کولباستی - ترک رقص

کولباستی ایک مقبول ترک رقص ہے. یقین کیا جاتا ہے کہ یہ 1930 میں شمال مشرقی ترکی میں بحیرہ اسود کے ساحلوں پر ترابزون کی بندرگاہ پر شروع ہوا۔ عام معنوں میں کولباستی کا مطلب ہے 'پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا'۔ داستان گوؤٖں کے مطابق یہ نام شہر کی شبینہ گشتی پولیس سے آیا ، جو رات گئے جھومتے مے خواروں کی پکڑ دھکڑ کرتے تھے۔

گزشتہ چند سالوں میں یہ رقص بہت مشہور ہوا اور ترک خطے کے باہر بھی اس کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان دنوں یہ رقص زیادہ تر شادیوں میں یا نوجوانوں کی طرف سے اپنی ہم عمر لڑکیوں کو متوجہ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

۔۔۔
رقص تو ہے ہی ، لیکن مجھے دھن زیادہ پسند آئی ہے​
 

اوشو

لائبریرین
اچھا جی معذرت :(
میں تصحیح کر لیتا ہوں ۔ شوق تھا نہیں شوق ہے :)
ماضی مطلق کی بجائے حال جاری کا صیغہ لگا لیں :)
ویسے آپ کی ہمت کی داد دیتا ہوں۔
جیسی تعریفیں ہوئی تھیں اس پہ تو کوئی پکا گلوکار بھی ہوتا تو توبہ کر لیتا گانے سے :)
ھاھاھاھا
 
Top