ساتویں سالگرہ کون کتنا کھاتا ہے ؟؟؟

اشتیاق علی

لائبریرین
1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟
روٹیاں بھی پسند ہیں اور چاول بھی ۔ مگر لنچ میں روٹیاں ہی ہوتی ہیں۔ چاول اکثر شام کے وقت کھاتا ہوں۔
2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
زیادہ سے زیادہ ایک سے ڈیڑھ لیٹر۔ مگر شدید گرمی میں مقدار دگنی بھی ہو جاتی ہے۔
3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
ان میں سے کوئی چیز نہیں کھاتا ۔ الحمد اللہ ۔ مگر کبھی اگر دل کرے تو ساتھ والے کولیگ سے چیونگم لیکر کھا لیتا ہوں۔ :)
4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
بالکل پکتا ہے۔ مگر ہم زیادہ تر گھر والوں پر یہ فیصلہ چھوڑ دیتے ہیں۔
5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
کوئی ایسی چیز نہیں۔
6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
ہوٹلنگ کرنا موڈ پر منحصر ہے مگر بہت ہی کم ہوٹلنگ کرتا ہوں۔وہ بھی مجبوری کے وقت ۔یا اگر گھر سے کھانا نہیں لایا تو باہر سے کھانا کھاتا ہوں۔
7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
کافی سردیوں میں اور کولڈ ڈرنکس کبھی کبھار ۔ مگر جہاں تک بات ہے چائے کی تو بہت ہی کم ۔ سمجھ لیجئے سالوں بعد چائے پیتا ہوں۔ جب کبھی سکھر اپنے ماموں والوں کے ہاں جانا پڑے۔
8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
اکثر گھر میں ہانڈی میں ہی چاٹتا ہوں۔ پچھلے جمعرات کو بھنا ہوا چکن بنا تھا اس کی ہانڈی چاٹی تھی۔ :)
9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
کوئی خاص تو نہیں ۔ بس جو برتن گھر میں سب استعمال کرتے ہیں۔ انہی میں ہمارے لیے بھی کھانا آ جاتا ہے۔ :)
میرا خیال ہے اتنے سوال کافی ہیں آپ سب میں سے کوئی چاہے تو مزید سوال شامل کر سکتے ہیں ۔ میں بھی جواب دوں گی لیکن پہلے آپ :)
جی مزید بھی ہوں تو کوئی مضائقہ نہیں۔
10-اگر آپ کو دیئے گئے برتن میں سالن زیادہ مل گیا ہے تو کیا آپ اسے ختم کرنے کی سر توڑ کوشش کرتے ہیں یا جتنی ضرورت ہو اتنا کھا کر باقی چھوڑ دیتے ہیں؟
پہلے لیتے ہی اتنا ہیں جتنا کھانا ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے بھی یہاں لکھنا ہے

تو لکھو، کس نے منع کیا ہے۔

ویسے تمہارا تو علم ہی ہے کہ کتنا کھاتی ہو۔

ناشتہ - نہیں
دوپہر کا کھانا - دفتر سے باہر نکل کر چہل قدمی
کون سی پورا ہفتہ کھانے کو جی چاہتا ہے - آئسکریم
جبڑوں کو آرام - بالکل نہیں، چیونگم چلتی رہتی ہے

باقی کا تم لکھ دو۔
 
مقدس

لائبریرین
1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟

بریک فاسٹ تو میں نہیں کرتی۔ آج کل جوس لے رہی ہوں کیونکہ بہت ڈانٹ پڑی ہے ابھی دو دن پہلے

2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
چائے اور کافی پیتی ہوں ناں سارا دن۔۔۔ اس میں پانی ہی تو ہوتا ہے

3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
چیونگم تقریباً سارا دن منہ میں رہتا ہے لیکن اتنی پریکٹس ہو گئی ہے کہ کسی کو پتا بھی نہیں چلتا۔۔ ہی ہی ہی کیونکہ آفس میں آلاؤڈ نہیں ہے ناں

4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
اب تو میں خود ہی پکاتی ہوں اور زیادہ تر اپنی پسند کے بجائے دوسروں کی پسند کا خیال رکھتی ہوں

5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
فش۔۔ اور اکثر ہفتہ بھر کھاتی بھی ہوں۔۔

6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
بہت کم۔۔۔ زیادہ تر گھر ہی میں پکتا ہے۔۔ ہاں جب امی کے ساتھ رہتی تھی تو فرائیڈے کو باہر ہی کھانے جاتے تھے۔

7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
چائے اور کافی کا حساب نہیں رکھا۔ جتنی بار مل جائے، بغیر منع کیے پی لوں گی اور کولڈ ڈرنک بھی چلتا رہتا ہے

8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
شاید کھائی ہو لیکن یاد نہیں

9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
گلاس اور پلیٹس کا تو نہیں ہے لیکن ایک بڑا والا مگ ہے آفس میں بھی اور گھر پر بھی۔۔ جس میں چائے یا کافی پینے کا مزہ آ جائے۔۔ یہ نہیں کہ ایک سپ لو اور چائے ختم۔
 
سارہ خان

محفلین
ہمارے بچپن میں ہمارے ہاں رات کو ہمیشہ چاول پکتے تھے بس تب سے چاولوں سے چڑ ہو گئی ہے اور اب چاول بامر مجبوری کھاتے ہیں ورنہ روٹی سالن۔

میں نے تو بچپن سے رات کو چاول کھائے ہیں اور پچپن تک کھاتی رہوں گی ۔:p کبھی غلطی سے روٹی بن جائے تب بھی ڈھونڈ ڈھانڈ کے بچے رکھے ہوئے چاول نکالتی ہوں اپنے لئے ۔۔ :battingeyelashes:

مہینے میں 90 بار۔۔۔ :)
عیش ہیں :p

ارے ہاں! سارہ خان کا جواب پڑھ کے یاد آیا کہ میرا بھی کافی کا کپ الگ ہے لیکن اس کی وجہ محض یہ ہے کہ چھوٹے کپ میں کافی زیادہ نہیں سماتی لہٰذا ایک نصف لیٹر کے حجم کا کپ ہم نے اپنی کافی کے لیے مختص کر رکھا ہے۔
آپ "کافی " کافی پیتے ہیں ۔۔ :shock:
 
فاتح

لائبریرین
میں نے تو بچپن سے رات کو چاول کھائے ہیں اور پچپن تک کھاتی رہوں گی ۔:p کبھی غلطی سے روٹی بن جائے تب بھی ڈھونڈ ڈھانڈ کے بچے رکھے ہوئے چاول نکالتی ہوں اپنے لئے ۔۔ :battingeyelashes:
اور چھپن میں پہنچ کر منہ میں دانت ہی نہیں بچیں گے روٹی کھانے کے لیے اس لیے اس کے بعد مجبوراً چاول ہی کھانے پڑیں گے۔ :laughing:
اب یہ تو میرا ہی دل (اور پیٹ) جانتا ہے کہ عیش ہے نحوست
آپ "کافی " کافی پیتے ہیں ۔۔ :shock:
"کافی کافی" اچھا ہے:laughing:
 
عثمان

محفلین
بھیا ! سعود بھیا نے کہا ہے کہ کافی پانی پیتے ہیں اتنا کہ رات کو بھی اٹھ کر پیتے ہیں ،سمجھے کہ نہیں سمجھے؟:!::battingeyelashes:
دراصل ہم سمجھے تو سوچا کیوں ناں آپ کو بھی سمجھا دیں:noxxx:
وہ حقہ پانی بند (وقتی ڈھیل) عثمان بھائی نے تجاہل عارفانہ سے کام لیتے ہوئے لکھا تھا پگلی۔ :) :) :)

میں واقعی یہی سمجھا تھا کہ رات کو اٹھ اٹھ کر کافی پیتے ہیں۔ وہ تو جملہ اب بغور پڑھا تو معلوم ہوا کہ لفظ پانی بھی موجود ہے۔ :noxxx:
 
نایاب

لائبریرین
السّلام علیکُم !!!

وعلیکم السلام
ہنستی مسکراتی سدا خوش و شادوآباد رہیں آمین

1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟

مینو کے پابند کہاں ہم
روٹی زیادہ پسند بنسبت چاول کے

2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟

یہ تو صبح سے رات تک کی مصروفیت اور موسم پر منحصر ہے ۔
آج کل کم از کم تین لٹر
اور زیادہ کی کوئی حد نہیں ۔

3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟

اگر یہ سب میسر ہوں تو کفران نعمت نہیں کرتا ان کو سنبھال سنبھال رکھ ۔
جبڑوں کا کام ہے چلنا سو چلتے رہتے ہیں ۔

4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟

گھر والے تو پوچھ پوچھ میری پسند اکتا کر من مرضی کا بنا سامنے رکھ دیتے ہیں ۔

5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ:p

حلیم چاہے پورا مہینہ کھلا دیں

6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
یہاں پردیس میں دوپہر کو ہوٹلنگ ہی کرنا پڑتی ہے ۔ پارسل ہی منگوائے جاتے ہیں ۔
جو بھی مل جائے قریب کے ہوٹل سے

7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟

نارمل تین کپ چائے اور زیادہ مل جائے تو سبحان اللہ
کولڈ ڈرنکس تو پانی میں شامل سو حساب نہیں

8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟

ابھی پچھلے جمعے کو کڑی بنائی تھی ۔ اس کا دیگچا نیت کے ساتھ چاٹ کر صاف کیا تھا ۔

9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟

میری بہنا ہم تو پلاسٹک کی شیٹ بچھا اس پر سالن چاول ڈال کھا پی لیتے ہیں ۔ اس لیئے ایسے نخروں سے بہت دور ۔

میرا خیال ہے اتنے سوال کافی ہیں آپ سب میں سے کوئی چاہے تو مزید سوال شامل کر سکتے ہیں ۔ میں بھی جواب دوں گی لیکن پہلے آپ :)
 
فہیم

لائبریرین
السّلام علیکُم !!!
ہفتہء چہارم کچن کے حوالے سے ہے اس سلسلے کا آغاز کچھ سوالوں سے ۔۔۔ تو پھر شروع کریں سوال ۔۔۔ ۔ جواب دینے میں ایکسپرٹ تو یہاں سب ہیں پڑھتی رہی ہوں سب کی باتیں ۔۔۔
وعلیکم السلام
میں کوئی ایکسپرٹ تو نہیں لیکن جواب پھر بھی دیئے دیتے ہیں :)

1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟
آج کل تو صبح بہت ہلکا پھلکا ناشتہ
لنچ کمپنی کی کینٹین میں جو کبھی چاول بھی ہوتے ہیں کبھی روٹی سالن بھی
باقی ڈنر میں جو مل جائے۔ بھلے چاول یا روٹی سکون سے کھالیا جاتا ہے :)

2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
کوئی 10-12 گلاس

3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
عادت تو کسی چیز کی نہیں لیکن اگر کچھ لے کر جیب میں ڈال لیا جائے تو ہاتھ تب تک نہیں رکتا جب تک جیب خالی نہ ہوجائے۔
چیونگم سے بھی کبھی کبھار شغل کرلیا جاتا ہے۔

4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
ہمارے گھر میں اکثر یہ آواز سننے کو ملتی ہیں کہ آج کیا پکایا جائے۔
اور سب کا جواب تقریباً یہی ہوتا ہے کہ "کچھ بھی"
اب کوئی بتائے یہ کچھ بھی کیا ہوتا ہے :)
ویسے کبھی کچھ کھانے کا موڈ ہو تو ہم خود بھی پکالیتے ہیں :)

5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
شامی کباب ساتھ میں املی پودینے کی چٹنی بھی ملے تو کیا ہی بات ہو :)

6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
اکثر فاسٹ فوڈ کے لیے جانا ہوتا رہتا ہے۔

7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
چائے کا تو یہ ہے کہ نہ ملنے کو ایک کپ نہ ملے تو کوئی گل نہیں
اور ملنے کو اگر 8 بار بھی ملے تو پی لی جاتی ہے۔
ویسے صبح ناشتے میں ایک کپ تو پی ہی جاتی ہے تقریباً روز۔
باقی کولڈرنکس تو میں چائے کے ساتھ بھی پی لوں :)

8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
آخری بار دودھ دلاری کی دیگ چاٹ کر کھائی تھی :)

9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
ایک مٹی کا پیالہ پانی پینے کے لیے
اور ایک میرا بڑا والا مگ جو باجو نے گفٹ دیا تھا جس پر میری تصویر بنی ہے چائے وغیرہ پینے کے لیے :)

میرا خیال ہے اتنے سوال کافی ہیں آپ سب میں سے کوئی چاہے تو مزید سوال شامل کر سکتے ہیں ۔ میں بھی جواب دوں گی لیکن پہلے آپ :)
سوال وغیرہ کیا ایڈ کریں۔
ابھی تو بس جوابات پر ہی گزارہ کرلیں :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟
صبح پراٹھا بعد میں چاول بھی چل سکتے ہیں۔
2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
کچھ اندازہ نہیں۔

3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
ہر گھنٹے میں دو دفعہ تو لازمی چلتا ہے۔ اکثر اوقات نہیں بھی چلتا۔

4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
جی ہاں

5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
انڈا پراٹھا صرف ناشتے میں

6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
یہ موڈ پہ ہے، لیکن گھر کا زیادہ پسند ہے۔

7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
سردیوں میں تین دفعہ چائے تیز پتی کی۔ گرمیوں میں کولڈ ڈرنکس جب دل کر پڑے، چاہے تو دس دفعہ چاہے تو ایک دفعہ بھی نہیں۔

8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
نہیں، آخری بار گوشت ہی کھایا تھا۔

9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
نہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
 
Top