ابو المیزاب اویس
محفلین
کون ایسا ہے جسے خیر وریٰ نے نہ دیا
کوئی ایسا بھی ہے کیا جس کو خدا نے نہ دیا
جس کو تم نے دیا اللہ نے اُس کو بخشا
جس کو تم نے نہ دیا اُس کو خدا نے نہ دیا
آپ کے رب نے دیا آپ کو فضلِ کلّی
وہ دیا تم کو جو اوروں کو خدا نے نہ دیا
وہ فضائل تمھیں بخشے ہیں خُدا نے جن کا
آپ کے غیر میں امکان بھی آنے نہ دیا
مثل ممکن ہی نہیں ہے تِرا اے لاثانی
وہم نے بھی تو تِرا مثل سما نے نہ دیا
سب مطالب مِرے بر آئے کرم سے اُن کے
کوئی مطلب بھی مِرے دل کا بر آنے نہ دیا
کسیی پُر نور ہے جنّت کی فضا اے نوؔری
پھر بھی طیبہ کا مزہ اس کی فضا نے نہ دیا
از حضور مفتی اعظم ہند مصطفی رضا خان نوؔری (سامانِ بخشش)
کوئی ایسا بھی ہے کیا جس کو خدا نے نہ دیا
جس کو تم نے دیا اللہ نے اُس کو بخشا
جس کو تم نے نہ دیا اُس کو خدا نے نہ دیا
آپ کے رب نے دیا آپ کو فضلِ کلّی
وہ دیا تم کو جو اوروں کو خدا نے نہ دیا
وہ فضائل تمھیں بخشے ہیں خُدا نے جن کا
آپ کے غیر میں امکان بھی آنے نہ دیا
مثل ممکن ہی نہیں ہے تِرا اے لاثانی
وہم نے بھی تو تِرا مثل سما نے نہ دیا
سب مطالب مِرے بر آئے کرم سے اُن کے
کوئی مطلب بھی مِرے دل کا بر آنے نہ دیا
کسیی پُر نور ہے جنّت کی فضا اے نوؔری
پھر بھی طیبہ کا مزہ اس کی فضا نے نہ دیا
از حضور مفتی اعظم ہند مصطفی رضا خان نوؔری (سامانِ بخشش)