کونسا اوپن آفس بہتر ہے؟

رانا

محفلین
یہ بتائیں آپ کی نظر میں کونسا اوپن آفس بہتر ہے۔ اگر آپ نے استعمال کیا ہو یا کسی کو استعمال کرتے دیکھا ہو۔ نیچے تین اوپن آفس ویب سائٹس کے لنک دے رہا ہوں۔ ذرا اپنی اپنی رائے دیں کہ آپ کی نظر میں ان میں سے کونسا بہترین ہے اور کیوں؟

اوپن آفس
اپاچی اوپن آفس
لبرا اوپن آفس

نیچے پی سی ورلڈ کا بھی ایک لنک ہے جہاں کچھ اوپن آفسز پر تجزیہ کیا گیا ہے۔ لیکن تجزیہ دو تین سال پرانا ہے۔
پی سی ورلڈ
 
فاتح

لائبریرین

نیا تجزیہ پڑھ لیں۔
 
زیک

مسافر
کئی سال پہلے اوپن آفس استعمال کرنا شروع کیا تھا۔ پھر لبرا آفس فورک ہوا تو اس پر منتقل ہو گیا کہ اس کی ڈیولپمنٹ تیزی سے ہو رہی تھی۔ ابھی بھی سپریڈشیٹ کے ایڈوانسڈ فیچر استعمال کرتے ہوئے مائکروسافٹ کی یاد آتی ہے
 
رانا

محفلین
بہت شکریہ فاتح بھائی۔ یہ نیا تجزیہ پتہ نہیں گوگل نے مجھے کیوں نہیں دکھایا۔ اس سے رائے قائم کرنے میں کافی مدد ملی کیونکہ اسمیں زیادہ تفصیل سے سب پروڈکٹس کو زیربحث لایا گیا ہے۔ اس سے یہ نئی بات بھی پتہ چلی کہ یہ تینوں جاوا پر انحصار کرتے ہیں اس لئے JRE انسٹال کرنا پڑے گا۔ یہ چیز تھوڑی بُری لگی ہے مجھے۔ لیکن رائے LibreOffice کے حق میں ہوگئی ہے اب۔ WPS آفس کی سب سے نامناسب بات انکی ویب سائٹ پر موجود فیچرز دیکھنے سے یہ پتہ لگی کہ یہ فری ورژن میں پرنٹ اور پی ڈی ایف پر واٹر مارک لگادیتا ہے۔ اس لئے یہ تو فورا ہی مسترد کئے جانے کے قابل لگا۔

کئی سال پہلے اوپن آفس استعمال کرنا شروع کیا تھا۔ پھر لبرا آفس فورک ہوا تو اس پر منتقل ہو گیا کہ اس کی ڈیولپمنٹ تیزی سے ہو رہی تھی۔ ابھی بھی سپریڈشیٹ کے ایڈوانسڈ فیچر استعمال کرتے ہوئے مائکروسافٹ کی یاد آتی ہے
تمام فری اور اوپن سورس آفس پروڈکٹٹس کا تجزیہ پڑھنے کے بعد مجھے بھی LibreOffice ہی باقی سب سے بہتر لگا۔ بہرحال مائکروسافٹ کی اپنی ایک بات ہے کہ پروفیشنل پروڈکٹ ہے۔ لیکن آف لائن معمول کے کام کرنے کے لئے تو یہ اوپن آفس بہتر ہے۔
 
arifkarim

معطل

محمد سعد بھائی کے مطابق بھی لیبر آفس بیسٹ ہے :)
میرے مطابق مائکروسافٹ آفس 2016 :)
 
فاتح

لائبریرین
محمد سعد بھائی کے مطابق بھی لیبر آفس بیسٹ ہے :)
میرے مطابق مائکروسافٹ آفس 2016 :)
آفس سویٹس میں واقعی مائکرو سافٹ آفس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ سوائے مفت ہونے کے باقی آفس سویٹس میں مائکرو سافٹ آفس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔
 
عباس اعوان

محفلین
بہت شکریہ فاتح بھائی۔ یہ نیا تجزیہ پتہ نہیں گوگل نے مجھے کیوں نہیں دکھایا۔ اس سے رائے قائم کرنے میں کافی مدد ملی کیونکہ اسمیں زیادہ تفصیل سے سب پروڈکٹس کو زیربحث لایا گیا ہے۔ اس سے یہ نئی بات بھی پتہ چلی کہ یہ تینوں جاوا پر انحصار کرتے ہیں اس لئے JRE انسٹال کرنا پڑے گا۔ یہ چیز تھوڑی بُری لگی ہے مجھے۔
کراس پلیٹ فارم بنانے کے لیے جاوا ہی واحد آپشن تھا، ورنہ کوئی اور ایسا پلیٹ فارم (اس وقت) نہیں تھا جس میں سافٹ وئیر کو ایک دفعہ لکھا جائے اور وہ تمام پلیٹ فارمز پر چل سکے۔ سوِفٹ اور ڈاٹ نیٹ تو ابھی کراس پلیٹ فارم ہوئے ہیں۔
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
کئی سال پہلے اوپن آفس استعمال کرنا شروع کیا تھا۔ پھر لبرا آفس فورک ہوا تو اس پر منتقل ہو گیا کہ اس کی ڈیولپمنٹ تیزی سے ہو رہی تھی۔ ابھی بھی سپریڈشیٹ کے ایڈوانسڈ فیچر استعمال کرتے ہوئے مائکروسافٹ کی یاد آتی ہے
کبھی Gnumeric پر کام کرنے کا اتفاق ہوا ہے؟ اگر ہاں تو اس کے ساتھ کیسا تجربہ رہا؟
 
تجمل حسین

محفلین
اس سے یہ نئی بات بھی پتہ چلی کہ یہ تینوں جاوا پر انحصار کرتے ہیں اس لئے JRE انسٹال کرنا پڑے گا۔
مگر مجھے تو کبھی پریشانی نہیں ہوئی انسٹال میں۔ نہ ہی ونڈوز میں اور نہ لینکس میں۔ یا شاید ان میں پہلے سے ہی جاوا انسٹال ہو۔
میرے مطابق مائکروسافٹ آفس 2016 :)
بزنس آفس نہیں پوچھا اوپن آفس پوچھا ہے۔ :p

میری رائے میں بھی لبرے آفس ہی بہترین ہے۔
 
رانا

محفلین
مگر مجھے تو کبھی پریشانی نہیں ہوئی انسٹال میں۔ نہ ہی ونڈوز میں اور نہ لینکس میں۔ یا شاید ان میں پہلے سے ہی جاوا انسٹال ہو۔
میں نے بھی ابھی انسٹال کیا ہے اور JREکی ضرورت نہیں پڑی۔ احتیاطا JRE بھی ڈاون لوڈ کرلیا تھا۔ لیکن لبرے آفس کی انسٹالیشن کی ہدایات کو پڑھا تو اس میں لکھا تھا کہ اس کے ایڈوانس فیچرز استعمال کرنے کے لئے JREکی ضرورت پڑے گی بطور خاص اگر ڈیٹا بیس Baseاستعمال کرنا ہو تو پھر ضروری ہے ورنہ عمومی استعمال کے لئے JREکے بغیر ہی چلے گا۔
 
عبدالحسیب

محفلین
ذاتی کاموں کے لیے آپاچی استعمال کرتا ہوں۔ مائکروسافٹ سے تو خیر کوئی موازنہ نہیں لیکن چھوٹے موٹے کام بہ آسانی ہو جاتے ہیں۔
 
عبدالحسیب

محفلین
میں نے بھی ابھی انسٹال کیا ہے اور JREکی ضرورت نہیں پڑی۔ احتیاطا JRE بھی ڈاون لوڈ کرلیا تھا۔ لیکن لبرے آفس کی انسٹالیشن کی ہدایات کو پڑھا تو اس میں لکھا تھا کہ اس کے ایڈوانس فیچرز استعمال کرنے کے لئے JREکی ضرورت پڑے گی بطور خاص اگر ڈیٹا بیس Baseاستعمال کرنا ہو تو پھر ضروری ہے ورنہ عمومی استعمال کے لئے JREکے بغیر ہی چلے گا۔
آپاچی میں بھی ڈیٹا بیس استعمال کرنا ہے تو JRE لازمی ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
لبرے آفس کے فیچرز کا موازنہ مائکروسافٹ آفس سے کرنے کے لیے یہ دستاویز ملاحظہ فرمائیں۔
Feature Comparison: LibreOffice - Microsoft Office
آپ کو لبرے آفس میں موجود کئی ایسی خوبیوں کا علم ہو گا جن سے آپ اس لیے واقف نہیں ہو سکے کیونکہ آپ لبرے آفس سے مائکروسافٹ آفس کا ہو بہو کلون ہونے کی توقع کیے بیٹھے تھے۔ اور مائکروسافٹ آفس کی ایسی کمزوریوں سے واقفیت ہو گی جن کو آپ "آفاقی مسائل" سمجھ کر ان کے ساتھ سمجھوتہ کیے بیٹھے تھے جبکہ آپ کے پاس بہتر حل دستیاب تھے۔ ;)
 
Top