کونسا ویب فورم سوفٹویر؟

نعمان

محفلین
میں اپنے زیر انتظام ایک ویب سائٹ پر فورم انسٹال کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ فورمز کے بارے میں میرا کچھ زیادہ تجربہ نہیں ہے۔ اسلئے کنفیوژن کا شکار ہوں کہ کونسا سوفٹویر استععمال کیا جائے۔

یہاں میں نے دیکھا کہ محفل پر انویژن استعمال ہورہا ہے۔ میرے خیال میں یہ شاید پروپرائٹری سوفتئر ہے تو کیا محفل پر اسے لائسنس خرید کر استعمال کیا جارہا ہے؟

دوسرا میں یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ فورم پر پی ایچ پی بی بی پر وی بلیٹن کو کیوں ترجیح دی گئی۔ اس کے علاوہ فورم کے صارفین کے خیال میں کونسا ویب فورم سوفٹوئر سب سے بہتر ہے۔ سیکیوریٹی، رفتار اور فیچرز کے لحاظ سے؟
 
arifkarim

معطل

کیونکہ وی بلٹین میں زیادہ فیچرز ہیں اور اسی میں تیار کرد ہ اردو فارمز کی ٹریفک زیادہ ہے!
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیونکہ وی بلٹین میں زیادہ فیچرز ہیں اور اسی میں تیار کرد ہ اردو فارمز کی ٹریفک زیادہ ہے!

وی بلیٹن میں فیچرز زیادہ ضرور ہیں لیکن فورم کی ٹریفک کا فورم سوفٹویر سے کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔

میں اپنے زیر انتظام ایک ویب سائٹ پر فورم انسٹال کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ فورمز کے بارے میں میرا کچھ زیادہ تجربہ نہیں ہے۔ اسلئے کنفیوژن کا شکار ہوں کہ کونسا سوفٹویر استععمال کیا جائے۔

یہاں میں نے دیکھا کہ محفل پر انویژن استعمال ہورہا ہے۔ میرے خیال میں یہ شاید پروپرائٹری سوفتئر ہے تو کیا محفل پر اسے لائسنس خرید کر استعمال کیا جارہا ہے؟

دوسرا میں یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ فورم پر پی ایچ پی بی بی پر وی بلیٹن کو کیوں ترجیح دی گئی۔ اس کے علاوہ فورم کے صارفین کے خیال میں کونسا ویب فورم سوفٹوئر سب سے بہتر ہے۔ سیکیوریٹی، رفتار اور فیچرز کے لحاظ سے؟

نعمان، محفل فورم پر انویژن نہیں بلکہ وی بلیٹن ہی استعمال ہو رہا ہے۔ یہ کمرشل سوفٹویر ہے اور اس کا باقاعدہ لائسنس خریدا گیا ہے۔
محفل فورم پر پی ایچ پی بی بی تو شروع کے کچھ مہینے ہی استعمال ہوا تھا، بعد میں اسے سی ایچ موڈ فورم پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ سی ایچ موڈ فورم پی ایچ پی بی بی کا ایک فورک ضرور ہے لیکن یہ فیچرز، سکیلیبلٹی اور سیکیورٹی کے اعتبار سے بہتر سکرپٹ ہے۔ سی ایچ موڈ فورم کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اسے صرف ایک آدمی ڈیویلپ کر رہا ہے اور اس کی وجہ سے اس کی ڈیویلپمنٹ سست ہے، اور اسی وجہ سے اس کی خاطر خواہ سپورٹ بھی دستیاب نہیں ہوتی۔ اسی وجہ سے میں نے محفل فورم کو وی بلیٹن پر منتقل کر دیا۔

میرے خیال میں آج کل اوپن سورس فورم سوفٹویر میں مائی بی بی فیچرز کے اعتبار سے بہتر ہے۔ اس کا ایک اردو پیکج ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود ہے اور اسے کئی اردو فورمز میں استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
 
نعمان

محفلین
عارف سب ہی جگہ وی بلیٹن استعمال ہورہا ہے۔

نبیل شکریہ۔

میں ابھی آزمائشی بنیادوں پر فارم لانچ کرنے کی سوچ رہا ہوں اور مائی بی بی کو آزما کر دیکھ رہا ہوں۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح ! یہاں‌پر تو سب ایک برابر ہی لگ رہے ہیں :)

ہائیں!:eek: غور سے دیکھیں جناب اور بتائیں کہ کیا تینوں میں آرکائیونگ، کیلنڈر، ریٹنگ سسٹم، آر ایس ایس، وزوگ ایڈیٹر، وغیرہ کی سہولت اور ڈیٹا بیس سسٹم کی سپورٹ ایک ہی ہے؟:hurryup:
 
نہیں فاتح جی سب ایک جیسے نہیں ہیں اپنی خوبیوں‌کے لحاظ سے وی بلیٹن پہلے، مائی بی بی دوسرے اور پی ایچ پی بی بی تیسرے نمبر پر آ رہا ہے۔
 
میرے خیال میں آج کل اوپن سورس فورم سوفٹویر میں مائی بی بی فیچرز کے اعتبار سے بہتر ہے۔ اس کا ایک اردو پیکج ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود ہے اور اسے کئی اردو فورمز میں استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

جناب ڈاون لوڈ سیکشن میں اگر اپنی طرف سے کچھ فائلز کا اضافہ کرنا ہوتو وہ کس طرح ممکن ہے، میرے پاس 3 ورڈ پریس کی تھیمز پڑی ہیں، جن کا میں نے خود اردو میں ترجمہ کیا ہے، کیا ان کو داونلوڈ سیکشن میں جگہ مل سکتی ہے؟
 
MyOwn

محفلین
اگر اپ وی بلیٹن پر جانا چاہ رہے ہیں تو وی بلیٹن کی لائسنس کی نئی پالیسی کو بھی مدنظر رکھیں گا۔ کیونکہ یہ ضرورت سے زیادہ مہنگا ہو گیا ہے۔
 
دوست

محفلین
جناب ڈاون لوڈ سیکشن میں اگر اپنی طرف سے کچھ فائلز کا اضافہ کرنا ہوتو وہ کس طرح ممکن ہے، میرے پاس 3 ورڈ پریس کی تھیمز پڑی ہیں، جن کا میں نے خود اردو میں ترجمہ کیا ہے، کیا ان کو داونلوڈ سیکشن میں جگہ مل سکتی ہے؟
اس میں جگہ نہ ملنے والی کیا بات ؟ یار آپ اپلوڈ کرو وہاں‌ زپ فائلیں اور اسے منظور کردیا جائے گا۔
 
Top