کون سی زبان انگریزی سے قریب تر ہے ۔

مقصد کیا ہے؟
کون سیکھے گا/گی؟ یعنی سیکھنے والے نے انگلش کے علاوہ اور کس زبان کی کتابوں کے ترجمے پڑھے ہیں، جو اس زبان کے مزاج کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
کہاں سیکھے گا/گی؟ کسی ادارے میں یا سیلف سٹڈی/انٹرنیٹ پر۔ انٹرنیٹ کے حساب سے سپینش زبان پر زیادہ مواد موجود ہے کیونکہ یہ امریکہ میں بولی جانے والی دوسری بڑی زبان ہے۔

ایڈٹ: آپ کا پچھلا پیغام نہیں دیکھا تھا۔ جامعہ میں سیکھنا ہے تو ترکی زبان سیکھ سکتے ہیں۔ بعد میں وہاں کے ڈراموں کا اردو ترجمہ کر سکتے ہیں :)
قازقستان کی زبان وہاں کے لوگوں کی طرح قازق کہلاتی ہے۔
مقصد بس شوقیہ ۔۔۔پارٹ ٹائم ۔۔۔لیکن اگر شوق سے فائدہ بھی مل جائے تو کیا حرج ہے ۔۔ بس اسی لئے میں پوچھ رہا تھا ۔
اور انگریزی سے قریب تر لنگویج اس لئے کہا کہ بہانے سے انگریزی بھی امپروو ہوگی ۔موقع ملا تو کہیں باہر سے پی ایچ ڈی بھی کر لیں گے ۔یہ سوچ کر ۔
مجھے ترکی کا کئی مرتبہ خیال آیا ۔مجھے خود ترکی سے دلچسپی بھی ہے ۔ پچھلے سال جامعہ کی جانب سے میرا سلیکشن ہوا تھا لیکن کسی ٹیکنیکلی پروبلم کی وجہ سے نہیں جا سکا ۔پھر کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ اس کا فائدہ نہیں تو پھر کنفیوز ہو گیا ۔ امسال پھر ذہن میں بات آئی تو سوچا بڑے بھائیوں سے مشورہ کر لوں ۔
 
عثمان

محفلین
مقصد بس شوقیہ ۔۔۔ پارٹ ٹائم ۔۔۔ لیکن اگر شوق سے فائدہ بھی مل جائے تو کیا حرج ہے ۔۔ بس اسی لئے میں پوچھ رہا تھا ۔
اور انگریزی سے قریب تر لنگویج اس لئے کہا کہ بہانے سے انگریزی بھی امپروو ہوگی ۔موقع ملا تو کہیں باہر سے پی ایچ ڈی بھی کر لیں گے ۔یہ سوچ کر ۔
مجھے ترکی کا کئی مرتبہ خیال آیا ۔مجھے خود ترکی سے دلچسپی بھی ہے ۔ پچھلے سال جامعہ کی جانب سے میرا سلیکشن ہوا تھا لیکن کسی ٹیکنیکلی پروبلم کی وجہ سے نہیں جا سکا ۔پھر کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ اس کا فائدہ نہیں تو پھر کنفیوز ہو گیا ۔ امسال پھر ذہن میں بات آئی تو سوچا بڑے بھائیوں سے مشورہ کر لوں ۔
اگر آپ کو انگریزی ہی میں دلچسپی ہے تو انگریزی ہی میں مزید تعلیم جاری کیوں نہیں رکھتے۔ :)
 
اسد

محفلین
ان میں سے کوئی زبان ایسی نہیں ہے جس کی وجہ سے انگلش بہتر ہو سکے، اس لئے یہ بات تو بھول جائیں۔ لاطینی زبانوں میں بعض نسبتاً کم اہم چیزیں سنسکرت سے ملتی جلتی ہیں۔ سپینش میں بہت سے الفاظ کی اصل عربی ہے۔ لاطینی زبانوں کی مختلف گرامر کی وجہ سے آپ کی انگلش متاثر ہو سکتی ہے۔ اس لحاظ سے مینڈیرین یا ترکی بہتر رہے گی۔
دوسری چیز زبان سیکھنے کے بعد اس کا استعمال ہے، بولنے کے لئے یا پڑھنے لکھنے کے لئے، جو بھی مقصد ہو اس کی مستقل مشق ضروری ہے۔ جو زبان سیکھیں اسے استعمال کرنے والوں سے آپ کا مستقل اور آسان رابطہ ہونا چاہیے۔

عملی طور پر اگر آپ پہلے انگلش میں اتنی استعداد حاصل کر لیں کہ اس کی تعلیم دے سکیں اور پھر ترکی زبان سیکھیں تو ترکی میں اچھے مواقع مل سکتے ہیں۔ ویسے تو دونوں کام ساتھ ساتھ بھی ہو سکتے ہیں۔
 
ہر ترقی پذیر یا استعمار کے شکار قوم کی زبان اب تقریبا انگریزی سے قریب تر ہے جیسے اردو ، عربی ، فارسی اور ترکی وغیرہ

میرے خیال میں فارسی آسان ہے اور غالبا ترکی زبان سے کچھ مناسبت رکھتی ہے ، اس میں لسانیاتی(فیلالوجیکل) نقطہ نظر کی بجائے ایک دوسرے پر اثرات اور گرامر کی ہم آہنگی کا خیال رکھیں کیونکہ غیر اہل زبان قواعد کے وسیلے سے ہی نئی زبان درست طور پر ابتداء ً سیکھتا ہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے خیال میں تو یہ بات (مشق) ہر نئی زبان سیکھنے والے کے لیے ضروری ہے۔بولنے اور لکھنے دونوں میں۔
زبان کو سیکھنے کے مراحل میرے نزدیک پہلے سننے اور پھر بولنے سے شروع ہوتے ہیں، پھر انہیں ہم پڑھنا اور پھر لکھنا سیکھتے ہیں۔ اس پسِ منظر میں ہمیں ہند و پاک کے ماحول میں انگریزی یا کچھ اور زبانیں تو سننے کو مل سکتی ہیں لیکن فننش انتہائی کم امکانات ہیں کہ سننے کو ملے :)
 
اسی بہانے ہمیں کتنی معلوماتی باتیں جاننے کو ملیں ۔ میں سب کا شکر گذار ہوں ۔
میرے ایک استاد کہا کرتے تھے " سوال کرو چاہے وہ بے ہودہ سوال ہی کیوں نا ہو "
تو میں نے ایک سوال کیا ۔اور اتنی ساری

معلوما

تتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت
 
جیہ

تو پھر کیا فیصلہ کیا۔۔۔ میری تو رائے ہے کہ آپ میری مادری زبان پشتو سیکھیں ۔ پھر ہم پشتو میں تبادلہ خیال کریں گے :) :) :)
 
x boy

محفلین
یہ گلوبل زبان ہے

images
 
x boy

محفلین
یہ تو کافر زبان نہیں؟ :p
کائنات میں کچھ بھی اللہ کی مخلوق ہے
اسی طرح زبانیں بھی اللہ نے پیدا کی ہیں
ہم کسی زبان سے اختلاف نہیں رکھتے اور زبان کافر یا مسلمان کیسے ہوسکتا ہے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا چاچا دشمن تھا وہ " ہاؤ ڈو یو ڈو " نہیں بولتا تھا
مجھے بس لوگ اس وقت اچھے نہیں لگتے جب وہ ابلس کو اپنا ماما بنالتے ہیں۔
 
Top