فاتح
لائبریرین
واجد بھائی! سب سے پہلے تو واضح کرتا چلوں کہ میں نے کسی کے جذبات کی توہین نہیں کی اور میری "ذات" ابھی اس مقام تک نہیں پہنچی کہ اتنی "پہنچی ہوئی" ہستیوں سے کسی تعلق (خواہ وہ دشمنی ہی کیوں نہ ہو) کی اہل ہو۔فاتح بھائی ایک درخواست ہے کہ دوسروں کے جذبات کا بھی خیال رکھیں شائد اسامہ (اللہ ان کی حفاظت کریں) اپ کے دشمن ہوں عازی عبدالرشید شہید رحمہ اللہ سے بھی اپ کی ذاتی دشمنی ہوں لیکن اس فورم پر بہت سے دوست ان کے پرستار تھے ہیں اور ان شاء اللہ ہوں گے
چند حقائق پیشِ خدمت ہیں جنہیں ہم آنکھیں بند کر کے نظر انداز کرنا چاہتے ہیں۔
نام نہاد "مفتی" اسامہ بن لادن، جن کے خود ساختہ فتاویٰ جو "قدس العربی میں آنجناب کے دستخطِ مبارک کے ساتھ شایع ہوئے تھے شاید آپ کی نظر سے نہیں گزرے یا آپ انہیں نظر انداز کرنے میں ہی بہتری سمجھتے ہیں۔
ان دو فتاویٰ کا لبِ لباب یہ تھا کہ "تمام دنیا کے مسلانوں کو چاہیے کہ تب تک امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے فوجیوں اور عوام الناس کو بلا دریغ قتل کرتے چلے جائیں جب تک کہ وہ اسرائیل کی مدد ترک نہ کر دیں اور اسلامی ممالک سے اپنی فوجیں واپس نہ بلا لیں"۔
1996 میں "مفتی" اسامہ بن لادن کی جانب سے دیے گئے اس مشہور عالم فتویٰ کا انگریزی ترجمہ
(اس قدر طویل، متعصب اور ظالمانہ تحریر کا اردو ترجمہ کرنے کا مجھے کوئی شوق نہیں۔ ہاں اگر پہلے سے کسی مجھ سے زیادہ فارغ دوست نے یہ "کارنامہ" سر انجام دیا ہے تب بھی مجھے اس کا علم نہیں۔)
جناب! پرستار تو اچھے برے شخص کے دنیا میں ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔ پرستاروں کی موجودگی کسی کے اچھا یا برا ہونے کی دلیل ہر گز نہیں۔
رہی بات غازی صاحب کی تو نہ صرف میں بلکہ اس محفل پر ہی کئی دوسرے احباب بھی ان کے قتل میں حکومت کے ساتھ ساتھ خود ان دو بھائیوں کو بھی شریک سمجھتے ہیں۔ اور اچھی خاصی بحثیں بھی ہو چکی ہیں۔
واجد صاحب! پہلی بات یہ کہ امریکہ کا کھانے کے لیے وہاں جانے کی ضرورت نہیں۔ اچھی خاصی بھیک اندرون ملک بھی آتی ہے جسے ہم سب مل کر "ھل من مزید" کا نعرہ لگاتے ہوئے کھاتے ہیں۔ دوم یہ کہ ہم میں سے کسی نے بھی امریکی حکومت کی پالیسیوں کی تائید نہیں کی۔ جو چیز غلط ہے وہ بہرحال غلط ہے اور رہے گی۔اپ صرف اس فورم پر دیکھئے جتنے بھی باہر ( امریکہ اور یورپ ) کے کھا رہے ہیں (الا ماشاء اللہ چند ایک کے ) وہ سب ان ہی کے گیت گا رہے جسے وہ دہشت گرد قرار دیں بغیر تحقیق کے وہ بھی ان ہی مسلمانوں کے ہاں بھی دہشت گرد ہیں
اللہ کے بندو اگر یہ لوگ دہشت پھیلاتے ہیں ڈراتے ہیں تو صرف کفر کو کراتے ہیں۔
برادرم! یہ بھی خوب کہی آپ نے!
ہم ایک طرف تو زبان سے خود کو اس رحمۃ اللعالمین (صلی اللہ علیہ وسلم) کی امت میں شمار کرتے ہیں جو جنگوں میں بھی دشمن کفار کے عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور بیماروں کے قتل سے روکنے کا حکم صادر فرماتے تھے جب کہ دوسری طرف کفار عوام الناس میں دہشت گردی پھیلانے اور انہیں بلا قصور قتل کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔ قول و فعل کا یہ تضاد کیسا ہے؟
یہاں آپ پر ایک اور حقیقت بھی آشکار کرتا چلوں کہ نہ صرف اسامہ بن لادن بلکہ القاعدہ بھی امریکی CIA کی پیداوار ہیں جو 80 کی دہائی میں روس کے خلاف کاروائیوں میں امریکہ کی مدد کے لیے وجود میں لائے گئے۔ القاعدہ (database) دراصل ان "مجاہدین" کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹابیس رکھنے کا ادارہ تھا جو روس کے خلاف امریکہ کی جنگ میں شریک تھے اور انہیں امریکن سی آئی اے کی طرف سے تربیت دی جا رہی تھی۔
امید ہے وضاحت ہو گئی ہو گی۔ دوبارہ عرض کرتا چلوں کہ میرا مقصد کسی کی دل شکنی ہر گز نہیں۔