محمدابوعبداللہ
محفلین
پھر ساون رت کی پون چلی تم یاد آئے
بحر تک رہنمائی فرمائیں پلیز۔۔
بحر تک رہنمائی فرمائیں پلیز۔۔
تم یاد آئےفعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن
ہر فعلن کا ع متحرک یا ساکن کیا جا سکتا ہے۔
پھر سا :فعلنتم یاد آئے
اب ادھر پھر یاد کو، فع، کے وزن پر باندھنا پڑے گا پھر۔
پھر سا فعلن
ون رت فعلن
کی پون فعلن
چلی اب ادھر کام نہیں جا رہا آگے۔
میرے خیال سے تو بر وزن فاع باندھا جا سکتا ہے۔پَوَن بوزن فعل ہے نہ کہ فاع ادھر
شکریہ۔پھر سا :فعلن
ون رت: فعلن
کی پو : فعلن
نچلی : فعِلن
تم یا : فعلن
دآئے : فعلن
ویسے آپ کی بات درست ہے کہ پون بر وزن فعل ہی ہونا چاہیے۔شکریہ۔
ادھر، یاد آئے میں د آ کو فَعَلن کے وزن پر کیسے بانھ لیا۔ اور پون کا آپ نے اسے فاع پر باندھا ہے۔
محمد وارث مزمل شیخ بسمل الف عینویسے آپ کی بات درست ہے کہ پون بر وزن فعل ہی ہونا چاہیے۔
بحر ہندی اور زمزمہ کا معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے۔ اور کچھ لوگوں کے خیال میں یہ ملائی بھی جا سکتی ہے۔ جناب وارث یا مزمل شیخ بسمل کا انتظار کرنا ہوگا کسی صحیح نتیجے تک پہنچنے کے لیے۔
بہت شکریہ۔یادآئے میں آئے کے الف مدہ کو دال کے ساتھ وصال کروا دیا ہے۔ اسے الف الوصل کہا جاتا ہے۔ یعنی یاد اور آئے کو الگ الگ نہیں بلکہ "دائے" پڑھا جائے گا۔
پون کے حوالے سے عرض ہے کہ یہ دکنی اور پنجابی آمیزش کے لہجے ہیں جس میں سہ حرفی اوتاد مجموعی کو مفروقی کردیتے ہیں۔ پون واؤ ساکن کے ساتھ باندھنا اور بہت کو ہا ساکن کے ساتھ۔ اس بحر میں یہ پنجابی اور لوک بولی وغیرہ کا عام تصرف ہے۔
یہ اصول کون سی کتاب میں لکھیں ہے۔یادآئے میں آئے کے الف مدہ کو دال کے ساتھ وصال کروا دیا ہے۔ اسے الف الوصل کہا جاتا ہے۔ یعنی یاد اور آئے کو الگ الگ نہیں بلکہ "دائے" پڑھا جائے گا۔
پون کے حوالے سے عرض ہے کہ یہ دکنی اور پنجابی آمیزش کے لہجے ہیں جس میں سہ حرفی اوتاد مجموعی کو مفروقی کردیتے ہیں۔ پون واؤ ساکن کے ساتھ باندھنا اور بہت کو ہا ساکن کے ساتھ۔ اس بحر میں یہ پنجابی اور لوک بولی وغیرہ کا عام تصرف ہے۔
یہ اصول کون سی کتاب میں لکھیں ہے۔
مزمل شیخ بسمل صاحب کوئی علم عروض و بحور پر اچھی اور آسان کتاب بتائیں ہمیں۔ شکریہ ایڈوانس میں ادا کر رہے ہیں۔
بہت شکریہ جناب کابحر الفصاحت
آئینہ بلاغت
چراغ سخن
یہ تین مستند کتابیں ہیں اور انٹرنیٹ پر موجود بھی ہیں۔
بحرالفصاحت کا لنک ملے تو عنایت ہو ۔بحر الفصاحت
آئینہ بلاغت
چراغ سخن
یہ تین مستند کتابیں ہیں اور انٹرنیٹ پر موجود بھی ہیں۔
http://www.dli.ernet.in/handle/2015/398578بحرالفصاحت کا لنک ملے تو عنایت ہو ۔
بلکہ تینوں کا ۔
جی خوش کر دیا، ریحان۔ ہمیشہ خوش رہو!
یہ اصول کون سی کتاب میں لکھیں ہے۔
مزمل شیخ بسمل صاحب کوئی علم عروض و بحور پر اچھی اور آسان کتاب بتائیں ہمیں۔ شکریہ ایڈوانس میں ادا کر رہے ہیں۔
بہت شکریہاچھی اور آسان۔ دونوں چیزیں ایک جگہ تو میسر نہیں آسکتیں۔۔خاص کر جب ایسے کسی بھی خشک علم کی بات ہو تو۔
مذکورہ بالا کتابیں آسان ہیں۔ شروعات کیجیے۔
باقی آپ نے اصول کے حوالے سے سوال کیا ہے تو عرض ہے کہ الف الوصل کا اصول عروض کی تقریباً ہر چھوٹی بڑی کتاب تقطیع والے باب میں موجود ہوتا ہے۔
پون اور ایسے دوسرے الفاظ کے تلفظ کے بارے میں البتہ عروض کی کسی کتاب میں کچھ نہیں ملے گا۔ یہ خالص مطالعے اور مشاہدے سے دریافت کیے گئے لسانی رویے ہیں۔