arifkarim
معطل
کافی دنوں سے فانٹ ساز دوست کہہ رہے ہیں کہ کورل ڈرا سے فانٹ کریٹر تک فانٹ اشکال کی ایکسپورٹ کا ٹیوٹوریل بنا دو، لیکن کام سے فرصت نہ ملنے کی وجہ سے یہ تاخیر کا شکار رہا۔ آج ویک اینڈ پر کچھ وقت ملا ہے تو پیش کر رہاہوں۔ یاد رہے کہ یہ اشکال کئی طریقوں سے فانٹ کریٹر میں پہنچائی جا سکتی ہے اسلئے میں نے سب سے آسان طریقہ کا انتخاب کیا ہے:
- سب سے پہلے یہ کورل فائل کمپیوٹر میں کھول لیں:
یہاں آپکو جمیل نوری نستعلیق کا ایک لگیچر 58 سائز میں ملے گا۔ لگیچر کی بیس لائن صفحہ کا اختتام اور بائیں بیرنگ صفحے کا بایاں کونا ہے۔
- اب فائل مینو میں جائیں اور اس ڈاکومنٹ کو ایس وی جی فارمیٹ میں ایکسپورٹ کر دیں۔ وہاں درج ذیل سیٹنگ دے کر اوکے کر دبا دیں:
- اب واپس کورل میں جائیں اور اسی ٹیکسٹ باکس میں باری باری ’’نوری‘‘ اور’’نستعلیق‘‘ لکھ کر اوپر ’’جمیل‘‘ کی طرح نئی ایس وی جی فائلز بنا لیں:
- فانٹ کریٹر کھولیں اور نیا پروجیکٹ شروع کریں:
- یہاں خالی گلفس پر مذکورہ لگیچرز ڈریگ اینڈ ڈراپ کر دیں:
- اب گلف ٹرانسفارمر مینو میں جاکر درج ذیل سیٹنگ سے ان لگیچرز کی بیرنگز خودکار طور پر درست کرلیں:
- لیجئے لگیچرز اصل کوالٹی ، سائز اور یکساں بیس لائن کیساتھ امپورٹ ہو گئے ہیں:
- فانٹ چیک کرنے کیلئے F5 دبائیں اور ٹیسٹ ونڈو میںCBA ٹائپ کریں۔ نتائج بہترین ملیں گے:
- مکمل فانٹ آزمائش کیلئے یہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
آخری تدوین: