کون ھے جو محفل میں آیا (20)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
موسم تو بہت ہی زبردست ہے، گرمیاں چل رہی ہیں اور ایک آدھ دن کے وقفے سے بارش بھی ہو جاتی ہے۔ شام کو ہوا میں ہلکی سی خنکی پائی جاتی ھے جو رات گئے ٹھنڈ کا باعث بنتی ھے۔ باقی مصروفیات میں ایک عدد جاب اور چند دیگر امور شامل ہیں۔ اس ہفتہ چھٹی کے بعد دوبارہ یونیورسٹی شروع ہو جائے گی:(
 

شمشاد

لائبریرین
خوش قسمت ہو کہ جون میں بھی بارشوں سے لطف اندوز ہو رہے ہو۔ یہاں تو دسمبر جنوری میں بھی بارش نہیں ہوتی۔
 

حسن علوی

محفلین
شمشاد بھائی یقین مانیئے یہ ہر وقت کی بارش بھی اُکتا دیتی ہے اور یہاں پر صرف یہی موسم لطف دیتا ھے۔ سردیوں میں تو خدا کی پناہ:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
حسن یہاں تو ترس جاتے ہیں بارش کو اور گرمی نے تو وہ حشر کیا ہوا ہے کہ کچھ نہ پوچھو۔
 

حسن علوی

محفلین
یہ تو ہے۔ اب یہ سوچیں کہ پاکستان میں لوگوں کا کیا حشر ہو رہا ھے جہاں پر ایسی ہی بلا کی گرمی اور بجلی بھی نہیں:rolleyes:
 

فہیم

لائبریرین
یہ تو ہے۔ اب یہ سوچیں کہ پاکستان میں لوگوں کا کیا حشر ہو رہا ھے جہاں پر ایسی ہی بلا کی گرمی اور بجلی بھی نہیں:rolleyes:


مجھ سے پوچھ لو
یہاں آج دن میں بہت ہی گرم موسم تھا۔ لو چل رہی تھی۔
اور اب رات میں بہت حبس ہے اور ہوا بھی نہیں چل رہی۔
گھروں کی دیواریں تک گرم ہورہی ہیں۔
اور لائٹ کا کچھ پتہ نہیں کہ کب چلی جائے
 

شمشاد

لائبریرین
وہ لوگوں کو مزید مشکل وقت کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ اگر یہی صورت حال رہی تو حالات اور خراب ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی دفتری مصروفیات بہت زیادہ ہو گئی ہیں اس لیے دن میں بہت کم موقع ملتا ہے محفل میں آنے کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ گرو جی
آپ کے 374 پیغام ہو گئے لیکن ابھی تک آپ نے اپنا تعارف نہیں دیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top