کورل ڈر ا میں اردو

قربان

محفلین
کورل میں اردو کے لیے یہ ایک ٹٹوریل لکھا تو تھا میں نے :(
فہیم بھائی میں نے آپ ہی کا ٹوٹوریل پڑھ کے سیٹنگ کیا تھا مگر نہ جانے کیوں
جب میں کوئی ایسا لفظ لکتھا ہوں جس میں حرف ی ہوتی تو یا کسی حر ف سے جڑتی نہیں ہے
مثلاً میں لکتھا ہوں کفیل تو اسکا رزلٹ کچھ یوں ہوتا ہے (کف ی ل )
 
فہیم

لائبریرین

اس کے لیے میں آپ کو ایک چھوٹی سی ٹپ بتاتا ہوں :)

آپ اردو لکھتے وقت فونٹ Arial Unicode MS سیلیکٹ رکھیں اور اسی میں ٹائپنگ کریں۔
امید ہے اس میں فونٹ کی ی الگ نہیں ہوگی
اور پھر اس پر کوئی دوسرا فونٹ اپلائی کردیں :)
 
رفیق من میں نے یہ بھی حربہ استعمال کرکے دیکھ لیا مگر وہی معاملہ ہے
جب میں کوئی ایسا لفظ ٹائپ کرتا ہوں جس میں ی ہو تا حرف یا کسی دوسرے حرف کے ساتھ جڑتی نہیں ہے ۔
 
میں نے ابھی اپنے پاس چیک کیا تو
ایسے کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہوا۔

آپ کے پاس کورل کا کونسا ورژن ہے؟
 
فہیم

لائبریرین
میرے پاس کورل ڈرا کا (ایکس فور) ورزن ہے
اس میں تو بالکل آنا چاہیے میرے پاس تو 12 میں بھی لکھی جاتی ہے۔
اچھا ایک بات اور
معلوم نہیں اس سے اس کا کوئی تعلق ہے کہ نہیں کہ میں کورل انسٹال کرتے وقت رائٹنگ ٹول میں رشین لینگویج سپورٹ ضرور انسٹال کرتا ہوں۔

اگر آپ یہ کرکے دیکھ سکیں تو۔
 
فہیم

لائبریرین
یہ دیکھیں میرے پاس کا اسکرین شاٹ :)

screenshot.jpg
 
قربان

محفلین
اس میں تو بالکل آنا چاہیے میرے پاس تو 12 میں بھی لکھی جاتی ہے۔
اچھا ایک بات اور
معلوم نہیں اس سے اس کا کوئی تعلق ہے کہ نہیں کہ میں کورل انسٹال کرتے وقت رائٹنگ ٹول میں رشین لینگویج سپورٹ ضرور انسٹال کرتا ہوں۔

اگر آپ یہ کرکے دیکھ سکیں تو۔

میرے محترم ابھی میں نے یہ بھی کر کے دیکھ لیا ان انسٹال کر کے دوبارہ میں انسٹال کیاور روسین زبان ایڈ کیاپھر بھی وہی معاملہ ہے ۔
 
پکی بات ہے کہ آپ نے Install files East Asian languages پر چیک لگا رکھا ہے؟
ایک بار پھر چیک کرلیں۔
اور فونٹ بھی تبدیل کرکے دیکھیں
ٹائمز نیو رومن، تاہوما اور دوسرے فونٹز میں بھی لکھنے کی کوشش کریں۔

کیا پتہ کہیں کام بن جائے۔
 
جنید اختر

آپ اردو کا کون سا " کی بورڈ" استعمال کرتے ہے؟
 
قربان

محفلین
بھائی یہ ہمارا ہی ہم نام کی بورڈ ہے یعنی اردو فہیم :)
اُس ٹٹوریل میں اس کا ذکر خاص الخاص کیا گیا ہے کہ اس کو ڈاؤنلوڈ کرنا ضروری ہے :)
یہ رہا اس کا لنک :)
پہلے میں نے پھونوٹک لے آوٹ لوڈ کیا تھا پھر بعد میں میں نے اس کو (اردو فہیم) سے تبدیل کرلیا پھر وہی مسئلہ ہے
 
Top