کون بنے گا اس ماہ کا رکن

شمشاد

لائبریرین
اس ماہ کا اعزازی رکن

بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے یہی بہتر سمجھا ہے کہ “ کون بنے گا اس ماہ کا رکن “ عنوان مناسب رہے گا۔

تو دوستو میں نے خود سے کچھ شرائط طے کی ہیں :

1) پورے مہینے میں کم از کم تین خطوط کسی بھی موضوع پر لکھیں، مثلاً وطن، محبت، یاد، دوستی، والدین، بھائی بہن، وغیرہ۔

2) کوئی بھی خط کم از کم دس سطروں کا ہونا چاہیے۔

3) تحریر میں خوبصورتی اور زور پیدا کرنے کے لیے ایک شعر بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ شعر کے مصرعے خط کی سطروں میں شامل نہیں ہوں گے۔

4) املا کا خاص خیال رکھا جائے، بصورت دیگر نمبر کٹ جائیں گے۔

5) انگریزی کے الفاظ استعمال کرنے سے بھی نمبر کٹ جائیں گے۔

6) تحریر شائستہ اور منفرد ہونی چاہیے۔

7) نتیجہ کچھ اراکین کی مدد سے طے کیا جائے گا جو حتمی ہو گا۔

نمونے کا خط ملاحظہ ہو :

عنوان : یادیں

زندگی میں رونما ہونے والے واقعات اتنے قیمتی ہوتے ہیں کہ ان کی یادیں کسی طور بھلائے نہیں بھولتیں۔

اِن گزرے ہوئے لمحات کی یادیں ہمیشہ کے لیے ہمارے دل و دماغ میں مہکتے ہوئے گلشن کی طرح رچ بس جاتی ہیں۔ ان کی خوشبو سے ہر وقت دل و دماغ معطر رہتے ہیں۔

یادوں کا یہ انمول خزانہ ہر کسی کے پاس ہوتا ہے۔ کسی کے پاس آنسوؤں کی شکل میں تو کسی کے پاس مہکتے ہوئے پھولوں کی طرح اور کسی کے پاس نوکیلے کانٹوں کی صورت میں۔ لیکن یہ یادیں چاہے کسی کے پاس کسی بھی صورت میں ہوں، ہر کوئی انہیں دل سے لگائے رکھتا ہے۔ کہ یہی اُس کی زندگی کا حصول ہوتی ہیں۔
 

تفسیر

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ایک دم ہی سارے چپ ہو گئے ہیں :( شمشاد بھائی آئیں تو کچھ سلسلہ چلے

قیصرانی بھائ ۔ کیا میرے ناول “حیوانوں کی بستی“ کی قسطیں اس میں شامل سوسکتی ہیں ؟
مہینے میں کئ دفعہ لکھتا ہوں۔ اور شاید اس معیار پر بھی اترتا ہوں :lol: :lol: :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
زمرہ یعنی کیٹیگری، جیسے ضرورت رشتہ ایک موضوع، حاضری والا دوسرا اور حیوانوں کی بستی تیسرا :D
 

فہیم

لائبریرین
اب اکیلے کیا کروں۔
سعود بھائی والا مشغلہ ہی اپنانا پڑا۔
یعنی پرانے دھاگوں کو کنھگالنے کا۔

یہ کیا تھا شمشاد بھائی؟
 

فہیم

لائبریرین
نہیں جناب کھدائی تو ہم خیر پہلے بھی کرتے رہتے تھے۔
بس جو کچھ ملتا تھا اسے بجائے میوزیم میں بجھوانے کے
اپنے پاس ہی چپھڑ کرلیتے تھے۔
 
Top