کون سا کورس ویر سوفٹ ویر بہتر ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں کسی اچھے ویب بیسڈ تعلیمی نظام (کورس ویر) کو اردوانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ لیکن پہلے میں جاننا چاہتا ہوں کہ کونسا کورس ویر بہتر ہے۔ اگر کسی دوست کو اس بارے میں معلومات حاصل ہوں تو ضرور یہاں شئیر کریں۔ باقی دوست نیٹ پر سرچ کرکے اس تحقیق میں میرا ساتھ دے سکتے ہیں۔ میں چاہوں گا کہ کسی اچھے کورس ویر کی اردو لوکلائزیشن کا کام بھی ٹیم ورک کے انداز میں شروع کر دیا جائے تاکہ ویب پر اردو زبان میں بھی تعلیمی نظام دستیاب ہو جائے۔ ذیل کے ربط پر وکی پیڈیا پر اس قسم کے سوفٹویر کے بارے میں معلومات موجود ہیں:

لرننگ منیجمنٹ سسٹمز

ایک مشہور کورس ویر سسٹم مُوڈل (Moodle) ہے جو کہ قریباً 70 زبانوں میں دستیاب ہے اور ہر مرتبہ کی طرح اس کا اردو ترجمہ نہیں موجود ہے۔ :mad: بہرحال موڈل پر کام شروع کرنے سے پہلے میں اس قسم کے دوسرے سوفٹویر کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں۔

والسلام
 

بلال

محفلین
نبیل بھائی
السلام علیکم
آئی ٹی اور کمپیوٹر کے بارے میں آپ کی سوچ اور کام ہمیشہ ہی بہت بہتر رہا ہے اور اب یہ بھی ایک اور اچھا قدم ہے۔ جہاں ہماری ضرورت ہو تو بتائیے گا حاضر ہیں۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ بلال۔ یہاں تو مکی بھائی کے تعاون کی ضرورت پڑے گی۔ :grin:
میں اس سلسلے میں کچھ تحقیق کرنے کے بعد اس کے بارے میں لکھتا ہوں۔
 
Top