کورل ڈرا!!!

لالہ رخ

محفلین
کورل ڈرا انسٹال نہیں ہورہا مجھ سے اور اس کو استعمال کرنا بھی نہیں آرہا کیا کروں ؟؟:? گرافکس ڈیزائنز کے لیے اس کے علاوہ کون سا سافٹ وئر استعمال کیا جاسکتا ہے جو انٹرنیٹ پر بھی آسانی سے مل اور ڈانلوڈ ہوجائے ۔
 
فہیم

لائبریرین
آپ کونسا ورژن انسٹال کررہی ہیں؟
اور کس قسم کی ڈیزائنگ کرنی ہے آپ نے۔
اگر تو آپ نے عام سا کچھ کام کرنا ہے تو بہتر ہے فری ہینڈ انسٹال کرلیں جو ہلکا پھلکا بھی ہوتا ہے اور نیٹ پر ذرا ڈھونڈنے سے مل جاتا ہے۔
ورنہ کسی بھی سی ڈی شاپ پر با آسانی مل جائے گا۔
 
انک اسکیپ ایک عدد فری، اوپن سورس، یونیکوڈ سپورٹ کے ساتھ کراس پلیٹ فارم ویکٹر گرافکس ایڈیٹر ہے۔ پائریسی، چوری، کریک، سیریل وغیرہ کا خوف نہیں، مالوئیر کا مسئلہ نہیں۔۔۔ یہ اور بات ہے کہ اس کو کورل ڈرا سمجھ کر استعمال کرنے والے پریشان ہوں گے لیکن اس جیسے کاموں کے لیے حل تلاش کرنے والوں کے لیے بہترین چیز ہے۔ ایسے ہی جیسے فوٹو شاپ کے مقابل گمپ۔ :) :) :)
 
واہ۔ سبحان اللہ۔ یہ انک اسکیپ تو فری ہینڈ سے بھی زیادہ فری ہے۔ :) میرا مطلب ہے ڈیزائن موڈیفکیشن میں۔
 
دیکھیں یہاں سے کچھ مسئلہ حل ہوتا ہے؟ :) :) :)

جی یہ بھی اچھا ہے۔
در اصل میں کافی وقت فری ہینڈ پر کام کر رہا ہوں۔ السٹریٹر کے صرف فارمیٹ کی ضرورت پڑتی ہےالسٹریٹر بذات خود کبھی انسٹال نہیں کیا۔ اور نہ آج تک اس کا کوئی فل ورژن کہیں سے دستیاب ہو سکا۔ یہ السٹریٹر فائل میٹرکس نامی 3D سافٹ ویر پر با آسانی امپورٹ ہو جاتی ہے۔ اور باقی کام اسی پر ہوتا ہے۔ مگر انک اسکیپ کی امپورٹنگ کے لئے پہلے السٹریٹر بھی انسٹال کرنا پڑے گا جو آسان کام نہیں۔
 
نادر علی

محفلین
اگر کورل کے بارے میں مدد درکار ہو تو میں حاضر ہوں اور کون سے سافٹ ویئر انسٹال کر رہی یہں ۔16، 15،؟
 
قیس

محفلین
السلام علیکم ، کیا کورل ڈرا میں براہ راست اردو لکھنا ممکن ہے؟ اگر ہے تو کیسے؟ میرے پاس 15 انسٹال ہے ۔ میں کورل میں لکھنے کے لئے ابھی تک انپیج سے کھپ کھپیا کر رہا ہوں کج تے دسو ، والسلام
 
افضل حسین

محفلین
السلام علیکم ، کیا کورل ڈرا میں براہ راست اردو لکھنا ممکن ہے؟ اگر ہے تو کیسے؟ میرے پاس 15 انسٹال ہے ۔ میں کورل میں لکھنے کے لئے ابھی تک انپیج سے کھپ کھپیا کر رہا ہوں کج تے دسو ، والسلام
کورل ڈرا ایکس 6 میں اردو زیادہ بہتر طریقے سے لکھی جاسکتی ہے ویسے آپ ایکس 5 میں بھی آسانی سے لکھ سکتے ہیں ۔ کورل میں اردو لکھنے سے پہلے آپ کو اپنے کمپیوٹر پہ اردو کو ایکٹیو کرنا ہوگا اس کے لئے آپ پاک انسٹالر ڈاونلوڈکریں اور اسے انسٹال کرلیں ۔اب کورل ڈار کھولیں پھر اپنے کی بورڈ سے آلٹ+شفٹ بٹن کو ایک ساتھ دبائیں اور دھڑا دھڑ اردو لکھنا شروع کردیں۔
 
قیس

محفلین
السلام علیکم ، مکرم افضل حسین صاحب ! میں اس طریقہ کو کافی دفعہ آزما چکا ہوں ، کول ایکس 6 پر انشاء اللہ کل چیک کرلوں گا ، آج پندرہ پہ کیا ہے اس نے تو الفاظ کو جوڑنے سے انکار فرما دیا ہے ۔ کیا کوئی پلگ ان چاہیے یا ایشین اور یورپین ورژن کا فرق ہے۔ والسلام
 
السلام علیکم! جناب قیس صاحب پہلے نمبر پر آپ اپنے کمپیوٹر میں ونڈوز ایکس پی انسٹال کریں ۔ انٹرنیٹ کی سہولت نے ہونے کے باعث میں نے کورل ڈرا ایکس فور کیا ہوا ہے ۔ میں اس میں آسانی سے اردو پلگ ان وغیرہ انسٹال کرکے آسانی سے لکھ رہا ہوں ۔ میں نے ونڈوز ایٹ اور ونڈوز سیون میں بھی کوشش کی تھی لیکن کامیابی نہیں مل سکی ۔ ونڈوڈ ایٹ اور سیون میں الفاظ صحیح نہیں لکھے جاتے مگر کورل ڈرا ایکس سکس آسانی سے انسٹال ضرور ہو جاتا ہےاور دائیں سے بائیں آسانی سے لکھا ضرور جا سکتا ہے جو کورل ڈرا ایکس فور میں نہیں لکھا جا سکتا ہے ۔
 
قیس

محفلین
  • السلام علیکم جناب نادر صاحب ! آپ کا شکریہ کہ آپ نے جواب دیا ۔ میرے خیال میں فقط واپس ونڈوز ایکس پی کر لینا مسئلہ کا حل نہیں ۔ کیونکہ ایکس پی کی ڈیویلپمنٹ کو روک دیا گیا ہے ۔ اور واپس اسی ورژن پہ جانا ۔ جبکہ ونڈوز ہشت اردو کو مکمل سپورٹ کرتی ہے تو اگر کورل براہ راست اردو نہیں لکھ سکتا تو غلطی کورل میں ہے نہ کہ ونڈوز میں ۔ تو اسکا حل بھی کہیں ہو گا فقط تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ کوشش کرتے ہیں امید ہے کہیں نہ کہیں سے مل جائے گا۔ والسلا،م
 
Aslam

محفلین
جی مجھے واقعی بہت عمدہ لگا۔
بس بیڈ لک یہ ہے کہ اس سے ڈیزائن کو السٹریٹر میں ایکسپورٹ کرنا ممکن نہیں۔ کاش ایسا ہو پاتا۔ :cry:
میرے پاس، السٹریٹر سی ایس 6 ہے اور اس میں یہ مسئلہ نہیں ہے، اس میں انک سکیپ کی ف ئلز جو "ایس وی جی" فائل ہے ۔ نارمل اوپن ہوتی ہے۔ جیسے السٹریٹر کی فائل اوپن ہوتی ہے۔ اور اآپ ٹرائی کریں تو "پلیس" کا اآپشن استعمال میں لائیں، مجھے نہیں لگتا کہ کوئی پریشانی ہو گی۔
 
نادر علی

محفلین
السلام علیکم
دوستو حال ہی میں کورل ڈرا ایکس سیون مارکیٹ میں آچکا ہے ۔ میرے مشاہدے کے مطابق اب آپ باآسانی کورل ڈرا ایکس سیون میں لکھ سکتے ہیں
 
sharfi

محفلین
السلام علیکم
دوستو حال ہی میں کورل ڈرا ایکس سیون مارکیٹ میں آچکا ہے ۔ میرے مشاہدے کے مطابق اب آپ باآسانی کورل ڈرا ایکس سیون میں لکھ سکتے ہیں
کورل ڈرا ایکس 7 مارکیٹ میں مل جائے گا، پر نیٹ پر بھی ہے یا نہیں؟کورل ایکس 6 کے لیے لنک دے دیجیے۔
 
Top