سیدہ شگفتہ

لائبریرین
منقبت حضرت امام حسین ابن علی

کونین میں اللہ کی پہچان ہے حسین
ہر صاحب عرفان کا ایمان ہے حسین
دیوان ہے خالق کا یہ قرآن ہے حسین
تولے گا جو ایمان وہ میزان ہے حسین
لہجے سے خدا ہو وہ ثناخوان ہے حسین
جنت کا جو مالک ہو وہ سلطان ہے حسین
دنیا میں بھی وارث ہے نگہبان ہے حسین
خالق کی فتح کا یہاں اعلان ہے حسین
ہر ذرہ پکارے مرا درمان ہے حسین
ہے میرا تصوف مرا وجدان ہے حسین
ممکن نہ ہو بخشش وہاں امکان ہے حسین
توحید اگر جسم ہے تو جان ہے حسین

کلام: عطش نقوی
 
Top