کونسی چیز یا بات آپکو پریشان کر رہی ہے؟؟

تانیہ

محفلین
e05v0p.jpg
live_1341995650_737.gif
ایک نئی لڑی کے ساتھ حاضر ہوں ،رمضان المبارک کا خوبصورت موسم ہے ہر کوئی روزہ رکھنے حسب توفیق عبادت کرنے اپنے گناہوں کی مغفرت مانگنے اور اللہ تعالی کو راضی کرنےمیں مشغول دکھائی دیتا ہے ایسے میں اسی حوالے سے تھوڑی بات چیت ہو جائے تو آپکو بتاناصرف یہ ہے کہ
وہ کون سی چیز ہے جو آپ کو رمضان المبارک میں سب سے زیادہ پریشان کرتی ہےیا تنگ کرتی ہے؟
روزہ میں بھوک، پیاس،کالج یا دفتر جانا، مہمانوں کا آجانا، گھر کے کام کاج، لوڈشیڈنگ، مہنگائی، ناجائز منافع خوری، سڑکوں پہ بےہنگم ٹریفک یا کچھ بھی جسے آپ اس رمضان المبارک کے مہینےمیں سب سے زیادہ پریشان ہیں
ramadan2.gif
تو آئیے اور شروع ہو جائیے لکھنے میں اور شیئر کیجیئے ہم سے جس چیز یا بات سے آپ اس رمضان المبارک میں زیادہ پریشان ہیں ؟؟؟
1.gif
16bd63s.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ ثانیہ

ویسے تو سب کچھ ہی حسب معمول ہے۔ اور لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک، یہ سب تو روزمرہ کا معمول ہے لیکن رمضان کے مہینے کے تقدس کے پیش نظر کچھ زیادہ محسوس ہوتا ہے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
مجھے کچھ بھی زیادہ پریشان نہیں کرتا
جب مجھے افطاری سے تھوڑی دے پہلے بہت زیادہ پیاس لگی ہوتی ہے تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
زبردست دھاگہ ہے - مجھے لوگوں کے سخت اور درشت رویے رمضان المبارک میں دیکھ کر پریشانی تو نہیں افسوس ہوتا ہے
اوردوسری چیز بے جا اسراف ہوتا دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے کہ یہی پیسہ اورچیزیں کسی ضرورت مند کو دی جائیں اس ماہ مبارک میں
تو ان کی مشکلات کچھ کم ہوجائیں اور ہمیں بھی بے شمار اجر وثواب ملے
 
Top