ویب ڈیویلپمنٹ کونسے فری ہوسٹ کا استعمال کیا جائے؟

نبیل

تکنیکی معاون
اس پوسٹ کا مقصد اردو ویب اپلیکیشنز کے لیے قابل استعمال فری ہوسٹس کے بارے میں معلومات جمع کرنا ہیں تاکہ اس سلسلے میں تلاش کرنے والوں کے لیے آسانی رہے۔

فری ویب ہوسٹ اگرچہ زیادہ قابل اعتبار ثابت نہیں ہوتے جیسے کہ مائی فری ویبز کے کیس میں سامنے آیا ہے۔ اس میں کسی ایک تبدیلی کی وجہ سے وہاں چلنے والی اردو فورمز ناکارہ ہو گئی تھیں۔ اسی لیے کسی بھی فری ہوسٹ اکاؤنٹ پر سیٹ اپ کی گئی فورم یا کسی اور اپلیکیشن کو تجرباتی بنیادوں پر چلانا چاہیے اور کام آگے بڑھنے کے بعد کسی باقاعدہ ہوسٹنگ خریدنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

ذیل میں ان فری ہوسٹس کے روابط ہیں جن پر میری معلومات کے مطابق اردو فورمز صحیح چل رہی ہیں۔

[eng:89f28b6cd4]ueuo.com
awardspace.com[/eng:89f28b6cd4]

ذیل میں مزید فری ہوسٹس کے روابط ہیں۔ ان کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے کہ ان پر اردو ویب اپلیکیشنز صحیح چل سکتی ہیں یا نہیں۔

[eng:89f28b6cd4]110mb.com
byethost.com
orgfree.com
freewebhostingarea.com
6te.net
noads.biz[/eng:89f28b6cd4]

ذیل میں ان ویب سائٹس کے روابط ہیں جہاں خصوصی طور پر فری ویب ہوسٹس پر تبصرے کیے جاتے ہیں۔ اس سے کسی فری ہوسٹ کے انتخاب میں مدد مل سکتی ہے۔

[eng:89f28b6cd4]free-webhosts.com
freewebspace.net[/eng:89f28b6cd4]

آپ میں سے جو دوست بھی کسی فری ویب ہوسٹ پر کامیابی سے اردو فورم یا کوئی اور اردو ویب اپلیکیشن رن کرنے میں کامیاب ہوں، ان سے درخواست ہے کہ وہ یہاں اپنے تجربات سے باقیوں کو بھی مستفید ہونے کا موقعہ دیں۔ میں اس پوسٹ میں معلومات آنے کے ساتھ ساتھ ترمیم کرتا رہوں گا۔
 

احمد

محفلین
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکۃ
byethost.com پر بھی ٹھیک کام کرتا ہے ۔۔۔
اور باقی 110mb.com پر بھی کوشش کی تھی لیکن ناکامی ہوئی ۔۔
پھر مصروفیات کی وجہ سے اس پر توجہ نہ دے سکا ۔۔۔
باقی سائیٹ پر وقت ملنے پر کوشش کروں گا ۔۔۔
جزاک اللہ خیر ۔۔۔ احمد
 

ہمسفر

محفلین
نصیر بھائی لاجواب خاک ہوا
ہمیں تو اردو والا ہی بے خاک لگے گا نا!
سمجھا کرو اور ناراض بھی مت ہو
 

رند

محفلین
ueuo.com سب سے اچھی ہے اپنا ڈیرہ فارم اس کی زندہ مثال ہے ماشاءاللہ لیکن مجھے اس پہ بڑے مسائل کا سامنا ہے آج کل اس پہ ایویٹر کی ارر آرہی ہے میں نے اس مسلے کا حل کے لیے یہاں درخواست کی ہے لیکن جواب نا دارد ؟ :(
 

bilalrouf

محفلین
freehostia.com لاجواب ہے لیکن اردو اپیکیشن سپورٹ نہیں کرتا۔

بھائی یہ سائیٹ واقعی لاجواب ہے لیکن اس می ایک مسئلہ ہے ۔۔۔یہ www کے ساتھ اوپن نہیں ہوتئ۔۔۔۔ مثلا اگر میں‌نے فورم انسٹال کیا ہے اس پہ pakbs.freehostia.com اسے اگر w ww.pakbs.freehostia.com اس طرح کھولنے کی کوسس کی جائے تو نہیں کھلتا ........
 

سدیس

محفلین
یہ بھی چیک کیجے
www.cwahi.net

فیچرز:
Unlimited WebSpace
Unlimited Bandwidth
Nominal one line Aid
میں کافی عرصے سے اس پر اپنی سائٹ چلا رہا ہوں اللہ کا شکر ہے ابھی تک کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔۔۔
 
Top