کونسا لینکس ڈیسک ٹاپ؟

کونسا لینکس ڈیسک ٹاپ؟

  • Total voters
    11

محمد سعد

محفلین
بہت شکریہ سعد۔ کیا آپ بتائیں‌گے کہ کے ڈی ای اور گنوم کن لائبریریوں پر چلتے ہیں اور ان کو کس زبان میں‌لکھا گیا ہے؟‌

GNOME ڈیسکٹاپ ماحول GTK+ پر جبکہ KDE ماحول Qt کی لائیبریری یا ٹول کٹ پر مبنی ہے۔
اس وقت چونکہ جلدی میں ہوں، اس لیے پروگرامنگ کی زبانوں کے متعلق بذاتِ خود تو تفصیل نہیں بیان کر سکتا۔ انگریزی وکیپیڈیا سے کچھ اقتباسات پیش کر رہا ہوں۔ اگر کسی کا جی چاہے تو دوسروں کی سہولت کے لیے اردو میں خلاصہ بیان کر دے۔

http://en.wikipedia.org/wiki/GTK+

GTK+ is an object oriented widget toolkit written in the C programming language
A library written in one programming language may be used in another programming language if bindings are written, GTK+ has bindings in many languages.

http://en.wikipedia.org/wiki/Qt_(toolkit)

Qt uses C++ with several non-standard extensions implemented by an additional pre-processor that generates standard C++ code before compilation. Qt can also be used in several other programming languages via language bindings.
 
دوست

محفلین
کے ڈی ای کا تصویری مواجہ کیو ٹی پر مشتمل ہے جو سی پلس پلس میں لکھی گئی ہے۔ گنوم کا تصویری مواجہ جی ٹی کے پر مشتمل ہے جو سی زبان میں لکھی گئی ہے۔ مونو بنیادی طور پر مواجے کے لیے گنوم اور جی ٹی کے کو سپورٹ کرتا ہے۔ مونو کی جی ٹی کے بائینڈنگ، جی ٹی کے شارپ کہلاتی ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے ونڈوز پر سی شارپ کے لیے ونڈوز فارمز جی یو آئی استعمال کیا جاتا ہے جسے مائیکروسافٹ نے تیار کیا ہے۔ جبکہ لینکس پر ہم یہ کام جی ٹی کے کے ذریعے کرتے ہیں۔ مونو جی ٹی کے کے اوپر بطور ریپر کام کرتا ہے۔ چناچہ زبان سی شارپ ہوتی ہے لیکن مواجہ گنوم کا ہوتا ہے جو کہ اصلاحاتی زبان میں ان مینجڈ کوڈ ہوتا ہے یعنی ایسا کوڈ جو فریم ورک (ونڈوز پر ڈاٹ نیٹ اور لینکس پر مونو) کے کنٹرول سے باہر ہو۔ کے ڈی ای کے لیے مونو کی بائینڈنگ بنام qyoto/kimono موجود ہیں لیکن ان کے لیے کوئی آئی ڈی ای دستیاب نہیں جس کو استعمال کرکے میرے جیسے پھکڑ پروگرامر مواجہ ڈیزائن کرسکیں۔ دوسرے ابھی کیو ٹی کی مکمل مونو پورٹ بھی دستیاب نہیں ہے۔
مونو کے اطلاقیے کے ڈی ای پر چل جاتے ہیں لیکن وہی بات جو سعد نے اوپر کی، کہ اس کام کے لیے گنوم کی لائبریریاں انسٹال کرنا پڑتی ہے۔ جی ٹی کے اور پھر مونو سے کنکشن کے لیے جی ٹی کے شارپ اور مونو بطور فریم ورک تب جاکر ایف سپاٹ جیسا سادہ سا ایک اطلاقیہ چل سکتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بہت شکریہ محمد سعد، دوست۔
چند مزید سوالات:)

گنوم اور کے ڈی ای میں‌اطلاقیوں کی تخلیق کے لیے IDE کون سے ہیں؟

کن لینکس ڈسٹرو میں گنوم ڈیفالٹ ڈیسک ٹاپ ہے اور کن میں‌ کے ڈی ای؟

جس طرح‌ونڈوز میں‌یونی سکرائب متن لے آوٹ انجن ہے ، اسی طرح‌کے ڈی ای اور گنوم میں‌کونسا متن لے آوٹ انجن استعمال ہوتا ہے؟
 
محمد سعد

محفلین
گنوم اور کے ڈی ای میں‌اطلاقیوں کی تخلیق کے لیے IDE کون سے ہیں؟
GNOME کے بارے میں مجھے زیادہ معلوم نہیں۔ ایک Anjuta IDE کے متعلق جانتا ہوں۔ شاید کوئی اور بھی ہو۔
KDE میں KDevelop دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ Qt پر مبنی اطلاقیے تیار کرنے کے لیے Qt Designer بھی ہے۔

کن لینکس ڈسٹرو میں گنوم ڈیفالٹ ڈیسک ٹاپ ہے اور کن میں‌ کے ڈی ای؟
تمام ڈسٹربیوشنز کے متعلق تو میں معلوم کرنے سے رہا۔ کچھ مشہور ڈسٹربیوشنز جو کہ اس وقت ذہن میں آ رہی ہیں، ان کے متعلق بتا دیتا ہوں۔
جن میں GNOME ڈیفالٹ ہوتا ہے۔
Fedora
Ubuntu
جن میں KDE ڈیفالٹ ہوتا ہے۔
Mandrivia
SUSE اور OpenSUSE

بیشتر میں تو آپ اپنی مرضی کا کوئی بھی ڈیسکٹاپ ماحول منتخب کر سکتے ہیں چاہے ڈیفالٹ کوئی بھی ہو۔ اور جن میں نہیں منتخب کر سکتے ان کے نام آپ شاید جانتے بھی نہیں ہوں گے اس لیے فکر نہ کریں۔ :-P

جس طرح‌ونڈوز میں‌یونی سکرائب متن لے آوٹ انجن ہے ، اسی طرح‌کے ڈی ای اور گنوم میں‌کونسا متن لے آوٹ انجن استعمال ہوتا ہے؟
GNOME میں Pango استعمال ہوتا ہے۔ KDE کے متعلق مجھے معلوم نہیں۔ یہ غالباً Qt کی لائیبریریاں استعمال کرتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
GNOME کے بارے میں مجھے زیادہ معلوم نہیں۔ ایک Anjuta IDE کے متعلق جانتا ہوں۔ شاید کوئی اور بھی ہو۔
KDE میں KDevelop دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ Qt پر مبنی اطلاقیے تیار کرنے کے لیے Qt Designer بھی ہے۔

تمام ڈسٹربیوشنز کے متعلق تو میں معلوم کرنے سے رہا۔ کچھ مشہور ڈسٹربیوشنز جو کہ اس وقت ذہن میں آ رہی ہیں، ان کے متعلق بتا دیتا ہوں۔
جن میں GNOME ڈیفالٹ ہوتا ہے۔
Fedora
Ubuntu
جن میں KDE ڈیفالٹ ہوتا ہے۔
Mandrivia
SUSE اور OpenSUSE

بیشتر میں تو آپ اپنی مرضی کا کوئی بھی ڈیسکٹاپ ماحول منتخب کر سکتے ہیں چاہے ڈیفالٹ کوئی بھی ہو۔ اور جن میں نہیں منتخب کر سکتے ان کے نام آپ شاید جانتے بھی نہیں ہوں گے اس لیے فکر نہ کریں۔ :-P

GNOME میں Pango استعمال ہوتا ہے۔ KDE کے متعلق مجھے معلوم نہیں۔ یہ غالباً Qt کی لائیبریریاں استعمال کرتا ہے۔
بہت شکریہ محمد سعد۔ مختلف لے آوٹ انجنوں‌کی وجہ سے متن رینڈڑنگ بھی یکساں نہیں‌ہوتی لیکن اب حرف باز کی وجہ سے یہ مسئلہ حل ہوسکے گا۔
 
Top