کون کس کو مس کررہا ہے (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کیا حال احوال ہیں جناب؟ راہین کیسی ہے، کل میری بیٹی نے اس کی تصویر دیکھی تو کہنے لگی ان کے گھر چلیں، مجھے راہین سے ملنا ہے۔
 

مغزل

محفلین
میں ابھی تو کسی کو مس نہیں‌کررہا ہاں دو دنوں بعد شاید ایبٹ آباد جانا ہو ،۔ فیصل آباد، لاہور، پنڈی اسلام آباد سے ہوتے ہوئے ۔۔ تو شاید میں محفل کو مس کروں
 

شمشاد

لائبریرین
میں ابھی تو کسی کو مس نہیں‌کررہا ہاں دو دنوں بعد شاید ایبٹ آباد جانا ہو ،۔ فیصل آباد، لاہور، پنڈی اسلام آباد سے ہوتے ہوئے ۔۔ تو شاید میں محفل کو مس کروں

لمبے ہی سفر پر نکل رہے ہیں۔ چلیں خیریت سے جائیں اور خیریت سے آئیں۔ کتنے دن لگ جائیں گے واپسی تک؟
 

مغزل

محفلین
کچھ سوچا نہیں یہ تو رخصت ملنے پر ہے ۔ ارادہ ہے کہ 18 بیس دن تو سفر میں گزاریں جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ خرم بھائی (شیر والے) کہاں رہ گئے؟ لگتا ہے جنگل کی سیر کو نکل گئے ہیں۔
 

زین

لائبریرین
جی بالکل کل ہی پتہ چل گیا تھا۔
سوچا تھا ایس ایم ایس کے زریعے حال احوال معلوم کروں گا لیکن آپ کو تو پتہ ہے ناں اس معاملے میں ، میں‌ بہت سست ہوں ، :noxxx:
اور آج تو میچ کی وجہ سے بھول گیا اور کام بھی ٹھیک سے نہیں‌ ہورہا تھا سارا دھیان ٹی وی کی طرف تھا
 

فہیم

لائبریرین
ہمممممممممممممم
کوئی گل نہیں۔
اور آج تو میرا بھی سارا دھیان ٹی وی کی طرف تھا:)
 

طالوت

محفلین
اسلئے تو میں کہتا ہوں یہ کھیل ہمیں کچھ نہیں کرنے دے گا ۔۔ ساری قوم کا دھیان ہی اس طرف تھا۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
صرف میرا اور آپ کا نہیں پورے پاکستان کا دھیان ٹی وی کی طرف تھا :)
 

شمشاد

لائبریرین
میچ اچھا ہی رہا۔ لیکن اتنے کم مارجن سے ہارنا بیوقوفی تھی۔ ہماری فیلڈنگ بہت کمزور رہی۔
 

زین

لائبریرین
اسلئے تو میں کہتا ہوں یہ کھیل ہمیں کچھ نہیں کرنے دے گا ۔۔ ساری قوم کا دھیان ہی اس طرف تھا۔
ارے چھوڑیئے طالوت بھائی ۔ روزانہ لاشیں دیکھ دیکھ کر نفسیاتی مریض بن گئے ہیں ۔ اب تھوڑا سا خوش ہولینے دے۔
 

فہیم

لائبریرین
اسکور بھی 149 سے زیادہ اوپر جاسکتا تھا۔
جب یونس خاں صاحب خود بلا پکڑے بیٹنگ پر آگئے تھے اس موقعے پر اگر عبدالرزاق کو بھیجا جاتا تو اسکور زیادہ بننے کی توقع تھی۔
 

طالوت

محفلین
ارے چھوڑیئے طالوت بھائی ۔ روزانہ لاشیں دیکھ دیکھ کر نفسیاتی مریض بن گئے ہیں ۔ اب تھوڑا سا خوش ہولینے دے۔

ضرور کیوں نہیں ، مجھے خود بڑی خوشی ہوئی ، مگر ایک میچ کے لئے سارا پاکستان مفلوج ہو جانا بھی کوئی اچھی بات نہیں ۔۔ بہر حال جشن منائیں اور فائنل کی امید رکھیں کہ اس سے بہتر کھیل ہو گا ۔۔ تو ایک اور ورلڈ کپ پاکستان آئے گا ۔ انشاء اللہ ۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
کون سا کوئی روز روز ہوتا ہے، کبھی کبھار ہی تو ہوتا ہے۔ ویسے بھی سارا ملک تو اہل اقتدار نے بجلی بند کر کے مفلوج کیا ہوا ہے۔ چلیں میچ دیکھ کر ہی تھوڑا خوش ہو لینے دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top