میر انیس
لائبریرین
کراچی ائیر پورٹ کارگو ٹرمینل کے کولڈ اسٹوریج میں اب تک سات افراد پھنسے ہوئے ہیں فوج کا یا ایوی ایشن اتھارٹی میں سے کسی کا دھیان ہی نہیں گیا کہ یہاں بھی لوگ پھنسے ہوئے ہوسکتے ہیں۔ ان افراد نے اپنے گھر والوں کو فون کیا اور ان میں سے اکثر کے رشتہ دار بڑی مشکل سے وہاں پنہچے پر وہاں آگ لگی ہوئی تھی ایک فرد کے رشتہ دار نے بتایا کہ جب ہم وہاں قریب گئے تو فورسز نے ہمیں روک لیا اور کارڈز مانگے ۔ یہ لوگ صبح سے وہاں کھڑتے ہیں اور کہتے رہے ہیں کے اندر سے آوازیں آرہی ہیں کے ہم کو بچاؤ ایک فرد فیضان کے رشتہ دار نے بتایا کہ اسکی کال اپنے والد کے پاس صبح آٹھ بجے آئی وہ روتے ہوئے وہاں پنچے پر انکی وہاں کسی نے نہیں سنی جب مختلف ٹی وی چینلز نے یہ خبر نشر کرنا شروع کی تو فائر برگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں حرکت میں آئیں۔ گورنر بھی آگئے اور ایم کیو ایم کے بھی کئی ذمہ دار پنہچ گئے ۔ ایک حیرت انگیز بات یہ ہے کہ لوگ ان افراد کی جانیں بچانے کے بجائے چوری میں لگے ہوئے ہیں۔اور تو اور پولیس والے چوری کر رہے ہیں موبائل فونز کی ۔ اب کارگو ٹرمینل میں پھنسے افراد کی آوازیں آنا بند ہوگئی ہیں سب دعا کریں کے یہ افراد سب زندہ نکال لئے جائیں۔