میں تو یہیں ہوں۔
طالوت صاحب نے مجھے ذپ میں دعوت نامے کے ساتھ ایک عدد نمبر بھی دیا تھا۔
تو اس وقت تو آواز ہی بند تھی۔ اب میں اس نمبر پر ٹرائی کررہا ہوں۔
تو آواز آتی ہے کہ یہ نمبر بند ہے۔
کیا تمہارے پاس ان کا کوئی نمبر ہے تو مجھے ذپ کردو۔
تاکہ میں بھی ان کو مبارک باد بمعہ معذرت کے ساتھ دے سکوں۔
خبر کیا ہونی ہے سلی سے کل ملا تھا وہ قانونی معاملوں میں مصروف ہے امید ہے اس کے والد صاحب کی تدفین 3 دن میں جدہ میں ہی ہو جائے گی۔بہت اجڑا اجڑا سا لگ رہا تھا می نے بہت زور دیا چلنے کے لیے میرے ساتھ پر نہیں آیا لیکن وہ میرے ساتھ رابطے میں ہے۔
باجو یہاں پر اگر کسی غیر ملکی کی وفات ہو جائے تو قانونی کاروائی میں ہفتوں لگ جاتے ہیں۔
اور اگر کسی مقامی کی وفات ہو جائے تو جب تک اس کے ترکے کی شرعی تقسیم نہ ہو جائے، تب تک اسے دفنانے کی اجازت نہیں ملتی۔
محفل کی رونق محسن حجازی مد ظلہ علیہ کہاں ہیں؟