٹر گرافک فورمیٹ (AI، CDR، PS/EPS، SVG، WMF/EMF وغیرہ) میں محفوظ کریں گے تو آپ کی ضرورت پوری ہو جائے گی۔
ایڈٹ: ویکٹر گرافکس کو کسی خرابی کے بغیر ریسائز کیا جا سکتا ہے۔ ویکٹر گرافکس پروگرامز کی تفصیل کے لئے https://en.wikipedia.org/wiki/Comparison_of_vector_graphics_editors دیکھیں۔

اگر آپ تفصیلی طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو اس بارڈر کے مختلف دوہرائے جانے والے حصے علیحدہ علیحدہ تیار کریں اور پھر انہیں کاپی، پیسٹ اور روٹیٹ وغیرہ استعمال کرتے ہوئے بارڈر کی شکل دے سکتے ہیں۔ ڈرائنگ آپ کو خود آنی چاہیے۔
elements01.png


میں خود گرافکس ڈیزائننگ نہیں کرتا، بلکہ انٹرنیٹ سے اپنی ضرورت کے فری ویکٹر گرافکس ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کر لیتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
جزاک اللہ خیرا ، ساقی بھائی آپ کے پیش کردہ ویڈیوز بھی معلوماتی ہیں ، لیکن میں یہ چاہتا ہوں کہ پیش کردہ بارڈر یا کسی بھی بارڈر کا ڈپلکس کسی نے بنایا ہو اس کا طریقہ پیش کیا جائے ۔

آپ ٹریسنگ ٹول سے بھی یہ کام کر سکتے ہیں ۔جو ٹھوڑی بہت خرابی ہو اسے مینول طریقے سے ٹھیک کر لیں۔

http://www.ytpak.com/?component=video&task=view&id=Purtxppsi2g
 
Top