کورل ڈرا کے متعلق

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ’
۱۔ میں کورل ڈرا میں دو صد صفحات کی فائل امپورٹ کرناچاہ رہاہوں اور کورل ڈرا میں دو صد صفحات کو انسرٹ کر لیا ہے۔ اب میں چاہتا ہوں کہ تمام صفحات جو میں نے epsمیں کنورٹ کیئے تھے اُن کو ایک کمانڈ سے ہی صفحات کی ترتیب سے کورل ڈرامیں امپورٹ کر لوں ۔(مطلب ایک ایک صفحہ کو لے کر امپورٹ نہ کرنا پڑے ) کیا ایسا ممکن ہے ؟اگر ہے تو کیسے؟
۲۔ میں نے کورل ڈرا میں صفحہ کی سائیڈ پر 20 اوبجیکٹ رکھے ہیں اور کورل ڈرا میں بیس صفحات انسرٹ کر لیے ہیں کیا ایسا ممکن ہے کہ میں ایک کمانڈ دوں اور سارے اوبجیکٹ علیحدہ علیحدہ صفحات پر منتقل ہوجائیں ۔
کوئی صاحب اس بارے میں گائیڈ کر دیں تو مشکور ہوں گا۔
والسلام
 
dxbgraphics

محفلین
كورل ڈرا كو x4 ورژن استعمال كريں. خود كار طريقے سے ايك كو ایک ، دو کو دو اسی ترتیب سے ہر صفحے کو اپنے ہی نمبر میں پیسٹ کر دگا۔
نوٹ یہ طریقہ پی ڈی ایف میں استعمال کر چکا ہوں۔ ای پی ایس میں بھی شاید کام آجائے چیک کر کے دیکھ لیں۔
 
ijaz1976

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ’
۱۔ میں کورل ڈرا میں دو صد صفحات کی فائل امپورٹ کرناچاہ رہاہوں اور کورل ڈرا میں دو صد صفحات کو انسرٹ کر لیا ہے۔ اب میں چاہتا ہوں کہ تمام صفحات جو میں نے epsمیں کنورٹ کیئے تھے اُن کو ایک کمانڈ سے ہی صفحات کی ترتیب سے کورل ڈرامیں امپورٹ کر لوں ۔(مطلب ایک ایک صفحہ کو لے کر امپورٹ نہ کرنا پڑے ) کیا ایسا ممکن ہے ؟اگر ہے تو کیسے؟
۲۔ میں نے کورل ڈرا میں صفحہ کی سائیڈ پر 20 اوبجیکٹ رکھے ہیں اور کورل ڈرا میں بیس صفحات انسرٹ کر لیے ہیں کیا ایسا ممکن ہے کہ میں ایک کمانڈ دوں اور سارے اوبجیکٹ علیحدہ علیحدہ صفحات پر منتقل ہوجائیں ۔
کوئی صاحب اس بارے میں گائیڈ کر دیں تو مشکور ہوں گا۔
والسلام

السلام علیکم ذیشان بھائی!
براہ کرم کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ ایسی کیا مجبوری پیش آن پڑی جو آپ اتنی بڑی فائل جو دو سو صفحات پر مشتمل ہے اس کو کورل ڈرا میں امپورٹ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اگر کوئی مرر یعنی الٹا پرنٹ وغیرہ کا چکر ہے تو پی ایم کریں میں اس کا حل بتا دوں گا اور انپیج یا ایم ایس ورڈ وغیرہ بلکہ کسی بھی پروگرام میں سے ڈائریکٹ ہی الٹا پرنٹ نکل آئےگا۔
شکریہ
والسلام
 
ذیشان حیدر

محفلین
محترم اعجاز بھائی
اُلٹا پرنٹ نہیں نکالنا ہے میں نے ای پی ایس فائلوں کو کورل میں امپورٹ کر لیا ہے اب میں چاہتا ہوں کہ وہ خود کار طریقے سے صفحات پر ایک کمانڈ دینے سے چلی جائیں ۔
آپ نے اُلٹا پرنٹ نکالنے کے بارے میں کہا ہے تو اس بارے میں عرض ہے کہ یہاں پر ہی طریقہ سمجھا دیں میرے جیسے اوروں کا بھی فائدہ ہو جائے گا۔ آپ کا یہ عمل دارین میں آپ کے کام آئے گا (انشاءاللہ)والسلام
 
ذیشان حیدر

محفلین
محمد صدیق بھائی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر ٹیٹوریل کی صورت میں سمجھا دیتے تو زیادہ آسانی ہوجاتی۔
 
ijaz1976

محفلین
محترم اعجاز بھائی
اُلٹا پرنٹ نہیں نکالنا ہے میں نے ای پی ایس فائلوں کو کورل میں امپورٹ کر لیا ہے اب میں چاہتا ہوں کہ وہ خود کار طریقے سے صفحات پر ایک کمانڈ دینے سے چلی جائیں ۔
ذیشان بھائی عرض ہے کہ اگر آپ نے الٹا پرنٹ نہیں نکالنا اور eps فائل آپ انپیج سے بنا کر لا رہے ہیں تو آپ انپیج سے ای پی ایس فائل بنا کر لانے کی بجائے prn فائل بنا کر لے آئیں جب آپ اس prn فائل کو کورل ڈرا میں امپورٹ کریں گے تو اس سے تمام صفحات خود بخود پیسٹ ہوجائیں گے اور کورل ڈرا میں جو آپ نے مینوئلی صفحات کو انسرٹ کیا ہے اس کی بھی ضرورت نہیں رہے گی تمام صفحات بھی آٹومیٹیکلی کورل ڈرا نائن میں انسرٹ ہوجائیں گے۔ دوسرے لفظوں میں جتنے صفحات prn فائل کے ہونگے اتنے صفحات کورل ڈرا میں خود بخود بن جائیں گے۔
جہاں تک الٹا پرنٹ نکالنے کی بات ہے تو اس کے لئے پروگرام ’’Ghost script‘‘ اور ’’GS view‘‘ استعمال ہوتے ہیں یہ فری پروگرامز ہیں جو انٹرنیٹ پر جی پی ایل لائسنس کے تحت دستیاب ہیں ان کے ذریعے سے الٹا پرنٹ نکالا جاتا ہے۔
والسلام
اعجاز احمد
 
بشیر احمد

محفلین
السلام علیکم ذیشان بھائی!
براہ کرم کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ ایسی کیا مجبوری پیش آن پڑی جو آپ اتنی بڑی فائل جو دو سو صفحات پر مشتمل ہے اس کو کورل ڈرا میں امپورٹ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اگر کوئی مرر یعنی الٹا پرنٹ وغیرہ کا چکر ہے تو پی ایم کریں میں اس کا حل بتا دوں گا اور انپیج یا ایم ایس ورڈ وغیرہ بلکہ کسی بھی پروگرام میں سے ڈائریکٹ ہی الٹا پرنٹ نکل آئےگا۔
شکریہ
والسلام

بھائی مجھے ایم ایس ورڈ میں دو بکس کے الٹے پرنٹ میں پریشانی اٹھانی پڑی پھر وہی کورل کے پاؤں پکڑے لیکن اگر یہی مسئلا ایم ایس ورڈ میں حل ہوجاتا ہے برائے مہربانی ضرور رہنمائی فرمائیں
 
ijaz1976

محفلین
بھائی مجھے ایم ایس ورڈ میں دو بکس کے الٹے پرنٹ میں پریشانی اٹھانی پڑی پھر وہی کورل کے پاؤں پکڑے لیکن اگر یہی مسئلا ایم ایس ورڈ میں حل ہوجاتا ہے برائے مہربانی ضرور رہنمائی فرمائیں

بشیر بھائی اوپر جو دو پروگرام بتائے گئےہیں آپ ان کی مدد سے ایم ایس ورڈ میں سے بھی الٹا پرنٹ نکال سکتے ہیں۔
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
 
ذیشان حیدر

محفلین
اعجاز احمد صاحب
اس کا طریقہ کار تو بتا دیں کہ کیا کرنا ہوگا کیسے کمانڈ دینی ہوگی ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ حضرت مکمل طریقےسے سمجھا دیں نوازش ہوگی۔
 
ijaz1976

محفلین
اعجاز احمد صاحب
اس کا طریقہ کار تو بتا دیں کہ کیا کرنا ہوگا کیسے کمانڈ دینی ہوگی ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ حضرت مکمل طریقےسے سمجھا دیں نوازش ہوگی۔
ذیشان بھائی اگر آپ prn کے طریقہ کار کی بات کررہے ہیں تو اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ پہلے تو آپ ونڈوز میں کوئی سا بھی postscript printer driver انسٹال کریں جو ایڈ پرنٹر ڈائیلاگ باکس کے ذریعے کیا جاسکتا ہے ویسے ہم عام طور پر HP 5000 Series Ps پرنٹر ڈرائیور استعمال کرتے ہیں جو کہ ونڈوز ایکس پی کی ڈرائیور ڈیٹا بیس میں پہلے سے موجود ہے، اس کے بعد انپیج کھول کر Alt+F11 پریس کریں تو انپیج میں Application Prefrences نامی مینو ظاہر ہوگا اس میں سب سے آخر یعنی bottom پر ایک چیک باکس لگانا ہے اس آپشن کے پیچھے Allow Custom Postscript in printing اور اس کے بعد ok کردیں اب آپ اپنی مطلوبہ فائل کھولیں جس کو prn فائل میں کنورٹ کرنا ہے اور Ctrl+P پریس کریں تو پرنٹ مینو سامنے آئے گا اس میں Properties کے نیچے موجود دونوں آپشنز یعنی Custom Postscript اور Print to file کو چیک مارک لگا دیں اس کے بعد پراپرٹیز میں جا کر مطلوبہ آپشنز یعنی dpi، frequency، landscap or portrait، mirror وغیرہ کی آپشن اپنی ضرورت کے مطابق سیٹ کرلیں اگر آپ کی فائل میں تصاویر بھی ہیں تو Colour separation کے تحت angle کو 45 کردیں ورنہ تصاویر کالی آئیں گی اس کی ڈیفالٹ ویلیو 85 ہوگی جبکہ frequency کو ڈیفالٹ ویلیو یعنی 85 پر ہی رہنے دیں یاد رہے کہ آپ نے Colour separation کے پیچھے چیک مارک نہیں لگانا۔
اس کے بعد اس مینو کو اوکے کرکے کلوز کردیں اور مین پرنٹنگ مینو کو بھی اوکے کردیں اب آپ کے سامنے فائل سیونگ ڈائیلاگ باکس کھلے گا اس میں اپنی فائل کو prn فارمیٹ میں محفوظ کرنے کے لئے کوئی بھی نام دے دیں اور اپنے مطلوبہ فولڈر میں فائل کو سیو کردیں، لیجئے اب انپیج کا کام ختم ہوگیا۔
اس کے بعد کورل ڈرا کو اوپن کریں اور import کی کمانڈ کے ذریعے اس prn فائل کو کورل ڈرا میں امپورٹ کرلیں، اگر آپ کورل کی نئی فائل بنا کر اس میں سائز وغیرہ ایڈجسٹ کرنے کے لئے گرڈلائنز پہلے سے لگا کر رکھیں تو زیادہ بہتر ہے یعنی جس سائز میں آپ کو امپورٹ ہونے والا صفحہ درکار ہے، جب کورل آپ کی فائل کو امپورٹ کرلے گا تو مائوس کی شکل الٹے L کی طرح ہوجائے گی اب آپ مائوس کو کورل ڈرا کی فائل میں اگر آپ نے پہلے سے گرڈ لگا رکھی ہے تو اوپر والی گرڈ پر کلک کرتے ہوئے کلک کو ریلیز نہ کریں اور ڈریگ کرتے ہوئے مطلوبہ سائز کے مطابق ڈریگ کرلیں جیسے ہی آپ مائوس بٹن کو ریلیز کریں گے، آپ دیکھیں گے کہ کورل ڈرا (کورل ڈرا نائن) میں تمام صفحات خود بخود انزرٹ ہوچکے ہیں اور آپ نے پہلے صفحے کو جس سائز اور الائنمنٹ کے مطابق کورل ڈرا کی فائل پر رکھا ہوگا تمام صفحات اسی الائنمنٹ اور سائز کے مطابق اپنے اپنے صفحہ پر انزرٹ ہوجائیں گے۔
امید ہے اب آپ تمام طریقہ کار کو سمجھ گئے ہوں گے۔
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
 
Top