کون اب پیار سے پوچھے گا، میاں کیسے ہو!

نیرنگ خیال

لائبریرین
اکادمی ادبیات میں شاکر القادری صاحب کے اعزاز میں دی گئی تقریب میں تلمیذ سر سے پہلی ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد فون پر رابطہ رہنے لگا۔ پنجابی کے حوالے سے مجھے جب بھی کسی مشکل کا سامنا ہوتا۔ میں فوراً اصغر صاحب سے رابطہ کرتا۔ اکثر فون آتا تو سلام کے بعد ان کے مخصوص انداز میں یہی جملہ ہوتا۔ "نین صااب کیہ حال نیں۔ عشبہ کیسی اے؟" پھر محمد زین العابدین کی پیدائش کے بعد اس کو بھی کبھی نہیں بھولے۔ گزشتہ تین سالوں میں مہینے میں کم سے کم بھی دو بار تو لازماً ان سے بات ہوا کرتی تھی۔

ایک بار کچھ عرصہ گزرا اور ان کا فون نہ آیا۔ مجھے کسی سبب سے پتا چلا کہ آنکھ کا آپریشن ہوا ہے۔ میں نے جب فون پر گلہ کیا تو ہنسنے لگ پڑے۔ کہتے "اوہ یار بس اے معاملات تے چلدے ای رہندے نیں۔ " جبکہ خود ہر وقت دوسروں کا خیال رکھتے۔ ایک دن مجھے فون کر کے کہنے لگے کہ آپ کی عاطف بٹ سے کتنا عرصہ ہوا بات نہیں ہوئی۔ میں نے عرض کیا سر، کافی عرصہ ہوگیا۔ بتانے لگے ، اس کا بیٹا بیمار ہے اور ہسپتال داخل ہے۔ ایک دوسرے کےحالات پوچھتے رہا کرو۔

اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی قلم کی مشقت کو نہ چھوڑا اور کام کو جاری رکھا۔ کبھی برائی کی بات پر توجہ نہیں کی۔ ان سے کتنی ہی ملاقاتوں میں کبھی ان کے منہ سے کسی کی برائی نہیں سنی۔ ہمیشہ کسی کی مثبت بات کی تعریف کرتے ہی دیکھا۔ صاحب علم لوگوں کی قدر کرتے۔ اور خود بھی اس قدر علمی شخصیت ہونے کے باوجود اس پر کبھی غرور نہ کرتے تھے۔ یہ رسمی باتیں نہیں ہیں۔ یہ اس شخصیت کے سچے پہلو ہیں۔

سید زبیر صاحب کے گھر ان سے دو بار ملاقات ہوئی۔ ان دونوں کی آپس کی گفتگو سے بہت کچھ سیکھا۔ اس بار بھی رمضان کے شروع میں فون آیا۔ تھوڑی سی گپ شپ ہوئی۔ عید پر سر کا فون نہیں آیا۔ مجھے انتظار تھا۔ لیکن کچھ مصروفیت ایسی ہوئی کہ میں چاہ کر بھی فون نہ کر سکا۔ ایک بار کوشش کی لیکن بھلا ہو ہمارے ملک میں اعلیٰ نیٹ ورک سروسز کا۔ دوسرے دن یہ خبر ملی کہ اصغر سر اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ موت برحق ہے۔ ہم سب نے اس دنیا سے جانا ہے۔ لیکن اپنے پیاروں عزیزوں کی کمی سے جو خلا بن جاتا ہے۔ وہ کبھی پر نہیں ہوتا۔ تلمیذ سر کی محبت ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی۔ میں جانتا ہوں کہ وہ اب کبھی نہیں آئیں گے۔ اب ان کا کوئی بھی تبصرہ مجھے پڑھنے کو نہیں ملے گا۔ لیکن جانے کیوں ابھی تک اس بات پر یقین نہیں آرہا۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند کرے۔ اور ان کی آرام گاہ کو جنت کے باغات میں سے ایک باغ بنا دے۔ آمین
انا للہ وانا الیہ راجعون
 

الشفاء

لائبریرین
نوّراللہ مرقدہ۔۔۔
clear.png
 

نایاب

لائبریرین
بلاشبہ اک سچا کھرا انسان
حق تعالی جنت عالیہ کے بلند درجوں میں بسیرا عطا فرمائے ۔ آمین
بہت دعائیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نوّراللہ مرقدہ۔۔۔
clear.png

بلاشبہ اک سچا کھرا انسان
حق تعالی جنت عالیہ کے بلند درجوں میں بسیرا عطا فرمائے ۔ آمین
بہت دعائیں

اللہ تعالیٰ تلمیذ صاحب کے درجات بلند فرمائے۔

اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے۔ آمین
اصغر صاحب (تلمیذ)؛ ایک شفاف انسان!

حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آمین

اللہ سبحان و تعالیٰ ہم سب کی دعائیں ان کے حق میں قبول فرمائے۔ میری احباب سے گزارش ہے کہ ان کے ایصال ثواب کے لیے کچھ قرآن تلاوت کریں۔ جزاک اللہ خیرا۔
 
ایک پھانس سی دل میں چبھی ہوئی ہے جو نکالے نہیں نکلتی کچوکے دیتی رہتی ہے پچھلے سال ملاقات متوقع تھی جو ان کی ناسازی طبعیت کہ وجہ سے نہ ہو سکی اس دفعہ عید کی چھٹیوں میں اوشو کے ساتھ ان سے ملاقات کرنے کا ارادہ تھا مگر حسرت ہی رہی
اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ان جیسا کوئی نہیں تھا اور نہ ہی کوئی ان کی کمی پوری۔کر سکتا ہے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آمین

ایک پھانس سی دل میں چبھی ہوئی ہے جو نکالے نہیں نکلتی کچوکے دیتی رہتی ہے پچھلے سال ملاقات متوقع تھی جو ان کی ناسازی طبعیت کہ وجہ سے نہ ہو سکی اس دفعہ عید کی چھٹیوں میں اوشو کے ساتھ ان سے ملاقات کرنے کا ارادہ تھا مگر حسرت ہی رہی
اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ان جیسا کوئی نہیں تھا اور نہ ہی کوئی ان کی کمی پوری۔کر سکتا ہے

وئے صورتیں الہٰی کس دیس بستیاں ہیں
اب جن کے دیکھنے کو آنکھیں ترستیاں ہیں
:(

اللہ کریم اپنے کرم کے معاملات کرے۔ آمین
 

غدیر زھرا

لائبریرین
تم ماہِ شبِ چار دہم تھے مرے گھر کے
پھر کیوں نہ رہا گھر کا وہ نقشا کوئی دن اور

تم کون سےایسے تھے کھرے داد و ستد کے
کرتا ملک الموت تقاضا کوئی دن اور
 

bilal260

محفلین
میری طرف سے ایک دفعہ پڑھی گئی سورتہ یس شریف کا ایصال ثواب اور ایک ہزاردفعہ پڑھا گیا درود و سلام آپ جناب تلمیذ صاحب کی روح کو ایصال کرتا ہوں۔
تلمیذ اور اصغر صاحب ایک ہی آدمی ہیں؟؟؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور صفتِ رحمان و رحیمیت سے حصہ دے ۔ آمین
آمین

میری طرف سے ایک دفعہ پڑھی گئی سورتہ یس شریف کا ایصال ثواب اور ایک ہزاردفعہ پڑھا گیا درود و سلام آپ جناب تلمیذ صاحب کی روح کو ایصال کرتا ہوں۔
تلمیذ اور اصغر صاحب ایک ہی آدمی ہیں؟؟؟
اللہ قبول فرمائے۔
جی اصغر ان کا اصل نام تھا۔ محفل پر تلمیذ کے نام سے شناخت تھی۔
 
Top