الف نظامی
لائبریرین
25 اپریل کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کتنی ہوگی؟
حکومتی رپورٹ کے مطابق پچیس اپریل تک کورونا کیسز کی تعداد پچاس ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔جن میں سات ہزار کیسز سنگین نوعیت اور اڑھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہوسکتے ہیں۔
آئیے اس کا تجزیہ کرتے ہیں کہ کیا واقعی ایسا ہوگا؟
کورونا کی وبا کے پھیلنے کا طریق ایکسپونینشل ہے اور ایک مقام پر آ کر اس کے بڑھنے کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے اور یوں اس کا گراف Logistic_function جیسا ہو جا تا ہے۔
فرض کرتے ہیں کہ مریضوں کی تعداد کے بڑھنے میں کمی نہیں آتی اور 25 اپریل تک ایکسپونینشل گروتھ ہوتی رہتی ہے تو اس صورت میں25 اپریل کو مریضوں کی تعداد کتنی ہوگی؟
مندرجہ ذیل ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے
کوڈ:
date day no of patients
10-Mar 1 19
11-Mar 2 20
12-Mar 3 21
13-Mar 4 28
14-Mar 5 31
15-Mar 6 53
16-Mar 7 187
17-Mar 8 238
18-Mar 9 302
19-Mar 10 457
20-Mar 11 534
21-Mar 12 646
22-Mar 13 803
23-Mar 14 892
24-Mar 15 1000
25-Mar 16 1102
26-Mar 17 1235
27-Mar 18 1405
28-Mar 19 1526
29-Mar 20 1625
30-Mar 21 1861
31-Mar 22 2039
1-Apr 23 2291
2-Apr 24 2386
3-Apr 25 2458
4-Apr 26 2708
5-Apr 27 3,123 45
6-Apr 28 3,662 52
7-Apr 29 4,009 56
8-Apr 30 4,196 60
9-Apr 31 4,462 63
10-Apr 32 4,601 66
Y = 183.6452917* e^0.1050844111* X
جب کہ وائے مریضوں کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے اور ایکس 10 مارچ سے لیکر 25 اپریل تک دنوں کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔
اگر دس مارچ کو ایکس کی ویلیو 1 فرض کی جائے تو 25 اپریل کو ایکس کی ویلیو 47 بنتی ہے۔ اس کو جب ایکویشن میں داخل کیا جاتا ہے
تو جواب ملتا ہے
25641
یعنی اگرحفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی کی صورت میں ایکسپونینشل گروتھ جاری رہی تو 25 اپریل کو مریضوں کی تعداد25641 ہوگی امید کی جاتی ہے کہ ایسا نہ ہو اور 25 اپریل تک یہ گراف مریضوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہونے کی شکل دکھائے۔
آخری تدوین: