کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں

جاسم محمد

محفلین
کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
ویب ڈیسک پير 9 مارچ 2020
2016096-coronavirus-1583698541-515-640x480.jpg

اٹلی میں ایک دن کے اندر 12سو سے زائد کیسز سامنے آئے۔ فوتو، فائل


دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 3 ہزار 789 جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار618 ہوگئی، اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سے 133 افراد ہلاک ہوگئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ہفتے کو ایک دن کے اندر وہاں 1247 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اٹلی میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 366 اموات ہوچکی ہیں۔ وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹلی نے لومبارڈی پر قرنطینہ نافذ کردیا ہے جب کہ حکومت نے چہرے کے ماسک کی راشننگ شروع کردی ہے۔

اتور کو ایران میں کورونا وائرس کے مزید 49 کیس سامنے آگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 194 ہوگئی۔

ادھر امریکا کی 33 ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 484 تک پہنچ چکی ہے۔ کئی ریاستوں میں مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی حالات نافذ کردیے گئے ہیں۔ امریکی فوج کے اہل کاروں اور ان کے اہل خانہ کو جنوبی کوریا اور اٹلی کے سفر سے روک دیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے مشرقی صوبے قطیف کو حصار میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں رپورٹ ہونے والے 11 کیسز کا تعلق اسی صوبے سے ہے۔ سعودی حکومت نے پیر سے تاحکم ثانی ملک کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فرانس میں اتوار کو تین مزید ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 19 ہوچکی ہے اور کورونا وائرس سے 1126 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

روس میں ماسکو کی شہری انتظامیہ نے الگ تھلگ رہنے کی پابندی پر عمل نہ کرنے والے شہریوں کو پانچ سال قید کی سزا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے روس کے دارالحکومت میں چین، جنوبی کوریا، ایران، فرانس ، جرمنی ، اٹلی اور اسپین سمیت دیگر ممالک سے آنے والے شہریوں کو 14 روز تک گھر میں الگ تھلگ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

چین میں ہفتے کو قرنطینہ کے لیے استعمال ہونے والی ہوٹل کی عمارت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوچکی ہے۔ ابتدائی طور پر عمارت کے ملبے میں 43 افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات آئی تھیں۔

چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک جنوبی کوریا میں بھی مزید کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو یہاں مزید 93 کیسز رپورٹ ہوئے۔

بلغاریہ میں کورونا کا پہلا کیس اور شمالی امریکا کے ملک ارجنٹینا میں اس سے ہونے والی پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
 

آورکزئی

محفلین
اللہ تعالیٰ خصوصی رحم فرمائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین
یو اے ای میں بھی کرونا وائرس کے متعلق غلط بیانی پر ایک میلیئن درھم جرمانہ و قید ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
یہ ایک انفو گرافک بنائی تھی آج۔ انگریزی میں فلیٹن دی کرو نامی ٹوئٹر ٹرینڈ سے متاثر ہو کر۔ احباب اسے آگے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے شیئر کر سکتے ہیں۔
flatten_the_curve_urdu.png
 
Top