کورونا لاک ڈاؤن: دنیا بھر میں گھریلو تشدد میں اضافہ

سید عاطف علی

لائبریرین
کورونا لاک ڈاؤن: دنیا بھر میں گھریلو تشدد میں اضافہ
کورونا وائرس جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے اگرچہ دنیا کے درجنوں ممالک نے مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے اور اس عمل سے عوام کے کورونا میں مبتلا ہونے کے امکانات واضح طور پر کم ہوئے ہیں۔

تاہم کورونا جیسی وبا سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کیے جانے کی وجہ سے دنیا بھر میں دیگر مسائل سامنے آنےلگے ہیں اور ایسے مسائل میں شادی شدہ جوڑوں کے درمیان علیحدگی سمیت گھریلو تشدد میں اضافہ بھی شامل ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث گھریلو تشدد اور خاص طور پر خواتین پر تشدد کے واقعات میں حیران کن اضافہ دیکھا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد یورپ میں گھریلو تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

"مہذب" دنیا میں بھی یہ حال ہے کیا ؟

Europe braces for domestic abuse surge amid coronavirus lockdown
 
آخری تدوین:
کیا مظلوم شوہروں کا یہ قصور ناقابلِ معافی ہے کہ وہ سارا وقت گھر پر گزارنے پر مجبور ہیں، اور ان پر بیویاں تشدد کریں؟

نوٹ: جاہل گھرانوں میں شوہر بیوی پر تشدد کرتے ہیں جبکہ پڑھے لکھے گھرانوں میں بیویاں شوہروں پر تشدد کرتی ہیں!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شاعروں پر تو محبوب حد سے زیادہ تشدد کرتا ہے اور وہ پھر بھی خوشی خوشی نہ صرف اسے قبول کرتے ہیں، بلکہ اس پر غزلیں بناتے ہیں۔ :p
سو یہاں بھی شاعری میں ایک عالمگیر مسئلے کا جہاں گیر حل دریافت ہوا ۔ مگر کچھ لوگ اپنی ہٹ دھرمی کے باعث مانتے نہیں ۔خیر نہ مانیں ۔
لوگ کہتے ہیں کہ فن شاعری منحوس ہے
شعر کہتے کہتے میں ڈپٹی کلکٹر ہو گیا
حضرت اکبر آف الہ آباد۔
 
اجی اسے تشدد نہیں، تغافل، بے التفاتی، بے پروائی اور ناز و انداز کہتے ہیں۔:)
عدنان بھائی آپ کہہ سکتے ہیں کیوں کہ آپ شاعر نہیں۔ آپ شاعروں کے جذبات کیونکر جان سکتے ہیں۔

دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو​
 
سید ذیشان

محفلین
اجی اسے تشدد نہیں، تغافل، بے التفاتی، بے پروائی اور ناز و انداز کہتے ہیں۔:)
شائد آپ نے کلاسیکل شاعروں کی شاعری نہیں پڑھی۔

ایک واقعہ بھی یاد آ گیا۔

کسی مشاعرے میں نوح ناروی غزل پڑھ رہے تھے، جس کی زمین تھی " حالات کیا کیا، آفات کیا کیا۔

جب وہ اپنے مخصوص انداز میں اپنے ایک شعر کا یہ مصرعہ اولٰی ارشاد فرما رہے تھے :

یہ دل ہے، یہ جگر ہے، یہ کلیجہ

تو پنڈت ہری چند اختر جھٹ بول اٹھے :
قصائی لایا ہے سوغات کیا کیا
 
عدنان عمر

واقعی، یہ تو ستم گری کی ارفع شکل ہے۔:)
 
کورونا لاک ڈاؤن: دنیا بھر میں گھریلو تشدد میں اضافہ
کورونا وائرس جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے اگرچہ دنیا کے درجنوں ممالک نے مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے اور اس عمل سے عوام کے کورونا میں مبتلا ہونے کے امکانات واضح طور پر کم ہوئے ہیں۔

تاہم کورونا جیسی وبا سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کیے جانے کی وجہ سے دنیا بھر میں دیگر مسائل سامنے آنےلگے ہیں اور ایسے مسائل میں شادی شدہ جوڑوں کے درمیان علیحدگی سمیت گھریلو تشدد میں اضافہ بھی شامل ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث گھریلو تشدد اور خاص طور پر خواتین پر تشدد کے واقعات میں حیران کن اضافہ دیکھا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد یورپ میں گھریلو تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

"مہذب" دنیا میں بھی یہ حال ہے کیا ؟

Europe braces for domestic abuse surge amid coronavirus lockdown
ہم نے تو فارغ اوقات میں اردو محفل کو مراسلوں سے بھر دیا
 
سر! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا شاعروں کے جذبات، عشاق کے جذبات سے مختلف ہوتے ہیں؟
یہ عشق نہیں آساں، بس اتنا سمجھ لیجے کہ سارے عاشق شاعر نہیں ہوتے لیکن سارے شعراء عاشق ہوتے ہیں۔ اب جو عشاق شاعر ہوتے ہیں ان کے جذبات شاعرانہ جذبات ہوتے ہیں البتہ جو عاشق شاعر نہیں ہوتے ان کے بارے میں ہم کچھ کہہ نہیں سکتے کہ ہم ایک شاعر ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
البتہ جو عاشق شاعر نہیں ہوتے ان کے بارے میں ہم کچھ کہہ نہیں سکتے کہ ہم ایک شاعر ہیں۔
اس کے بارے میں تو عدنان بھائی کو وضاحت درکار بھی نہیں ۔
کیوں کہ ضروری نہیں جس کو کرونا وائرس لگے اس میں علامات بھی ظاہر ہوں ۔
ایں سعادت بزور امیونٹیست ،
 
اس کے بارے میں تو عدنان بھائی کو وضاحت درکار بھی نہیں
برسبیل تذکرہ یہ بھی بتادیں کہ جو عشاق شاعر نہیں ہوتے ان کے بارے میں شاعر حضرات بھی کم کم جانتے ہیں۔ شاعر ان ہی کے بارے میں کہتا ہے

یہ عاشق کون سی بستی کے یارب رہنے والے ہیں
یعنی بقول کسے " کون لوگ ہو تسی آوے!"
 
Top