حسان خان
لائبریرین
کوسووو کے گورا خطے میں مقیم گورانی سلاو نسل کا ایک مسلمان نژادی گروہ ہے۔ سلاو دراصل ایک چھتری گروہ ہے جس کے ذیل میں روسی، سرب، کروٹ یوکرائنی، مقدونی، پولش اور بوسنیائی وغیرہ آتے ہیں۔ اور اسی سلاوہ گروہ کا حصہ گورانی لوگ بھی ہیں۔ 'گورانی' کا مطلب سلاوی زبانوں میں 'پہاڑی' ہوتا ہے جو ان لوگوں کے پہاڑی علاقوں میں مقیم ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ لوگ مقدونی اور سرب زبان کے بیچ کی ایک بولی بولتے ہیں جسے 'ناشِنسکی' کہا جاتا ہے اور جس میں ترکی، البانوی اور عربی کے کئی الفاظ شامل ہیں۔ گورانی پہلے آرتھوڈکس مسیحی ہوا کرتے تھے لیکن عثمانی دور میں اٹھارہویں صدی عیسوی تک یہ لوگ مسلمان ہو چکے تھے۔ ان کی کُل آبادی اندازاً ساٹھ ہزار تک ہے اور یہ کوسووو کے علاوہ البانیہ اور مقدونیہ میں بھی پائے جاتے ہیں۔
ذیل کے نقشے کے نیلے حصے میں اس گروہ کی اکثریت ہے۔ چونکہ یوگوسلاویہ میں اِن کی قومیت بوسنیائیوں کی طرح 'مسلم' درج کی جاتی تھی، اس لیے اس پرانے نقشے میں بھی انہیں مسلم کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔ ورنہ کوسووو کے البانوی بھی مذہباً مسلمان ہیں۔
جاری ہے۔۔۔۔

آخری تدوین: