السلام علیکم!
چونکہ کتاب پر نام
Edward Said درج ہے اس لیے اس کا ترجمہ ایڈورڈ سیڈ ہے۔ اس کی دو وجوہات ہیں۔ بنگالی اور ہندی میں بھی اس کا ترجمہ یہی کیا گیا ہے ۔ ایرانیوں نے ترجمےمیں سیڈ کی جگہ سعید لکھا ہے۔ سیڈ ترجمے کے دو مقاصد ہیں۔ اول: نام کو اسی طرح پکارا جائے جس طرح انگریز پکارتے ہیں ۔ دوم: ناموں کو اس طرح سے تبدیل نا کیا جائے جس طرح سے اردو میں ترجمہ کرتے ہوئے کر دیتے ہیں۔ مثلا: jean piaget جین پیاجے (ماہرِ نفسیات) اس کو اردو میں ترجمہ کرتے ہوئے ژاں پیاجے کہا گیا جو کہ نا معقول ہے۔اسی طرح ماہرِ لسانیات
Jacques Derrida ر جیکوس ڈیریڈا کا ترجمہ جیکب ڈریڈا کیا گیا جو کہ نا معقول ہے۔ ہم نے چونکہ ایڈورڈ کو باقاعدہ پڑھا ہےاور اساتذہ کے منہ سے بھی ہمیشہ ایڈورڈ سیڈ ہی سنا ہے اس لیے بھی اس کا ترجمہ یہی کیا۔